Tag: Digestive disorders

  • ماہ رمضان میں نظام ہاضمہ کی خرابی کا آسان حل

    ماہ رمضان میں نظام ہاضمہ کی خرابی کا آسان حل

    رمضان کا بابرکت مہینہ شروع ہوچکا ہے اس میں زیادہ تر لوگوں کو اکثر نظامِ ہاضمہ کے مسائل کا سامنا رہتا ہے جبکہ افطاری اور سحری میں پراٹھے اور تلی ہوئی اشیاء کھانے سے بھی معدے میں تیزابیت اور جلن کی سی کیفیت رہتی ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر امراض معدہ و جگر پروفیسر ڈاکٹر زاہد اعظم نے ناظرین کو افطار تا سحری کھانے پینے سے متعلق اہم مشورے دیئے۔

    انہوں نے کہا کہ معدے کی مثال ایک گرینڈر جیسی ہے اگر اس میں زیادہ غذا ڈال دی تو یقیناً اس پر بوجھ پڑے گا لہٰذا متوازن اور صحت مند غذا ہماری صحت اور معدے کی بہتری کے لئے بہت اہم ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رمضان میں بہت سے لوگوں کو ہاضمے کا مسئلہ ہوجاتا ہے اس کی وجہ معدے کو خوراک کو ہضم کرنے کے لئے انرجی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسی غذائیں جو ہضم ہونے میں مشکل پیدا کرے اس کا استعمال ترک کردینا چاہیئے تاکہ ہم اپنے ہاضمے کو تندرست بنا سکیں۔

    انہوں نے بتایا کہ معدے کی تیزابیت دور کرنے کے لیے افطار میں تربوز، خربوزہ، پپیتہ اور گرما زیادہ کھائیں، ان سے معدے اور آنتوں کی صفائی ہوتی ہے۔

    سحری اور افطار میں انجیر کا استعمال کریں، دہی یا دودھ میں پانی ملا کر استعمال کرنے سے بھی تیزابیت دور ہوتی ہے۔

    سالن میں لیموں ڈال کر کھائیں یہ بھی ہاضمے کے لیے بہترین ہے۔ تیزابیت دور کرنے کے لیے ایک کپ دودھ میں چار کپ پانی ملا کر وقفے وقفے سے استعمال کریں۔

  • ہاضمے کے لیے بہترین ’’سونف‘‘ کے طبی فوائد

    ہاضمے کے لیے بہترین ’’سونف‘‘ کے طبی فوائد

    سونف عام طور پر ایک جانی پہچانی خوراک ہے، پیٹ کی تکالیف، ہاضمے کی خرابیوں کے لیے اسے بکثرت استعمال کیا جاتا ہے، اس مقصد کے لیے اکثر لوگ پان میں سونف ڈال کر کھاتے ہیں۔ اس سے فائدے کے لیے ضروری ہے کہ اسے اچھی طرح چبا کراس کا لعاب نگل لیا جائے۔

    سونف منہ کو خوشبودار بنادیتی ہے، سونف کے استعمال سے ہاضمے کی صلاحیت بڑھتی ہے، سونف خاص طور پرغذا کے روغنی یا چربیلے اجزا ہضم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

     

    ایک مغربی محقق نے سونف کی پیشاب آور صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سونف آلات بول‘ گردے و مثانے کا ورم دور کرنے کےلیے بہت موثر ہے۔

    sonf-post-2

    اسے باقاعدہ استعمال کرتے رہنے سے گردے‘ مثانے میں پتھری نہیں بنتی اور اگر بن بھی گئی تو اس کے استعمال سے پتھری خارج ہوجاتی ہے۔

    sonf-post-1

    سونف دودھ پلانے والی ماﺅں کے لیے بھی بہت مفید سمجھی جاتی ہے، اس کے استعمال سے دودھ کی مقدار بڑھ جاتی ہے، سونف میں زنانہ ہارمون‘ ایسٹروجن جیسی خاصیت بھی ہوتی ہے اس لحاظ سے یہ خواتین کے لیے بہت موثر ثابت ہوتی ہے  سونف کا مزاج گرم اور خشک ہے۔

    sonf-post-3

    سونف کے طبی فوائد:

    پیٹ کے درد میں مفید ہے اس کے کھانے سے پیٹ صاف ہو جاتا ہے۔

    بینائی کو تیز کرتی ہے۔

    موٹاپے کو کم کرنے میں مددگار ہے۔

    زکام کی صورت میں سونف کے ساتھ لونگ پانی میں ابال کر پیا جائے تو فائدہ ہوتا ہے۔

    کان کے درد میں روغن سونف نیم گرم کر کے کان میں ڈالنے سے آرام مل جاتا ہے۔

    سونف کا جوشاندہ پیٹ کے مروڑ ،ریاح(گیس) اور قبض کو ختم کرتا ہے۔

    ایسی مائیں جن کو دودھ کم آتا ہو اگر پانی میں سونف ملا کر پلایا جائے تو دودھ بڑھ جاتا ہے۔

    sonf-post-4

    عرق سونف جوڑوں کے درد اور سوجن میں مفید ہے۔

    موٹاپے کا شکار عورتیں روغن سونف کو متاثرہ جگہ پر مالش کریں جس سے چربی کم ہو گی۔

    عرق سونف لیکوریا میں بھی فائدہ مند ہے۔

    بہرہ پن اور کانوں کے زخموں میں اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔

    دماغ کی کمزوری میں سونف کا استعمال مفید ہوتا ہے۔

    گردے کی پتھری میں سونف فائدہ مند ہے۔

    جگر کی کمزوری میں مفید ہے۔

    سونف استعمال کرنے سے دانت کے درد میں افاقہ ہوتا ہے