Tag: Dir bala

  • دیربالا :  فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن 5 ہلاک، ایک شہری شہید

    دیربالا : فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن 5 ہلاک، ایک شہری شہید

    دیر بالا : پولیس اور سی ٹی ڈی نے خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا میں مشترکہ فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن کیا جس میں مقابلے کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

    اس حوالے سے ڈی پی او دیر بالا کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری شہید، اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ آپریشن سلام کوٹ دوبندو اور ہاتن درہ کے مقام پر کیا گیا، شہید ہونے والے شہری کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی، مقامی افراد دہشت گردوں کیخلاف پولیس کا بھرپورساتھ دے رہے ہیں۔

    ترجمان سی پی او خیبر پختونخوا کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، فتنہ الخواج کچھ روز قبل پولیس پارٹی پر حملے میں ملوث تھے۔

    ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی لاش برآمد ہوئی ہے، باقی شرپسندوں کی تلاش اور علاقہ کلیئر کرنے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • دیر بالا میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    دیر بالا میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    دیربالا: صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع دیر بالا میں ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دیر بالا کے علاقے گوالدئی بنجو کے مقام پر ایک ڈبل کیبن گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے، جب کہ 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمی افراد کو شرینگل اسپتال منتقل کیا گیا ہے، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ سڑک خراب ہونے کے باعث پیش آیا ہے۔