Tag: Diljit Dosanjh

  • شاہ رخ خان کا دلجیت دوسانجھ کے لئے محبت بھرا پیغام

    شاہ رخ خان کا دلجیت دوسانجھ کے لئے محبت بھرا پیغام

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہ شاہ رخ خان نے عالمی شہرت یافتہ گلوکاردلجیت دوسانجھ کے محبت بھرے پیغام کا جواب دیکر اپنے چاہنے والوں کے دل جیت لئے۔

    دلجیت دوسانجھ کی جانب سے حال ہی میں کولکتہ میں جاری اپنے کنسرٹ کے دوران شاہ رخ خان کی آئی پی ایل ٹیم‘کولکتہ نائٹ رائڈرز‘ کی ٹیگ لائن کو سراہا گیا۔

    دلجیت دوسانجھ نے اپنے روایتی انداز میں دورانِ کانسرٹ جونہی مداحوں سے بات کرنے کیلئے مائک ہاتھ میں لیا تو پہلے ہی جملے میں کنگ خان کی کرکٹ فرنچائز کیلئے تعریفی کلمات ادا کئے۔ جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلجیت کولکتہ نائٹ رائڈرز کے سلوگن‘کوربو، لڑبو، جیت بو‘ کی تعریف کرتے ہوئے اسے زندگی کا بھی ضابطہ حیات قرار دے رہے ہیں، دلجیت دوسانجھ کی وائرل ویڈیو میں موجود ایپریسیئیشن نے کنگ خان کو بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

    کنگ خان نے کہا کہ امید کرتا ہوں آپ کا ٹوور شاندار گزرے، خوشیوں کے شہر میں اپنے کنسرٹ سے مزید چار چاند لگانے پر پورا کولکتہ آپ کا مشکور ہے، خاص کر کولکتہ ٹیم کے مداح جن کی ٹیم کے سلوگن کو آپ نے پسند کیا، ڈھیر ساری محبت بھائی جان‘۔

    نرگس فخری کی بہن قتل کے الزام میں گرفتار

    واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی عوامی مقامات ہوں یا سوشل میڈیا پوسٹ کنگ خان کئی بار دلجیت دوسانجھ کیلئے اپنی محبت ظاہر کرچکے ہیں۔

  • پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کو بھارت میں کنسرٹ سے پہلے وارننگ مل گئی

    پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کو بھارت میں کنسرٹ سے پہلے وارننگ مل گئی

    بھارتی ریاست تلنگانہ  کی حکومت نے پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کو ’دل لومیناتی ٹور‘ کے حیدرآباد کنسرٹ سے قبل قانونی نوٹس جاری کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے حیدر آباد میں گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ کا اہتمام کیا گیا ہے جس کی انتظامیہ کو ریاستی حکومت کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا ہے۔

    تلنگانہ حکومت کی جانب سے جاری  قانونی نوٹس  میں ہدایت کی گئی ہے کہ کنسرٹ میں گلوکار ایسے گانے کو گانے سے اجتناب کریں جو شراب، منشیات، اور تشدد کو فروغ دیتے ہوں۔

    یہ نوٹس چندی گڑھ کے ایک پروفیسر پنڈت راؤ دھارنور کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے بعد جاری کیا گیا تاکہ دلجیت دوسانجھ کو لائیو شو میں ایسے گانے گانے سے روکا جا سکے۔

    اس کے علاوہ نوٹس میں اسٹیج پر بچوں کو بلانے سے منع کیا گیا ہے جب کہ حکومت نے  بچوں کی حفاظت کے لیے اونچی آوازوں اور فلیش لائٹس کو کنٹرول کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ 26 اور 27 اکتوبر کو نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں دلجیت کا کانسرٹ ہوا تھا جس میں گلوکار نے ’کیس‘، ’پنچتارا‘ اور ’پٹیالہ پیگ‘ جیسے گانے پیش کیے تھے۔

