Tag: diplomatic ties

  • اہم ملک کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان؟

    اہم ملک کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان؟

    اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کی جانے والی بمباری میں معصوم جانوں کے ضیاع کے باعث تل ابیب کو عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا ہے، تازہ پیش رفت میں کولمبیا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ روز محنت کشوں کے عالمی دن کے موقعے پر کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ ان کا ملک غزہ میں مذموم اقدامات کے باعث اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردے گا۔

    اپنے خطاب میں کولومبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو کا کہنا تھا کہ ہم جمعرات کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیں گے کیونکہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پردنیا کی خاموشی میں ہم سے چپ نہیں رہا جاسکتا۔

    ایکس پلیٹ فارم پر کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو کا کہنا تھا کہ خوراک کے انتظار میں اسرائیلی وزیر اعظم کے ہاتھوں 100 سے زیادہ فلسطینی مارے گئے، ہم اسے نسل کشی سمجھتے ہیں جو ہمیں ہولوکاسٹ کی یاد دلاتا ہے اگرچہ عالمی طاقتیں اسے تسلیم نہیں کرنا چاہتیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ اسی اہم وجہ کے باعث ہم نے اسرائیل سے ہر طرح کے ہتھیاروں اور ان کے پرزوں کی خریداری روک دی ہے کیونکہ اسرائیل کے حملے فلسطینی عوام کا قتل عام ہیں۔

    دوسری جانب فلسطین کے حامیوں پر امریکی شہر لاس اینجلس کی یونیورسٹی میں اسرائیل کے حامیوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی حامی طلباء زخمی ہوگئے۔

    امریکا نے کونسے ممالک کے شہریوں پر پابندیاں لگادیں؟

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حامیوں کے حملے میں غزہ جنگ بندی کے حامی متعدد طلباء بری طرح زخمی ہوگئے، دو گھنٹے کی حملہ آور کارروائی کے دوران پولیس کا کردار خاموش تماشائی کا رہا۔

  • یو اے ای نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی رابطے معطل کردیے

    یو اے ای نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی رابطے معطل کردیے

    متحدہ عرب امارات نے غزہ میں غیر ملکی فلاحی ادارے کے 7 کارکنوں کی ہلاکت پر احتجاجاً اسرائیل کے ساتھ تمام سفارتی رابطے معطل کر دیے۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل میں تعینات اماراتی سفیر محمد الخواجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امدادی کارکنوں کی ہلاکت سیاہ ترین دن ہے۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اردن کے شاہ عبداللہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بات چیت کی۔

    سعودی عرب اور اردن کے رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کا سیاسی حل تلاش کرنے ضرورت ہے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ صدر جو بائیڈن کی فون کال کا ریڈ آؤٹ جاری کیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے مطابق جوبائیڈن نے نیتن یاہو کو باور کرایا کہ شہریوں کو پہنچنے والے نقصان، انسانی مصائب اور امدادی کارکنوں کی حفاظت کے لیے مخصوص، ٹھوس اور قابل پیمائش اقدامات کیے جائیں اور غزہ کے حوالے سے امریکی پالیسی کا تعین اسرائیل کے ان اقدامات پر فوری کارروائی کے ہمارے جائزے سے ہوگا۔

    اسرائیل نے سفارتخانے خالی کر دیے

    اسرائیلی فوج کی جانب سے بین الاقوامی غم و غصے کا باعث بننے والے اقدامات کے بعد بائیڈن نے نیتن یاہو کو دی جانے والی یہ سب سے ٹھوس دھمکیوں میں سے ایک ہے لیکن یہ دیکھنا باقی ہے کہ امریکی پالیسی کے نقطہ نظر سے اگر کوئی ہے تو اس کے بعد کیا ہوگا؟ جیسا کہ امریکہ۔ اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی کی منظوری جاری رکھے ہوئے ہے۔