Tag: Dipika Kakar

  • معروف اداکارہ میں کینسر کے دوسرے درجے کی تشخیص

    معروف اداکارہ میں کینسر کے دوسرے درجے کی تشخیص

    بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیپیکا ککڑ میں جگرکے دوسرے درجے کی کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، اداکارہ نے دُعاؤں کی اپیل کردی۔

    بھارت کی معروف اداکارہ دیپیکا ککڑ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یہ افسوسناک خبر دی ہے، اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں بتایا کہ وہ جگر کے کینسر میں مبتلا ہوگئیں ہیں۔

    دیپیکا نے انسٹاگرام پر ایک طویل نوٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنے کینسر کے بارے میں بتایا کہ کس طرح پیٹ کے درد نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dipika (@ms.dipika)

    پوسٹ میں انہوں نے لکھا جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، پچھلے کچھ ہفتے ہمارے لیے بہت مشکل رہے، پیٹ کے اوپری حصے میں درد کے لیے اسپتال جانا ہوا تو پتہ چلا کہ جگر میں ٹینس بال کے سائز کا ٹیومر ہے اور پھر پتہ چلا کہ وہ ٹیومر دوسرے اسٹیج (کینسر) کا بندل گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا ‘میں مکمل طور پر مثبت ہوں اور اس کا سختی سے سامنا کروں گی، انشاءاللہ میرا پورا خاندان میرے ساتھ ہے اور آپ سب کی طرف سے مجھے جو پیار اور دعائیں مل رہی ہیں، میں اس مشکل وقت سے نکل جاؤں گی، انشاءاللہ، مجھے اپنی دعاؤں میں رکھنا۔

    خیال رہے کہ دیپیکا ککڑ کی سسرال سمر کا کی شوٹنگ کے دوران شعیب ابراہیم سے ملاقات ہوئی تھی جو جلد ہی دوستی سے محبت میں بدل گئی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/dipika-kakar-rubbishes-reports-of-quitting-acting/

    اداکار جوڑے نے 2018 میں ایک مختصر اور نجی تقریب میں شادی کی اور دیپیکا نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام فائزہ رکھا تھا، جوڑے نے جون 2023 میں اپنے بیٹے روحان کو خوش آمدید کہا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/indian-actor-hina-khan-diagnosed-with-stage-3-breast-cancer/

  • مسلمان ہونے والی بھارتی اداکارہ نے شوبز کو الوداع کہنے کی خبروں کی تردید کردی

    مسلمان ہونے والی بھارتی اداکارہ نے شوبز کو الوداع کہنے کی خبروں کی تردید کردی

    حال ہی میں مسلمان ہونے والی معروف بھارت اداکارہ دیپیکا ککڑ نے شوبز کو خیرباد کرنے کی خبروں کی تریدی کردی۔

    اداکارہ دیپیکا ککڑ نے ای ٹائمز کو انٹرویو میں کہا کہ میرے متعلق شوبز چھوڑنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، لوگوں نے میرے گزشتہ انٹرویو میں کہے گئے الفاظ کو غلط سمجھا کہ میں نے اداکاری چھوڑدی۔

    انہوں نے کہا کہ ’ اس لیے میں واضح کرنا چاہوں گی کہ ایسا کچھ نہیں ہے، ہوسکتا ہے کہ میں آئندہ 4 سے 5 سال تک کام نہ کروں اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ان سالوں میں اچھا پروجیکٹ مل جائے تو انکار بھی نہیں کروں گی‘۔

    معروف بھارتی اداکارہ کا قبول اسلام کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان

    اداکارہ دیپیکا کا کہنا تھا کہ اب سب میں اہم بات یہ ہے کہ میں ماں بننے والی ہوں، اس لیے فی الحال میری ساری توجہ اپنی فیملی پر مرکوز ہے۔

    واضح رہے کہ دیپیکا ککڑ جنہوں نے 2018 میں بھارتی ڈراما سیریل سسرال سمر کا سے شہرت کی نئی بلندیوں کو چھوا تھا گزشتہ سال اسی ڈرامے کے کو اسٹار شعیب ابراہیم سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں تاہم اس سے قبل انہوں نے اسلام قبول کیا تھا اور اپنا نام بھی دپیکا سے بدل کر فائزہ رکھ لیا تھا۔

  • دپیکا کی شوہر کے ہمراہ اجمیر شریف کے مزار پر حاضری

    دپیکا کی شوہر کے ہمراہ اجمیر شریف کے مزار پر حاضری

    ممبئی: گزشتہ برس ہندو مذہب کو ترک کر کے مسلمان ہونے والی اداکارہ دپیکا ککڑ (فائزہ) نے اپنے خاوند کے ساتھ اجمیر شریف میں خواجہ صاحب کے مزار پر حاضری دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے مقبول ترین ٹی وی شو ’بگ باس سیزن 12‘ کی فاتح اداکارہ نے اپنے شوہر شعیب کے ہمراہ بزرگ خواجہ صاحب کے مزار پر گزشتہ روز حاضری دی۔

    اداکارہ کے شوہر شعیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حاضری کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شعر لکھا ’ارادے روز بناتے ہیں اور بن کر ٹوٹ جاتے ہیں، وہ ہی اجمیر آتے ہیں جنہیں خواجہ صاحب بلاتے ہیں‘۔

    دپیکا نے بھی مزار پر حاضری اور زیارت کی تصاویر شیئر کیں اور خواجہ صاحب کی تعریب بیان کی۔ اس موقع پر شعیب ابراہیم کی ہمشیرہ بھی موجود تھیں۔

    مزید پڑھیں: اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ  کو تیزاب سے جلانے کی دھمکی

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی ادکارہ دپیکا نے اسلام قبول کرلیا

    یاد رہے کہ دپیکا ککڑ ’فائزہ‘ بگ باس 2 کی فاتح رہی تھیں، وہ جلد اپنے شوہر کی فلم ’بٹالین 609‘ میں اداکاری کر کے بالی ووڈ کے سفر کا آغاز کریں گی۔

    یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’سسرال سیمار‘ سے انڈسٹری میں پہچان بنانے والی اداکارہ دپیکا ککڑ نے گزشتہ برس مارچ میں مسلمان ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی جس کے بعد بہت زیادہ خوشی اور اطمینان ہے‘۔

    اداکارہ کا بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’شادی کے بعد سے میری زندگی بہت تبدیل ہوئی اور مجھے ذہنی سکون کے ساتھ خوشیاں بھی ملیں، چونکہ میری ازدواجی زندگی کو طویل عرصے چلنا ہے اسی باعث اسلامی تعلیمات کو پڑھ کر انہیں سمجھا اور پھر اسلام قبول کرلیا جو میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے‘۔

    واضح رہے کہ دپیکا نے گزشتہ برس مسلمان اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کر کے اپنا نام فائزہ رکھ لیا تھا۔