Tag: DIG Investigation

  • پولیس افسران کی 3 سے زائد چھٹیوں پر پابندی عائد

    پولیس افسران کی 3 سے زائد چھٹیوں پر پابندی عائد

    لاہور: پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں افسران و اہلکاروں کی 3 روز سے زائد چھٹی پر پابندی لگا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے انوکھا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے افسران و اہلکاروں کی 3 روز سے زائد چھٹی پر پابندی لگا دی۔

    ڈی آئی جی کی جانب سے جاری کراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پیز، ڈویژنل ایس پیز اور اہلکاروں کو 3 دن سے زائد چھٹی نہیں دے سکتے، 3 روز سے زائد چھٹی حاصل کرنے کے لیے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے اجازت لینا ہوگی۔

    مراسلے کے مطابق افسران ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی اجازت کے بغیر کسی کو معطل نہیں کر سکتے۔ حکم نامے پر عملدر آمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ایک ماہ پہلے مراسلہ جاری کیا جس پر عملدر آمد نہ ہو سکا جس کے بعد انہوں نے ایک بار پھر مراسلہ جاری کر دیا۔

    مراسلہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی سی آئی اے اور ایس پی انویسٹی گیشنز کو روانہ کیا گیا ہے، حکم نامے پر عملدر آمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی ہوگی۔

  • مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ نو مئی کے مقدمے میں شامل تفتیش

    مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ نو مئی کے مقدمے میں شامل تفتیش

    اسلام آباد : نو مئی 2023کے واقعات کی تحقیقات کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما مسرت چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہنے والے سابق رہنما جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ 9 مئی کو ہونے والی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں شامل تفتیش ہوگئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ اپنے وکلاء کے ہمراہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہوئے اور دونوں میاں بیوی نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔

    حکام نے بتایا کہ دونوں ملزمان کیخلاف 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزام میں پانچ مقدمات درج ہیں۔

    دوسری جانب اٹک جیل میں نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ و عسکری تنصیبات پر حملے میں ملوث تیس شرپسندوں کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گواہان نے شناخت پریڈ کی دوران ملزمان کی نشاندہی کی، ملزمان کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے جس میں سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ بھی نامزد ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں42گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ کرائی تھی، ملزمان نے مری روڈ پر توڑ پھوڑ اور حساس ادارے کے دفتر پر پتھراؤ کیا تھا، اس کے علاوہ مری روڈ واقعات پر 72ملزمان گرفتار ہیں۔

  • گریٹر اقبال پارک کیس:  ریمبو اور دیگر ملزمان پر بھتہ مانگنے کا چارج لگا دیا گیا

    گریٹر اقبال پارک کیس: ریمبو اور دیگر ملزمان پر بھتہ مانگنے کا چارج لگا دیا گیا

    لاہور: ڈی آئی جی انوسیٹی گیشن شارق جمال نے کہا ہے کہ گریٹر اقبال پارک کیس میں گرفتار متاثرہ خاتون عائشہ کے ساتھی ریمبو اور دیگر ملزمان پر بھتہ مانگنے کا چارج لگا دیا گیا ہے جس کا چالان جلد جمع کرا دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے کہا کہ عائشہ کے بیان کے بعد کیس کے درج مقدمے میں دفعہ 384 شامل کی گئی۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا عائشہ نے بیان دیا تھا کہ ریمبو بلیک میل کر کے 10 لاکھ بھتہ لے چکا ہے، ریمبو اورا س کے 11 ساتھیوں سے بھتہ میں لئے گئے 20 ہزار برآمد ہوئے ہیں‌۔

    شارق جمال نے مزید کہا کہ عائشہ کے ساتھی ریمبو اور دیگر ملزمان پر بھتہ مانگنے کا چارج لگا دیا گیا ہے جس کا چالان جلد جمع کرا دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہیکل چھیننے اورچوروں کے13 گینگز کے34پیشہ ورملزمان سمیت91چور گرفتار کر کے ملزمان سے 9کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 16کاریں،321موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں، برآمد گاڑیوں میں ایک گاڑی کی قیمت 5 کڑور روپے ہے ۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا ان ملزمان کی گرفتاری کے بعد موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں واضح کمی ہو گی۔