Tag: Digital

  • جرمن حکومت کا فیس بک کی کرنسی پر تشویش، انسدادپر غور شروع کر دیا

    جرمن حکومت کا فیس بک کی کرنسی پر تشویش، انسدادپر غور شروع کر دیا

    برلن :جرمن حکومت اور مرکزی بینک نے فیس بک کی کرنسی لبرا کے متبادل کرنسی کے طور پر استعمال کے انسداد پر غور کرنا شروع کر دیا ہے،جرمن حکومت کے حوالے سے یہ رپورٹ جرمن اخبار نے جاری کی ۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن وزارت خزانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کی جانب سے لبرا ڈیجیٹل کرنسی کے متعارف کرانے پر تشویش کا اظہار کیا ۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کاکہنا تھاکہ جرمن وزارت خزانہ نے اخباری رپورٹ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

    یاد رہے کہ فیس بک کے سربراہ مارک زوکربرگ نے رواں برس جون میں دنیا کے بینک اکاؤنٹ نہ رکھنے والے پونے دو ارب افراد کو مالیاتی سہولت فراہم کرنے کےلیے کرپٹو کرنسی کا متعارف کرنے کا اعلان کردیا، اور یہ کرنسی سنہ 2020 تک عام عوام کےلیے دستیاب ہوگی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کرنسی کے گردش میں آنے کے بعد اسے ڈجیٹل والٹ میں رکھا جاسکے گا اور فیس بک میسنجر یا واٹس ایپ کے ذریعے اس کا لین دین ممکن ہوسکے گا۔

    فیس بُک کرپٹو کرنسی کےلیے ایک ذیلی ادارے پر بھی کام کررہا ہے، لبرا کو کسی پیغام کی طرح میسنجر اور واٹس ایپ پر ایک سے دوسری جگہ بھیجنا ممکن ہوگا۔

    فیس بُک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لوگ نہ ہونے کے برابر معاوضے پر رقم بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت حاصل کریں گے جس پر انتہائی معمولی کمیشن لیا جائے گا۔

  • ٹرمپ نے ٹیکنیکل کمپنیوں پر فرانسیسی ٹیکس کی تحقیقات کا حکم دے دیا

    ٹرمپ نے ٹیکنیکل کمپنیوں پر فرانسیسی ٹیکس کی تحقیقات کا حکم دے دیا

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکنیکل کمپنیوں پر فرانس کے پلانٹ ٹیکس کی تحقیقات کا حکم دے دیا، ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’ہم نے فرانس میں قانون سازی کے اثرات کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی تجارتی نمائندے کا کہنا تھا کہفرانسیسی سینیٹ سے ٹیکس بل منظور ہونے کے بعد ڈیجیٹل سروس ٹیکس امریکی کمپنیوں کا اہداف ہے،لہٰذایہ نیا قانون شبِ خون مارنے کے مترادف ہو سکتا ہے۔

    ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ہدایت کی ہے کہ ہم اس قانون سازی کے اثرات کی تحقیقات کریں اور اس بات کا تعین کریں کہ آیا وہ غیر ملکی یا غیر ذمہ دار ہے اور ریاست ہائے متحدہ کے تجارت کو محدود کر دیتا ہے۔

    اسی سلسلے میں میئر نے کہا کہ ٹیکس 30 سے زائد کمپنیوں، زیادہ تر امریکی بلکہ چینی، جرمن، ہسپانوی اور برطانوی اور ایک فرانسیسی فرم اور فرانسیسی کمپنیوں کو ہدف بنایاگیا ہے جنہیں غیر ملکی کمپنیوں کی طرف سے خریدا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ٹیکس کی کل سالانہ آمدنی کم سے کم 750 ملین یورو کمپنیوں کو متاثر کرے گی اور ڈیجیٹل کاروباری اداروں سمیت آن لائن ایڈورٹائزنگ پر لاگو ہوگی۔

  • فرانس میں ڈیجیٹل کمپنیوں پر ٹیکس کا نیا قانون منظور

    فرانس میں ڈیجیٹل کمپنیوں پر ٹیکس کا نیا قانون منظور

    پیرس : فرانسیسی حکومت نے ڈیجیٹل ٹیکس کا قانون منظور کرلیا جس کے بعد نئے قانون کی رو سے ڈیجیٹل شعبے کی تمام کمپنیوں کو اپنی آمدنی پر تین فیصد ٹیکس دینا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی سینیٹ نے ڈیجیٹل ٹیکس کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔ادھرامریکا نے اس ٹیکس پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس سے ممکنہ طور پر گوگل، ایمیزوں اور فیس بک جیسی بڑی امریکی کمپنیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس قانون کی رو سے ڈیجیٹل شعبے کی ان تمام کمپنیوں کو اپنی آمدنی پر تین فیصد ٹیکس دینا پڑے گا، جو فرانس میں سالانہ کم از کم 25ملین یورو کا کاروبار کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی اگر عالمی سطح پر کسی ڈیجیٹل کمپنی کا کاروباری حجم 750ملین ڈالر ہے تو اسے بھی فرانس میں ٹیکس دینا پڑے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا نے اس ٹیکس پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس سے ممکنہ طور پر گوگل، ایمیزوں اور فیس بک جیسی بڑی امریکی کمپنیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

  • نیشنل بینک کو ڈیجیٹل بینکاری کی راہ پرگامزن کرنے کا اعلان

    نیشنل بینک کو ڈیجیٹل بینکاری کی راہ پرگامزن کرنے کا اعلان

    کراچی: نیشنل بینک کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ آئی ٹی میں سرمایہ کاری کرکے نیشنل بینک کو ڈیجیٹل بینکاری کی راہ پر گامزن کیا جارہا ہے ، نیشنل بینک سستے گھروں کی تعمیر پر قرضے دینے کی صلاحیت رکھتا ہے

    تفصیلات کے مطابق نیشنل بنک کے صدر طارق جمالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے نیشنل بینک کو جدید خطوط پر استوار کرنا اولین ترجیح ہے ، ڈوبے ہوئے قرضوں کی وصولی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی۔

    طارق جمالی نے کہا کہ آئندہ 2سال میں خدمات اور آئی ٹی کے شعبے میں اخراجات میں بچت اور ڈوبے ہوئے قرضوں کی وصولی ترجیحات میں شامل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بینک مالیاتی خدمات کی پسماندہ طبقوں تک توسیع میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بینک آئی ٹی میں سرمایہ کاری کرکے ڈیجیٹل بینکاری کی جانب گامزن ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے نیشنل بینک کوسال2018 کابہترین تجارتی بینک قراردیا ہے، اے ڈی بی کا یہ ایوارڈ نیشنل بینک کی جانب سے جاری کردہ ایل سیز پر دیا گیا ہے۔

    نیشنل بینک کے صدر نے بتایا کہ نیشنل بینک ٹیکسٹائل شوگر پاور اور زراعت کے شعبوں میں بھاری قرضے جاری کررہا ہے۔ حکومت کی جانب سے 50 لاکھ سستے گھروں کی اسکیم متعارف کرانے کے ارادے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل بینک ان گھروں کی تعمیر کے لیے قرض فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تا حال حکومت کی جانب سے تاحال حکومت کی جانب سے نیشنل بینک کو کوئی پالیسی گائیڈ لائن نہیں دی گئی۔ طارق جمالی نے یہ بھی بتایا کہ سابقہ حکومت میں شروع کی گئی وزیراعظم یوتھ لون اسکیم جاری ہے مگر سست روی کا شکار ہے۔