    چندی گڑھ کے رہائشیوں نے الزام عائد کیا کہ گلوکار نے کانسرٹ میں شراب، منشیات اور تشدد کو فروغ دیا ہے۔

    واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ آج شام 7 بجے حیدرآباد کے جی ایم آر ایرینا، ایئرپورٹ اپروچ روڈ میں ’دل-لومیناتی‘ کنسرٹ منعقد کرنے جا رہے ہیں جس میں ان کے 20 ہزار فینز شرکت کریں گے۔

  • دلجیت دوسانجھ کا دہلی میں ریکارڈ ساز کنسرٹ، کتنے مداحوں نے شرکت کی؟

    دلجیت دوسانجھ کا دہلی میں ریکارڈ ساز کنسرٹ، کتنے مداحوں نے شرکت کی؟

    بالی وڈ کے سپر اسٹار گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے ہفتے کے روز ’دل-لومناٹی ٹور ‘ کے دوران دہلی میں ریکارڈ ساز کنسرٹ کیا جس میں ہزاروں مداحوں نے شرکت کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق معروف پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے ایک لمبے عرصے بعد بھارت میں لائیو پرفارم کیا ہے، گلوکار نے ہفتے کے روز دہلی میں پرفارم کیا، جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہونے والے اس کنسرٹ میں 35 ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔

    دلجیت دوسانجھ کے اس کنسرٹ کو بھارت کی تاریخ کے بڑے کنسرٹس میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے دوسری جانب کچھ مداحوں کی جانب سے اسے دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے کنسرٹ کے طور پر بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

    لیکن رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا کنسرٹ دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ سے 100 گنا بڑا تھا، دسمبر 1994 میں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے ’کوپاکا بانا بیچ‘ پر نئے سال کی آمد کی خوشی میں شاندار جشن منایا گیا۔

    ان کنسرٹس میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرتی تھی کیونکہ ان کنسرٹس میں ایک تو داخلہ مفت ہوتا تھا اور دوسرا یہاں کھانے اور شراب پر کوئی پابندی نہیں ہوتی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

    واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ کے دل-لومناٹی ٹور کا آغاز 26 اکتوبر کو دہلی کے مشہور جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم سے شروع ہوا۔ اس کے بعد کنسرٹ کا انعقاد حیدرآباد، احمد آباد، لکھنؤ، پونے، کولکتہ، بنگلور، اندور، چندی گڑھ اور گوہاٹی جیسے شہروں میں کیا جائے گا۔

    دلجیت دوسانجھ نے اس ٹور کے بارے میں اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں پرفارم کرنا ان کے لیے خواب کی تعبیر ہے، دنیا بھر میں کامیاب شوز کے بعد، اپنے وطن میں پرفارم کرنا ان کے لیے بہت خاص ہے۔

  • دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں بادشاہ کی انٹری، ویڈیو وائرل

    دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں بادشاہ کی انٹری، ویڈیو وائرل

    پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی کنسرٹ میں  گلوکار و ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کی سرپرائز انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی دل لومینیٹی ٹور نے دنیا بھر میں مداحوں کو دیوانہ بنا رکھا ہے جس میں کسی نا کسی کی سرپرائز انٹری ہوتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by BADSHAH (@badboyshah)

    حال ہی میں لندن کے مشہور ایرینا میں منعقد ہونے والے ان کے کنسرٹ کے دوران ریپر اور گلوکار بادشاہ نے سرپرائز شرکت کی جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

    دونوں فنکاروں نے مل کر فلم ’کریو‘ کے مشہور گانے ’نینا‘ پر شاندار پرفارمنس دی اس موقع پر دلجیت نے کہا ’یہ شخص بہت اچھا انسان ہے، میں اسے 15 سال سے جانتا ہوں اور آج پہلی بار ہم دونوں لندن ارینا میں ایک ساتھ پرفارم کر رہے ہیں۔

