Tag: different areas

  • کورونا کیسز میں اضافہ : لاہور، ملتان اور راولپنڈی کےمختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کیسز میں اضافہ : لاہور، ملتان اور راولپنڈی کےمختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    لاہور : پاکستان میں کورونا کیسزمیں اضافے کے پیش نظر لاہور، ملتان اورراولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ، ان علاقوں میں ،اسپتال، میڈیکل اسٹور،لیبارٹریاں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی جبکہ کھانے پینے کی دکانیں اور پٹرول پمپ شام سات بجے بند کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کیسزمیں اضافے کے باعث لاہور،ملتان اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں لاہور کے نیو مسلم ٹاؤن سی بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن، رضا بلاک ، سکندر بلاک،عمر بلاک، گارڈن ٹاؤن ، کیولری گرا ؤنڈ شامل ہیں۔

    ڈی ایچ اے فیز1 ، ڈبل اے بلاک، ایچ بی ایف سی بلاک بی ، ڈی ایچ اے فیز 6 سیکٹر A اور سیکٹر ایل عسکری11، انار کلی بھی لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل ہیں۔

    ہیلتھ کیئر ترجمان کیپٹن(ر)عثمان نے کہا ہے کہ مزنگ،شاد مان اور گلشن راوی کے علاقے ہاٹ سپارٹ ایریا قرار دیئے گئے ہیں جبکہ ملتان میں نقش آباد کالونی، گلگشت کالونی، کھیرا آباد، مپکو کا لونی ، خواجہ آباد، ملتان کچہری اور سادت کالونی میں لاک ٹاؤن لگا دیا گیا ہے۔

    کیپٹن(ر)عثمان کے مطابق راولپنڈی میں فوجی فاؤڈیشن ، یونیورسٹی نیو لالہ زار، گرلزہائی اسکول کہوٹہ ، سیٹلائیٹ ٹاؤن اور عباسی آباد کے علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

    ہیلتھ کیئر ترجمان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل اسٹور، لیبارٹریاں ، کولیکشن پوائنٹس، اسپتال، کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ ملک شاپس، چکن، گوشت، مچھلی کی شاپس، بیکریاں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی اور آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دکانیں، تندور اور پیڑول پمپس9 سے شام 7 بجے کھل سکیں گی۔

  • ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 6 افراد جاں بحق

    ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 6 افراد جاں بحق

    اسلام آباد : ملک میں جاری مون سون بارشوں نے مختلف شہروں میں تباہی مچادی، کئی علاقے زیر آب آگئے چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں دو خواتین اور چار بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون کا دوسرا اسپیل بھی زور شور سے جاری ہے، کئی شہروں میں سیلابی صورتحال ہے، گوجرانوالہ میں بارش کے باعث متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے، چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں دو خواتین اور چار بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

    گجرات میں بادل جم کر برسے تو ہر طرف جھل تھل ہوگیا، برساتی پانی گاؤں میں داخل ہوگیا ، جس سے سینکٹروں افراد پانی میں محصور ہوگئے جبکہ جہلم میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

    میانوالی میں بارش کا پانی انڈر پاس میں بھر جانے سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوگئی ، سیالکوٹ میں بارش کا پانی جمع ہونے سے سڑکیں اور گلیاں تالاب میں بدل گئیں۔

    سرائے عالمگیر اورگ ردونواح میں بھی بارش خوب برسی، صوابی اور گردونواح میں موسلا دھاربارش کے بعد صورتحال خراب ہوگئی ، کئی کئی فٹ پانی جمع ہے جبکہ سیلابی پانی میں کچے مکانات بہہ گئے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں فاٹا، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے، اس سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ بارش کے بعد مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ بڑھ گیا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز

    ملک کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز

    اسلام آباد : ملک کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ، اسلام آباد راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشیں شروع ہوگئیں، اسلام آباد میں صبح سویرے گھنگھور گھٹائیں چھائیں اور تیز ہوا کے ساتھ برس پڑیں، موسلا دھار بارش نے گرمی کا زور توڑا تو شہر اقتدار میں نظارے بھی نکھر گئے۔

    راولپنڈی گجرات ڈسکہ میں موسم بدلا تو گرمی سے مرجھائے چہرے بھی کھل اٹھے۔

    ایبٹ آباد نتھیا گلی، ایوبیہ ڈونگا گلی اور ٹھنڈیانی میں بھی بارش اور ژالہ باری نے رنگ جما دیا، سرمئی بادلوں کے سائبان تلے چلنے والی ٹھنڈی ہوائوں نے شہر قائد کا موسم دلکش بنا رکھا ہے ۔

    موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشیں روان ہفتے جاری رہیں گی۔

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا ، تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، ڈی آئی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

    کراچی سمیت سندھ کےساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں انچاس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