Tag: dig traffic

  • پاک ویسٹ انڈیز سیریز، سیکیورٹی کے لیے پی ایس ایل فائنل جیسا طریقہ کار اپنایا جائے گا، ناصر حسین شاہ

    پاک ویسٹ انڈیز سیریز، سیکیورٹی کے لیے پی ایس ایل فائنل جیسا طریقہ کار اپنایا جائے گا، ناصر حسین شاہ

    کراچی: صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے بعد ویسٹ انڈیز کے تین میچز ہورہے ہیں، پی ایس ایل فائنل جیسا طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شائقین کے لیے پارکنگ ایریا بنائے گئے ہیں، شٹل سروس بھی ہوگی، گرمی کی وجہ سے وقت بارہ کے بجائے تین سے سات بجے تک رکھا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس فائنل نے میڈیا نے ہمارا ساتھ دیا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہمیں پھر میڈیا کی سپورٹ کی ضرورت ہے، پوری کوشش کریں گے کہ اس بار عوام کو زحمت نہ ہو۔

    ممنونہ اشیا اسٹیڈٰیم میں لانے پر پابندی ہوگی، بریگیڈیئر شاہد

    اتوار یکم اپریل سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والے سیریز کے حوالے سے بریگیڈیئر شاہد کا کہنا ہے کہ ممنوعہ اشیا کو اسٹیڈٰیم میں لانے پر پابندی ہوگی، کھانے پینے کی اشیا کو اسٹیڈیم میں لانے پر پابندی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ شاپنگ بیگز چھوٹے استعمال کئے جائیں تاکہ سیکیورٹی کلیئرنس میں آسانی ہو، سیکیورٹی پی ایس ایل کے ماڈل جیسی اپنائی جائے گی، جبکہ حکومت سے درخواست ہے کہ اسٹیڈیم کے اندر فوڈ اسٹالز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

    بریگیڈیئر شاہد نے کہا کہ سیکیورٹی معاملات پر بھرپور توجہ دی گئی ہے، دوپہر تین بجے سے لے کر 7 بجے تک اسٹیڈیم کے گیٹ کھلے رہیں گے، اسپتال کے قریب سے شٹل سروس ڈراپ کرکے اسٹیڈیم کے قریب لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سڑکیں 11 کے بجائے 2 بجے بند ہوں گی، ڈی آئی جی ٹریفک

    میچز کے دوران سڑک بند کرنے کے حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ ٹریفک پلان پی ایس فائنل جیسا ہی ہے البتہ سڑکیں بند کرنے کے اوقات میں تبدیلی کی ہے، سڑکیں 11 کے بجائے 2 بجے بند ہوں گی۔

    ڈی آئی جی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی کہ شارع فیصل اور شارع پاکستان کو ٹریفک کے لیے زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ یکم اپریل کو کھیلا جائے گا، دوسرا اور تیسرا میچ 2 اور 3 اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، پاکستان کی ٹیم نے پریکٹس سیشن کا آغاز کردیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم آج رات کراچی پہنچے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانہ دس گنا بڑھانے کا فیصلہ

    سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانہ دس گنا بڑھانے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ کابینہ کے اجلاس میں ٹریفک قوانین کے لیے نیا قانونی ترمیمی مسودہ تیار کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ ڈبل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ٹریفک قانون کیلئے نیا قانونی ترمیمی مسودہ تیار کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ سندھ حکومت نے نیا ٹریفک قانون لانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر جرمانہ ڈبل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سگنل توڑنے پر جرمانہ ڈیڑھ سو روپے سے بڑھا کرایک ہزاراور لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کہا کہ دیگر ممالک میں لائسنس کا حصول انتہائی مشکل ہے جبکہ ہمارے ملک میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء اسکول میں داخلے سے بھی زیادہ آسان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ والدین سمیت ہم سب کو ایسی روش کو ختم کرنا ہوگی اور ٹریفک حادثات میں کمی کیلئے لائسنس اجراء کے قوانین میں سختی کرنا ہوگی،

    سندھ کابینہ کے اجلاس میں دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہر شہری کیلئے ڈرائیورنگ لائسنس لازمی قرار دینے کی تجویز دے دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیاں لازمی طور پر موٹر سائیکل کے ساتھ ہیلمٹ دینے کی بھی پابند ہوں گی۔

    اجلاس میں موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا، موٹر سائیکل پر سفر کرنے والی خواتین اور بچوں کو ہیلمٹ پہن کر سفر کرنے سے فی الحال مستثنی قرار دیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ نے تجویز پیش کی ہے کہ ہیلمٹ پہننے کی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں پر جرمانے کی رقم 150 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کی جائے۔

    کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ اگر موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ نہ پہنا ہو تو ایک ہزار روپے اور پیچھے بیٹھنے والے کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 500 روپے جرمانے کی تجویز دی گئی ہے۔

    دریں اثناء وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے احکامات کے تناظر میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ کے استعمال کے حوالے سے شعور اجاگر مہم کے آغاز کو صوبائی سطح پر یقینی بنایا جائے تاکہ ممکنہ حادثات کی صورت میں موٹرسائیکل سواروں کو سر پر لگنے والی شدید ضرب سے محفوظ رکھا جاسکے۔

    اسی سے متعلق : شاہراہ فیصل پر ہیوی ٹریفک رات 11 بجے تک ممنوع رہے گی

    دوسری جانب موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ کی پابندی کے حوالے سے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بغیرہیلمٹ والے موٹرسائیکل سواروں کوگرفتار کیا جائے گا۔