Tag: digital-payment

  • مویشی منڈی میں کیش کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگی، مگر کیسے؟

    مویشی منڈی میں کیش کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگی، مگر کیسے؟

    مویشی منڈی میں اگر جانور کی خریداری کے لیے جانا ہو تو آپ کو پہلے کیش رقم کا انتظام کرنا ہوتا ہے اور پھر اسے سنبھالنے کی فکر رہتی ہے۔

    لییکن اب سٹیٹ بینک نے مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کے عمل کو آن لائن ادائیگی کے ذریعے ممکن بنا دیا ہے۔

    مویشی منڈی میں اب جانوروں کی خریداری کیلئے کیش لے جانے کی ضرورت نہیں، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عوام آسان اور محفوظ ڈیجیٹل ادائیگی سے فائدہ اٹھائیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحیٰ کیلئے ملک بھر میں”گوکیش لیس” مہم کا آغاز کردیا۔

    مویشی منڈی میں نقد خریداری کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے اہم اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک نے مختلف بینک اکاؤنٹس پر مالی ٹرانزیکشن کی یومیہ حد ختم کردی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی ٹرانزیکشنز کی ماہانہ حد کو بھی50لاکھ تک بڑھا دیا گیا ہے، برانچ لیس بینکاری لیول ون اکاؤنٹ،آسان ،مرچنٹ اکاؤنٹ،آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ پر لاگو ہے۔

    بیوپاری اور خریدار دونوں ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، بیوپاری منڈی میں چارے، پانی، پارکنگ و دیگرادائیگیاں بھی ڈیجیٹل طریقے سے کرسکتے ہیں۔

    مالی ٹرانزیکشنز پرسہولت، اضافی حد کا اطلاق20مئی سے16جون تک ہوگا، یہ سہولت ملک بھر کی54مویشی منڈیوں کیلئے دستیاب ہوگی۔

  • اے آر وائی بی گلوبل، ون لنک اور بینک مکرمہ لمیٹڈ کی شراکت داری

    اے آر وائی بی گلوبل، ون لنک اور بینک مکرمہ لمیٹڈ کی شراکت داری

    کراچی : اے آر وائی بی گلوبل  نے ون لنک اور بینک مکرمہ لمیٹڈ سے اسٹریٹجک شراکت داری کرلی ہے، جس کے تحت جدید ترین ادائیگی کے نظام کو استعمال کیا جاسکے گا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کراچی کی رپورٹ کے مطابق شراکت داری کے اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل تبدیلی کا فروغ اور جدید ترین ادائیگی کا حل فراہم کرنا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبے کو نئی شکل دینے کیلئے چیئرمین اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک حاجی محمد اقبال، ون لنک کے سی ای او نجیب آگرا والہ اور بی ایم ایل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر فرحان بیگ نے شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے۔

    اس موقع پر چیف ایگزیکٹو میک گلوبل حیدر رضوی بھی موجود تھے۔ یہ معاہدہ پاکستان بھر میں ڈیجیٹل ادائیگی کے حل کے فروغ میں ایک نمایاں سنگ میل ہے۔

    اے آر وائی پے کے ذریعے جدید ترین ادائیگی کے نظام کو استعمال کیا جاسکے گا۔ ون لنک کے ساتھ یہ انقلابی شراکت داری مکمل اسپیکٹرم کے ذریعے ڈیجیٹل بینکنگ کی اعلیٰ خدمات فراہم کرنے میں مدد دے گی۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نجیب آگرا والا، فرحان بیگ اور حیدر رضوی نے اس الائنس کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی بی گلوبل، ون لنک، بینک مکرمہ لمیٹڈ کی شراکت داری کا مقصد ڈیجیٹل تبدیلی کا فروغ اور جدید ترین ادائیگی کا حل ہے۔

  • سعودی عرب ڈیجیٹل ادائیگیوں میں سب سے آگے

    سعودی عرب ڈیجیٹل ادائیگیوں میں سب سے آگے

    ریاض: سعودی عرب کو ڈیجیٹل ادائیگیوں میں دنیا میں سب سے آگے قرار دیا گیا ہے، گزشتہ کچھ عرصے میں مملکت میں ڈیجیٹل ادائیگیاں 4 فیصد سے 97 فیصد تک گئیں۔

    اردو نیوز کے مطابق عالمی ڈیجیٹل پیمنٹ فرم ویزا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو اپنانے میں دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کی ہے۔

    ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو فورم کے چھٹے ایڈیشن کی سائیڈ لائن پر اپنے خطاب میں ویزا کے علاقائی صدر اینڈریو ٹورے کا کہنا تھا کہ مملکت نے دنیا میں سب سے زیادہ ڈیجیٹل ادائیگی کی شرح نمو دیکھی۔

    سنہ 2017 میں تمام ٹرانزیکشنز میں سے صرف 4 فیصد رابطے کے بغیر تھیں، اگر آپ 2021 کے اختتام تک تیزی سے آگے بڑھتے ہیں، تو یہ دنیا میں سب سے زیادہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو اپنانے کا رجحان تھا۔

    اینڈریو ٹورے کا کہنا تھا کہ ہم نے سعودی عرب میں اسے 4 فیصد سے 97 فیصد تک جاتے دیکھا ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگیاں نہ صرف فزیکل کارڈز کے ذریعے کی جاتی ہیں بلکہ موبائل فون کے ذریعے بھی ان کی ادائیگی ہو سکتی ہے۔

    ویزا کے علاقائی صدر کے مطابق یہ یقینی طور پر بہت تیزی سے ترقی کرنے والی مارکیٹ ہے، یہ شاید دنیا اور مشرق وسطیٰ میں سب سے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔

    اینڈریو ٹورے نے مزید کہا کہ مملکت سعودی عرب میں کی جانے والی تمام ادائیگیوں کا 60 فیصد حصہ ڈیجیٹل تھا۔

    ان کے مطابق کمپنی سعودی عرب کے مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبے کی مدد کے لیے کئی اقدامات کو آگے بڑھا رہی ہے، فورم کے دوران اس نے مملکت میں اپنے گلوبل انوویشن سینٹر کے آغاز کا اعلان کیا۔

    ٹورے کا مزید کہنا تھا کہ انوویشن سینٹر ریاض کا آغاز 2023 کے آخر تک ہو رہا ہے، اس کا مقصد سعودی عرب سے بیرون ملک بھیجی جانے والی 40 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کو تیز اور سستا بنانا ہے۔

  • کاروباری طبقے سے وابستہ افراد کو بڑی سہولت فراہم

    کاروباری طبقے سے وابستہ افراد کو بڑی سہولت فراہم

    اسلام آباد : کارپوریٹ سیکٹر کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ کی ڈیڈلائن میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ، اس سے قبل ڈیجیٹل پیمنٹ کیلئے 30نومبرکی ڈیڈ لائن مقررتھی۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کارپوریٹ سیکٹر کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ ادائیگی کی مدت31 دسمبرتک بڑھادی اور اس حوالے سے ب 31دسمبر2021 تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری بھی کردیا۔

    ڈھائی لاکھ سے زیادہ کے اخراجات کی ادائیگی ڈیجیٹل پیمنٹ کے ذریعے کی جائے گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ کاروباری طبقے کو آن لائن بینکنگ کے ذریعےاخراجات ظاہرکرناہونگے، کاروباری طبقہ روایتی بینکاری کے ذریعے اخراجات ظاہر نہیں کرسکے گا۔

    خیال رہے اس سے قبل ڈیجیٹل پیمنٹ کیلئے 30 نومبر کی ڈیڈلائن مقرر تھی۔