    بادشاہ نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنا میرے لیے جذباتی لمحہ ہے، وہ میرے بڑے بھائی اور رول ماڈل ہیں۔

    تاہم جوں ہی ‘بادشاہ ایکس دلجیت اور بادشاہ کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں مداحوں نے سوشل میڈیا پر دونوں گلوکاروں کے بارے میں اپنے مختلف خیالات کا اظہار کرنا شروع کردیا۔

  • دلجیت دوسانجھ نے ہانیہ عامر کو اسٹیج پر بلالیا، ویڈیو وائرل

    دلجیت دوسانجھ نے ہانیہ عامر کو اسٹیج پر بلالیا، ویڈیو وائرل

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار دلجیت دوسانجھ نے لندن میں منعقدہ کنسرٹ کے دوران پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو اسٹیج پر بلا لیا۔

    رپورٹس کے مطابق بھارت کے معروف گلوکاردلجیت دوسانجھ جمعہ کے روز لندن میں کنسرٹ میں پرفارم کررہے تھے، اس موقع پر لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی، پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامربھی وہاں موجود تھیں۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر شو سے لطف اندوز ہورہی ہیں ایسے میں بھارتی گلوکار نے پاکستانی اداکارہ کو اسٹیج پر مدعو کرلیا۔

    ہانیہ عامر نے شروع میں انکار کیا مگر پھر وہ راضی ہو گئیں اور کلپ میں انہیں سٹیج پر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اس موقع پر معروف گلوکار نے ہانیہ عامر کے لئے گانا بھی گنگنایا، ہانیہ عامر نے اسٹیج پر مدعو کرنے پر بھارتی گلوکار کا شکریہ ادا کیا۔

  • ’سرحدیں سیاستدان بناتے ہیں‘ دلجیت دوسانجھ کا دوران کنسرٹ پاکستانی مداح کو تحفہ

    ’سرحدیں سیاستدان بناتے ہیں‘ دلجیت دوسانجھ کا دوران کنسرٹ پاکستانی مداح کو تحفہ

    موسیقی نے ہمیشہ لوگوں کو سرحدوں کے پار، خاص طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، بہت سے پاکستانی اور بھارتی گلوکار اکثر ایک دوسرے کے ممالک کے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

    اسی طرح بھارت کے پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ ہیں جو سب سے زیادہ اظہار خیال کرنے والے بھارتی گلوکاروں میں سے ایک ہیں جو اکثر پاکستان کے لیے اپنی تعریفیں شیئر کرتے رہتے ہیں جبکہ انہیں اکثر اپنے کنسرٹس میں پاکستانی پنجابی گلوکاروں کے گانے پیش کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@humaradiljit)

    حال ہی میں بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے ’دلومیناتی ٹور چیپٹر مانچسٹر‘ میں کانسرٹ کے دوران شائقین میں موجود پاکستانی مداح کی جانب سے لہرائے جانے والے پاکستانی پرچم کو سلیوٹ کرکے پاکستانی فینز کے دل جیت لیے تھے۔

    اب ان کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکار کو کانسرٹ کے دوران اپنی پاکستانی فین کو خاص تحفہ دیتے ہوئے تمام پاکستانیوں کیلئے محبت بھرا خاص پیغام بھی دے دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    دلجیت دوسانجھ نے اپنی فین کو باکس میں بند آٹوگرام والا ایک تحفہ پیش کیا اور اپنی مداح سے پوچھا کہ آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟ مداح نے بتایا کہ پاکستان سے۔

    جس پر دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ زور دار تالیاں ہونی چاہئے، دیکھو پاکستانی اور بھارتی دونوں ہی ہمارے لیے ایک جیسے ہیں، پنجابیوں کے دلوں میں تو سب کے لیے ہی پیار ہے، یہ سرحدیں تو سیاستدانوں نے بنادی ہیں ورنہ جو لوگ پنجابی بولتے ہیں یا پنجابی زبان سے پیار کرتے ہیں ہمارے لیے تو سب ہی ایک برابر ہیں۔

