Tag: difference

  • کیا آپ کو ’ایلیگیٹر‘ اور ’کروکو ڈائل‘ میں فرق معلوم ہے؟

    کیا آپ کو ’ایلیگیٹر‘ اور ’کروکو ڈائل‘ میں فرق معلوم ہے؟

    دنیا میں ایسے لوگوں کی تعداد بے شمار ہے جنہیں ’الیگیٹر‘ اور ’کروکو ڈائل‘ کے درمیان فرق کا علم نہیں لیکن یہ کوئی بری بات نہیں۔

    کیونکہ اگر آپ (ایلیگیٹر) اور(کروکو ڈائل) میں فرق نہیں جانتے تو آپ اکیلے نہیں ہیں، یہ دونوں بڑے رینگنے والے جانور بظاہر ایک جیسے مگرمچھ نظر آتے ہیں اور ان میں کئی مشابہتیں بھی پائی جاتی ہیں، جیسے لمبی تھوتھنی، طاقتور دم، چھوٹے پاؤں، کمر پر سخت اور ہڈی جیسے تختے۔

    مگَر مچْھ

    ایک رپورٹ کے مطابق کچھ ایسی خاص باتیں بھی ہیں جنہیں جان کر ان دونوں میں فرق کرنا قدرے آسان ہوجاتا ہے، ان دونوں میں بنیادی فرق ان کی تھوتھنیاں ہیں کیونکہ ایلیگیٹر کا منہ یو شیپ میں جبکہ کروکو ڈائل کا منہ وی شیپ میں ہوتا ہے۔


    مفرور مگرمچھ

    1 : تھوتھنی کی شکل:

    (Alligator): اس کی تھوتھنی چوڑی اور ’یو‘ شکل کی ہوتی ہے۔

    (Crocodile): اس کی تھوتھنی پتلی اور ’وی‘ شکل کی ہوتی ہے۔

    2 : دانتوں کی ترتیب:

    ایلیگیٹر کا جب منہ بند ہوتا ہے تو اس کے نچلے دانت نظر نہیں آتے۔ جبکہ اس کے کچھ نچلے دانت منہ بند ہونے پر بھی نظر آتے ہیں، خاص طور پر چوتھا بڑا دانت۔

    3 : رنگ:

    گرے یا کالا رنگ ہو تو وہ اکثر ایلیگیٹر کا ہوتا ہے۔ یا خاکی رنگ ہو تو وہ عام طور پر کروکو ڈائل ہوتا ہے۔

    4 : رہنے کی موزوں جگہ:

    مگرمچھ زیادہ تر تازہ پانی جیسے نہروں اور جھیلوں میں پایا جاتا ہے۔

    ایلیگیٹر عموماً کھارے پانی جیسے سمندر کے کنارے یا دلدلی علاقوں میں رہتا ہے۔

    5. رویّہ:

    مگرمچھ زیادہ جارحانہ ہوتا ہے۔

    مگرمچھ نسبتاً کم خطرناک سمجھا جاتا ہے۔

    یہ فرق ذہن میں رکھ کر آپ آسانی سے ان دونوں جانوروں کو پہچان سکتے ہیں۔

    مگر مچھ سے متعلق حیرت انگیز حقائق

    یہ ٹھنڈے خون والے جانور ہیں یہ بغیر کچھ کھائے بغیر تقریبا دو سال تک زندہ رہ سکتے ہیں یہ ٹھنڈے خون والے جانور ہیں۔ ان کا میٹا بولزم کافی سست ہوتا ہے پانی میں حرکت بھی آہستہ آہستہ کرتے ہیں۔

    اس لئے ان کی کوئی خاص توانائی خرچ نہیں ہوتی اور یہ دو سے تین سال تک بغیر کچھ کھائے رہ سکتے ہیں۔ دنیا بھر میں مگر مچھوں کی تیرہ انواع اقسام پائی جاتی ہیں۔

    مگر مچھ کی عمر :

    مگر مچھ تقریباً 80 سال تک جی سکتے ہیں جب کہ کچھ انواع اقسام ایسی بھی ہیں جن کی عمریں 30 سال تک ہوتی ہیں، مگر مچھ کی سننے کی طاقت بہت تیز ہوتی ہے یہ اپنے انڈوں کی اندر موجود بچوں کی سرسراہٹ بھی سن سکتے ہیں۔

    افزائش نسل :

    مگر مچھ 10 سے 80 تک انڈے دیتے ہیں جن میں سے 55 سے سو دس دن کے بعد انڈے نکلتے ہیں مگر مچھ کے بچے پیدائش کے وقت صرف سات انچ کے ہوتے ہیں اور پندرہ سال کا ہونے پر جوان ہوتے ہیں۔ ماں کا کام انہیں صرف انہیں کنارے سے ندی میں لانا ہوتا ہے۔جس کے بعد وہ اپنی مدد آپ بڑے ہوتے ہیں۔

