دبئی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے مشہور و معروف ملی نغمہ گنگنا کر سماں باندھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کی ملی نغمہ گنگنا نے کی ویڈیو شیئر کی، آئی سی سی نے ویڈیو کے ساتھ ایک ٹویٹ میں لکھا کہ حسن علی نے بلاک بسٹر مقابلے سے پہلے دل دل پاکستان گنگناتے ہوئے اپنی دل اور روح کو اس نغمے میں پیش کیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی ایک اسٹول پر بیٹھے ہاتھ میں گٹار لئے پاکستان کا مشہور و معروف ملی نغمہ ” دل دل پاکستان” گنگنا رہے ہیں۔
حسن علی ملی نغمہ گانے سے پہلے اس بات کا اعتراف کررہے ہیں کہ انہیں گٹار بجانا نہیں آتا، جب کہ مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ حسن علی کو گٹار تھامتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ایک عرصے سے یہ ملی نغمہ ہمارے دلوں کو گرما رہا ہے اور ہمیں یکجا کئے ہوئے ہے، ملی نغمے کے بعد حسن علی یہ بھی کہتے نظر آتے ہیں کہ میری انگلیوں میں درد ہورہا ہے، جب کہ قریب موجود ساتھی کرکٹر ان کے گانے پر انہیں تالیاں بجا کر داد رہے ہیں
#HassanAli used his music and vocal skills to revive Dil Dil Pakistan song before #PAKvIND match
Hope to enjoy this song after winning this match for #Pakistan
Go green 💚 pic.twitter.com/liBM1tb0uO
— Asad Jan (@AsadJan80) October 24, 2021