Tag: dinesh chandimal

  • ٹیسٹ سیریز جادو کی وجہ سے نہیں خراب بیٹنگ سے ہارے، سرفراز احمد

    ٹیسٹ سیریز جادو کی وجہ سے نہیں خراب بیٹنگ سے ہارے، سرفراز احمد

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریز جادو کی وجہ سے نہیں خراب بیٹنگ کی وجہ سے ہارے، سری لنکن کپتان کے بیان پر ہنسی آرہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جادو کی وجہ سے نہیں ہارے بلکہ ہار کی وجہ ہماری خراب بیٹنگ تھی۔

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ سری لنکن کپتان دنیش چندی مل کے بیان پر ہنسی آرہی ہے، کسی کپتان کا ایسا بیان دینا حیران کن ہے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز اگر ہم جادو کی وجہ سے ہارے ہیں تو کیا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جادو الٹا ہوگیا تھا؟

    اسی سے متعلق: پاکستان کو جادو ئی مدد سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی، سری لنکن کپتان کا اعتراف

    واضح رہے کہ سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندی مل نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے لیے دوست کی والدہ سے جادوئی مدد حاصل کی تھی۔

     3-0 یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے ہارنے کے بعد پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں 5-0 اور ٹی ٹوئنٹی سیریز  سے شکست دی تھی ۔

    یہ پڑھیں: تیسرا ٹی ٹوینٹی: پاکستان نے سری لنکا کو 36رنز سے شکست دے دی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کو جادو ئی مدد سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی، سری لنکن کپتان کا اعتراف

    پاکستان کو جادو ئی مدد سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی، سری لنکن کپتان کا اعتراف

    کولمبو: سری لنکن ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے لیے جادوئی مدد حاصل کی۔

    تفصیلات  کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین دبئی اور شارجہ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو کس طرح شکست دی گئی اس بات کا اعتراف سری لنکن ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان چندی مل نے خود ہی کرلیا۔

    چندی مل نے اعتراف کیا کہ پاکستان سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لیے دوست کی والدہ سے روحانی مدد حاصل کی گئی اور اسی وجہ سے ہم نے دونوں میچز میں فتح حاصل کی۔

    انہوں نے کہا کہ سری لنکن وزیر کھیل نے جادوئی مدد حاصل کرنے سے انکار کیا تھا مگر ہم نے خاموشی سے دوست کی والدہ سے رابطہ کیا اور اُن سے روحانی مدد حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔

    پڑھیں: سری لنکا سے شکست ، قومی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبرپر

    سری لنکن ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میرا اس بات پر یقین ہے کہ اگر ہمارے کھلاڑیوں کے پاس صلاحیتیں بھی موجود ہو تب بھی بغیر کسی روحانی مدد کے فتح حاصل نہیں کی جاسکتی۔

    واضح رہے کہ شارجہ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم نے سرفراز الیون کو 21 جبکہ دبئی کے دوسرے میچ میں 68 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تاہم پاکستان نے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں مخالف ٹیم کو وائٹ واش کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سری لنکا کے دنیش چندی مل اور بھارت کے ایشانت شرما پر ایک میچ کی پابندی عائد

    سری لنکا کے دنیش چندی مل اور بھارت کے ایشانت شرما پر ایک میچ کی پابندی عائد

    کولمبو: کولمبو ٹیسٹ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سری لنکا کے دنیش چندی مل اور بھارت کے ایشانت شرما پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی۔

    بھارت اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میں بھارتی فاسٹ بولر ایشانت شرما اور سری لنکا کے دنیش چندی مل کے درمیان گرما گرمی پر آئی سی سی نے ایکشن لے لیا۔ دونوں کھلاڑیوں کو کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔

    جس پر آئی سی سی نے چندی مل کوایک ون ڈے اور ایشانت شرما کو ایک ٹیسٹ میچ کیلئے معطل کردیا گیا۔ ایشانت شرما جنوبی افریفہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

    سری لنکا ہی کے تھرمانے اور پرساد کو میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

  • ورلڈکپ: سری لنکن ٹیم کو جھٹکہ،دنیش چندی مل ایونٹ سے باہر

    ورلڈکپ: سری لنکن ٹیم کو جھٹکہ،دنیش چندی مل ایونٹ سے باہر

    سڈ نی : ورلڈ کپ کوارٹرفائنل سےقبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ ان فارم بیٹسمین دنیش چندی مل انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں سری لنکن ٹیم کوارٹرفائنل میں پہنچ چکی ہے لیکن ٹیم کے ان فارم بیٹسمین دنیش چندی کوارٹرفائنل میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔

    چندی مل آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے اور اب وہ میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ سری لنکن بورڈ نے چندی مل کی جگہ کوشل پریرا کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

    علاوہ ازیں بھارتی ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی  نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ دھونی نے ورلڈ کپ میں مسلسل نو میچ جیت کر سابق کپتان سارو گنگولی کو پیھچے چھوڑدیا ہے۔

    اس کے علاوہ جنوبی افریقی اوپنر کوانٹن ڈی کوک کی فارم سلیکٹرز کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ کوارٹرفائنل میں ڈی کوک کو کھلایا جائے یا نہیں سلیکٹرز یہ فیصلہ نہیں کرپارہے۔ کوانٹن ڈی کوک اب تک ابتدائی پانچ میچز میں ٹیم کے لئے کچھ خاص پرفارم نہیں کرسکےہیں۔