    8ہزار دانت :

    جب کبھی بھی مگر مچھ کا کوئی دانت ٹوٹتا ہے تو وہ جلدی سے ری پلیس ہوجاتا ہے مگر مچھ کی ساری عمر میں تقریبا آٹھ ہزار دانت ٹوٹتے ہیں اور نکلتے ہیں۔

  • برگر اور بن کباب میں درحقیقت کیا فرق ہے؟

    برگر اور بن کباب میں درحقیقت کیا فرق ہے؟

    برگر دنیا کا مشہور ترین کھانا ہے جس کی کئی اقسام بازاروں میں دستیاب ہیں جن میں چکن، بیف اور زنگر برگر زیادہ رغبت سے کھائے جاتے ہیں جبکہ اس کے برعکس عام بازاروں میں دستیاب بن کباب کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں خاتون شیف ثمرین جنید نے برگر اور بن کباب کی اقسام اور ان کی افادیت کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اور اسے بنانے کا طریقہ بھی بیان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں کے کنارے ٹھیلوں اور دکانوں پر ملنے والے ’’بن کباب‘‘ اس فاسٹ فوڈ ’’برگر‘‘ سے تھوڑے سے مختلف ہوتے ہیں، حالانکہ ان کا ذائقہ بھی اپنی مثال آپ ہوتا ہے جن میں دیسی اشیاء استعمال کی جاتی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ برگر اور دیگر فاسٹ فوڈ اجزاء میں اکثر نمک چینی اور پروسیسڈ کیمیکلز شامل کیے جاتے ہیں جن کا تعلق صحت کے مسائل جیسے موٹاپا، ذیابیطس اور دیگر بیماریوں سے بھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں میں بنیادی فرق یہ ہوتا ہے کہ برگرز میں چکن، بیف اور زنگر اور دیگر شامل ہیں ان کے اندر چیز اور مایونیز اور کیچپ سمیت ساسز ڈالے جاتے ہیں جبکہ بن کباب میں دیسی اسٹائل سے بنی ہوئی چٹنی اور پیاز کا استعمال کیا جاتا ہے۔

     مزیدار ’گرلڈ سینڈوچ‘ بنانے کا طریقہ

     اس موقع پر انہوں نے مزیدار ’گرلڈ سینڈوچ‘ بنانے کا طریقہ بھی بتایا جس کے اجزاء میں ڈبل روٹی کے پیس، چکن قیمہ، ادرک، لہسن، سیاہ مرچ ، نمک اور کیچپ شامل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ان سب چیزوں کو ترتیب وار ملا کر یک جان پیسٹ بنالیں اور ڈبل روٹی کے دو ٹکڑوں کے درمیان چکن قیمے والا پیسٹ رکھ کر ٹکڑے جوڑ دیں اور باربی کیو اسٹک کے ساتھ ملا کر توے پر فرائی کرلیں۔

  • ان دو تصویروں میں موجود فرق ذہین لوگوں کو بھی چکرا دے

    ان دو تصویروں میں موجود فرق ذہین لوگوں کو بھی چکرا دے

    چھوٹی چھوٹی دماغی مشقیں ہمارے دماغ کو فعال کرتی ہیں اور اس کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے، یہ مشقیں دماغ کی ورزش کہلاتی ہیں جو طویل عرصے تک دماغ کو متحرک اور سرگرم رکھتی ہیں۔

    مستقل اس طرح کی مشقوں سے دماغ کو چیلنج کرنا بڑھاپے میں بھی دماغ کو جوان رکھتا ہے اور مختلف دماغی بیماریوں جیسے یادداشت کی خرابی اور الزائمر وغیرہ سے تحفظ ملتا ہے۔

    سب سے آسان مشقیں کوئی پہیلی بوجھنا یا معمولی حساب کتاب کرنا ہے۔

    اسی لیے آج آپ کو دو تصویریں دی جارہی ہیں جو بظاہر ایک جیسی ہیں لیکن ان میں کچھ فرق بھی ہے اور آپ کو وہی فرق تلاش کرنا ہے۔

    اس تصویر میں دو کارٹون کریکٹرز مکی ماؤس اور منی ماؤس موجود ہیں اور پس منظر میں نہایت خوبصورت سرسبز باغ ہے۔

    دونوں تصویروں میں 3 فرق موجود ہیں اور انہیں تلاش کرنے کے لیے آپ کے پاس 10 سیکنڈز کا وقت ہے۔