    دلجیت دوسانجھ نے کراؤڈ سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’چاہے یہاں مداح میرے ملک بھارت سے آئے ہوں یا پھر  پاکستان سے آئے ہوں ان سب کو یہاں دل سے خوش آمدید‘۔

  • دلجیت دوسانجھ کیلئے کانسرٹ سے قبل بری خبر سامنے آگئی

    دلجیت دوسانجھ کیلئے کانسرٹ سے قبل بری خبر سامنے آگئی

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار دلجیت دوسانجھ اپنے دلومیناتی ٹور سے قبل بڑی مشکل میں پھنس گئے، کانسرٹ کا ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد دہلی سے تعلق رکھنے والی مایوس پرستار نے گلوکار کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

    رپورٹس کے مطابق دلبرداشتہ مداح ردھیما کپور دہلی سے تعلق رکھنے والی لاء کی طالبہ ہیں، انہوں نے گلوبل سپر اسٹار اور ان کی ٹیم پر ‘صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی’ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    انہوں نے پنجابی گلوکار کو قانونی نوٹس بھیجتے ہوئے ٹکٹوں کی فروخت میں بدعنوانی اور منتظمین پر صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

    بھیجے گئے قانونی نوٹس میں اُن کا مؤقف ہے کہ‘دلومیناتی کانسرٹ کے منتظمین نے 12 ستمبر کو دوپہر 1 بجے کنسرٹ لائیو کرنے کا اعلان کرنے کے باوجود، ٹکٹس رات 12:59 پر ہی لائیو ہوگئے، جس کے سبب انہیں کانسرٹ کا ٹکٹ نہیں مل سکا۔

    ردھیما کا کہنا تھا کہ انہوں نے دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ میں شرکت کرنے کیلئے خاص طور پر HDFC بینک کا ‘بکزل کارڈ‘ حاصل کیا تھا لیکن اکاؤنٹ سے رقم کاٹنے کے باوجود بھی انہیں ٹکٹ نہ مل سکا۔

    ’شادیاں ڈر اور مجبوری میں نہیں صرف محبت میں کیں‘

    دلبرداشتہ مداح ردھیما کپور نے کہا کہ بینک کی جانب سے کٹوتی کی گئی رقم تو واپس مل چکی ہے، مگر ٹوٹا ہوا دل کس طرح جڑے گا۔

  • دلجیت دوسانجھ نے کنسرٹ میں جسٹن ٹروڈو کی آمد اور گانے کی ویڈیو پوسٹ کر دی

    دلجیت دوسانجھ نے کنسرٹ میں جسٹن ٹروڈو کی آمد اور گانے کی ویڈیو پوسٹ کر دی

    ٹورنٹو کے راجرز سینٹرز میں بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے مقبولیت کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے، لیکن یہ کنسرٹ اور بھی اہمیت اختیار کر گیا جب کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اچانک اسٹیج پر پہنچ گئے۔

    گلوکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ٹورنٹو کنسرٹ کی دو ویڈیوز شیئر کر دی ہیں، جن میں سے ایک میں جسٹن ٹروڈو کی آمد کے لمحات دیکھے جا سکتے ہیں اور دوسری میں وہ کنسرٹ کے دوران گانا گا رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

    کینیڈین وزیر اعظم بھارتی سکھ گلوکار کے کانسرٹ میں پہنچے تو دوسانجھ بھی حیران رہ گئے، ویڈیو میں جسٹن ٹروڈو کو سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور بھورے ٹراؤزر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    دلجیت دوسانجھ اسٹیج پر پرفارمنس سے قبل کی تیاری کر رہے تھے کہ اس دوران وزیرا عظم جسٹن ٹروڈو نے اسٹیج پر پہنچ کر دلجیت دوسانجھ کو گلے لگایا، دوسانجھ نے ہاتھ جوڑ کر ان کا استقبال کیا، اس موقع پر دلجیت دوسانجھ اور ساتھی فنکاروں نے جسٹن ٹروڈو کے لیے ’پنجابی آ گئے اوئے‘ کا نعرہ لگایا۔