    کیا آپ نے فرق تلاش کرلیا؟

    صحیح جواب ہے۔

  • پینڈیمک اور اینڈیمک میں فرق !! ماہرین نے بڑے خدشے کا اظہار کردیا

    پینڈیمک اور اینڈیمک میں فرق !! ماہرین نے بڑے خدشے کا اظہار کردیا

    بھارت میں کورونا انفیکشن پر کسی حد تک تو قابو پا لیا گیا ہے لیکن اب بھی تیسری لہر کے اندیشہ کو دیکھتے ہوئے لوگوں میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔

    اس حوالے سے ویکسین ایکسپرٹ ڈاکٹر گگن دیپ کانگ نے ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے "اینڈیمسٹی” یعنی مقامی بیماری کی جانب بڑھنے کا اشارہ دیا ہے۔

    انھوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ انفیکشن مقامی سطح پر زور پکڑے گا اور ملک بھر میں پھیل کر وبا کی تیسری شکل اختیار کرے گا لیکن اس لہر کی سنگینی پہلے جیسی نہیں رہے گی۔ یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ” پینڈیمک” اور "اینڈیمک” میں فرق ہے جسے جاننے کی ضرورت ہے۔

    دراصل پینڈیمک اسٹیج میں وائرس لوگوں پر حاوی رہتا ہے اور ایک بڑی آبادی کو اپنی زد میں لیتا ہے۔ دوسری طرف اینڈیمک اسٹیج میں آبادی وائرس کے ساتھ جینا سیکھ لیتی ہے اور یہ ایپیڈیمک (وبا) سے بہت مختلف ہے۔

    پینڈینک کے اینڈیمک اسٹیج میں آنے پر وائرس کا سرکولیشن قابو میں رہتا ہے، لیکن بیماری ختم نہیں ہوتی۔ بیشتر بیماریاں ختم ہونے کی جگہ اینڈیمک اسٹیج میں ہی چلی جاتی ہیں۔

    ایک خبر رساں ایجنسی کے ساتھ انٹرویو کے دوران ڈاکٹر گگن دیپ کانگ نے ہندوستان میں کوویڈ19 کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوسری لہر کے بعد ملک کی تقریباً ایک تہائی آبادی متاثر ہو چکی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایسے میں کیا ہم اس تہائی میں وہی اعداد و شمار اور وہی پیٹرن پا سکیں گے جو ہم نے دوسری لہر کے دوران دیکھا؟ مجھے لگتا ہے کہ اس کا امکان کم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم مقامی سطح پر انفیکشن کو زور پکڑتے دیکھیں گے جو چھوٹا ہونے کے ساتھ ملک بھر میں پھیلے گا۔ ساتھ ہی انھوں نے متنبہ کیا کہ کورونا انفیکشن کی تیسری لہر بننے کا امکان موجود ہے اگر ہم نے تہواروں کے درمیان اپنا رویہ نہیں بدلا لیکن اس کا پیمانہ اتنا نہیں ہونے جا رہا ہے جو پہلے دیکھ چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے لیے عالمی وبا کی اصطلاح "پینڈیمک” استعمال کی جاتی ہے، پینڈیمک اسٹیج میں وائرس لوگوں پر حاوی رہتا ہے اور اینڈیمک اسٹیج میں آبادی وائرس کے ساتھ جینا سیکھ لیتی ہے اور یہ ایپیڈیمک (وبا) سے بہت مختلف ہے۔

    این ڈیمک، ایپی ڈیمک اور پین ڈیمک میں فرق
    این ڈیمک

    این ڈیمک انفیکشن سے مراد ایسی بیماری ہے جو پورے سال ایک علاقے میں پائی جاتی ہے۔ یہ بیماری ہر وقت اور ہر سال موجود رہتی ہے۔ اس میں چکن پوکس یا خسرے کی بیماری شامل ہے جو ہر سال برطانیہ میں پائی جاتی ہے۔ افریقہ میں ملیریا ایک این ڈیمک انفیکشن ہے۔

    ایپی ڈیمک

    ایپی ڈیمک یعنی وبا سے مراد ایسی بیماری ہے جس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے اور پھر اس میں کمی آتی ہے۔ برطانیہ میں ہم ہر سال فلو کی وبا دیکھی جاتی ہے جس میں موسمِ خزاں اور سرما میں مریض بڑھ جاتے ہیں، مریضوں کی ایک چوٹی بن جاتی ہے اور پھر مریضوں میں کمی آتی ہے۔

    پین ڈیمک

    پین ڈیمک یعنی عالمی وبا ایسا انفیکشن ہوتا ہے جو ایک ہی وقت میں دنیا بھر میں پھیل رہا ہو۔ سنہ 2009 میں سوائن فلو کا پین ڈیمک دیکھا گیا جس کا آغاز میکسیکو سے ہوا اور پھر یہ وبا دنیا بھر میں پھیل گئی۔ اسے فلو کی پین ڈیمک کا نام دیا گیا تھا۔

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اختلاف کشمیر ہے، عمران خان

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اختلاف کشمیر ہے، عمران خان

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا پاک بھارت کشیدگی سے متعلق کہنا ہے کہ بھارت پھر حملہ کرتا تو پاکستان کے پاس جواب کے سوا چارہ نہیں تھا لیکن جوہری ہمسائے مذاکرات سے اختلافات ختم کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں مسلمانوں پر جائیداد کی خریداری پر پابندی انتخابی حربہ ہوسکتا ہے، برسوں پہلے مسلمان بھارت خوش تھے، اب صورتحال خراب ہے۔

    ان خیالات کا اظہار عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اختلاف کشمیر ہے، جوہری ہمسائے مذاکرات سے ہی اختلافات ختم کرسکتے ہیں۔

    [bs-quote quote=”بھارت پھر حملہ کرتا تو پاکستان کے پاس جواب کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا ” style=”style-8″ align=”left” author_name=”عمران خان” author_job=”وزیر اعظم پاکستان”][/bs-quote]

    وزیر اعظم نے بھارتی ہم منصب کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا، مسئلہ کشمیر کو ایسے ہی سلگتے نہیں چھوڑ سکتے، مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے وہ وہاں کے لوگوں کا رد عمل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیں الزام دیتا ہے ہم اسے الزام دیں گے تو کشیدگی بڑھے گی، کشمیر ایک سیاسی جد وجہد ہے اس کا عسکری حل نہیں ہے، پاکستان کے لیے پڑوسیوں کے ساتھ امن ضروری ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم جیش محمد سمیت ایسی تنظیموں کو غیر مسلح کررہے ہیں، یہ جنگو گردہوں کو غیر مسلح کرنے کی پہلی سنجیدہ کوشش ہے، ہم نے ان کے مدارس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے آسیہ بی بی متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھیں گے آسیہ بی بی جلد پاکستان چھوڑ دیں گی، آسیہ بی بی کا جانا ہفتوں کی بات ہے، اس حوالے سے تھوڑی پیچیدگی پائی جاتی ہے لیکن اس بارے میں میڈیا سے بات نہیں کرسکتا یقین دلاتا ہوں آسیہ بی بی محفوظ ہیں۔

  • بظاہر ایک جیسی نظر آنے والی تصویر میں کیا فرق ہے؟‌ تلاش کریں

    بظاہر ایک جیسی نظر آنے والی تصویر میں کیا فرق ہے؟‌ تلاش کریں

    انٹرنیٹ پر صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں کی طرف سے نت نئی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے لوگ انہیں حل کرنے میں دلچسپی بھی ظاہر کرتے ہیں۔

    دنیا کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے اپنے متعلقہ اداروں سے متعلق تصویری پہیلیاں پوچھتے ہیں جیسے کہ فوٹو گرافر کچھ تصاویر بنا کر اُن میں چھپی چیز تلاش کرنے کا چیلنج دیتے ہیں جبکہ کچھ پزل بھی سامنے آتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویری پہیلیاں آسان ہونے کے باوجود صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کردیتی ہیں، زیر گردش تصویر  بچوں کے پسندیدہ کاٹونز کی ہے جس میں ایک فرق پوشیدہ ہے۔

    اسے بھی تلاش کریں: کون سا کپ پہلے بھرے گا؟ جواب تلاش کریں

    مذکورہ تصاویر میں پوچھا گیا ہے کہ بظاہر ایک جیسی نظر آنے والے تصاویر دراصل مختلف ہیں اور ان میں ایک چیز بالکل علیحدہ ہے جسے تلاش کرنے کا چلینج دیا گیا ہے۔

    اگر آپ اپنے آپ کو ذہین سمجھتے ہیں تو جواب تلاش کرنے کے لیے ہم آپ کو 15 سیکنڈ کا وقت دیتے ہیں۔

    کیا آپ درست جواب تلاش کرسکے ؟ اگر نہیں تو درج ذیل تصویر دیکھ کر فرق خود دیکھ لیجئے۔

    جی ہاں ! بظاہر ایک جیسی نظر آنے والی تصویر میں ایک جگہ فرق ہے، ایک تصویر میں مکی ماؤس کے کان میں سوراخ جبکہ دوسرے میں ایسا نہیں ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