    ساتھی فنکار دلجیت کے نام کے نعرے لگانے لگے تو دوسانجھ نے ٹروڈو کی جانب اشارہ کیا، جس پر وہ ٹروڈو کے نام کا نعرہ لگانے لگے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

  • دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں عارف لوہار کی ’جگنی‘ کی دھوم

    دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں عارف لوہار کی ’جگنی‘ کی دھوم

    ٹیکساس: بھارتی سپر اسٹار گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستانی گلوکار عارف لوہار کے گانے ’جگنی‘ پر شاندار پرفارمنس دی۔

    بھارتی گلوکار نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دلجیت دوسانجھ کو عارف لوہار کے گانے ’جگنی‘ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

    پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے کنسرٹ کے دوران پاکستانی فوک گلوکار عارف لوہار کا مشہور صوفیانہ گیت ’جگنی‘ گا کر پاکستانی مداحوں کے دل جیت لیے۔

    وائرل ویڈیو میں دلجیت دوسانجھ نے ’جگنی‘ گانا گاتے ہوئے عارف لوہار کی طرح سیاہ رنگ کا دھوتی کرتا بھی پہنا ہوا ہے اور اپنے پنجابی انداز میں رقص بھی کیا، دلجیت دوسانجھ اس سے قبل پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور کا گیت ‘بتیاں بجھائے رکھدی‘ بھی گا چکے ہیں۔

  • امر سنگھ چمکیلا: دلجیت اور پرینیتی نے فلم میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیا؟

    امر سنگھ چمکیلا: دلجیت اور پرینیتی نے فلم میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیا؟

    ممبئی: بالی وڈ کے پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ اور اور پرینیتی چوپڑا کی چند روز قبل ریلیز ہونے والی فلم ’ امر سنگھ چمکیلا ‘ کے چرچے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم باکس آفس پر بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے، فلم کی کہانی 80 کی دہائی میں مقبول ہونے والے پنجابی گلوکار امر سنگھ چمکیلا کے کریئر کی عکاسی ہے۔

    فلم میں امر سنگھ چمکیلا کا کردار بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار دلجیت دوسانجھ نے ادا کیا ہے جبکہ ان کی بیوی امرجوت کور کا کردار اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے نبھایا ہے۔

    امر سنگھ چمکیلا کے کردار کے لیے دلجیت کے علاوہ دوسرا انتخاب کون تھا؟

    اس فلم نے بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کو خاص پہچان دی، انہوں نے اس میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور اس فلم کیلیے 4 کروڑ روپے معاوضہ لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امر چمکیلا کی دوسری بیوی کا کردار ادا کرنے والی پرینیتی چوپڑا کو اس فلم کیلئے 2 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔

    اس ماہ نیٹ فلیکس پر ہدایت کار امتیاز علی کی بائیوپک ’امر سنگھ چمکیلا‘ ریلیز ہوئی، امتیاز علی نے یہ فلم بھارت میں 80 کی دہائی میں مشہور ہونے والے پنجابی لوک گلوکار امر سنگھ چمکیلا کی زندگی پر بنائی ہے جنہیں جوانی میں ہی قتل کردیا گیا تھا۔

    اس فلم کی موسیقی آسکر ایوارڈ یافتہ معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے، فلم میں امر سنگھ چمکیلا کے اصل گانے موہت چوہان، اریجیت سنگھ، الکا یاگنک، کیلاش کھیر اور ریچا شرما کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے ہیں اور چند نئی دھنیں بھی پیش کی گئی ہیں۔