Tag: Direct Flight

  • پی آئی اے : پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا پروازوں کا اعلان

    پی آئی اے : پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا پروازوں کا اعلان

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی جانب سے آسٹریلیا کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پروازوں کا باقاعدہ آغاز جلد کیا جائے گا۔

    پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا جا نے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی، پی آئی اے نے آسٹریلیا کے لئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے مارچ کے آخری ہفتے میں کراچی اور لاہور سے آسٹریلیا کے لئے پروازیں آپریٹ کرے گا۔

    پی آئی اے کراچی اور لاہور سے ہفتہ وار دو پروازوں کیلئے بوئنگ777لانگ رینج طیارے استعمال ہوں گے۔

    ترجمان پی آئی اے نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ادارے نے آسٹریلیا ایوی ایشن اتھارٹی سے طیاروں کی لینڈنگ کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرادی ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آسٹریلین ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اجازت ملتے ہی پی آئی اے اپنا آپریشن باقاعدہ شروع کردے گی۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے نے آسٹریلیا کے علاوہ مالدیپ اور ہانگ کانگ کے لیے بھی پاکستان سے براہ راست پروازوں کی منصوبہ بندی پر کام تیز کردیا ہے۔

    اس سلسلے میں گزشتہ ماہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا تھا کہ استنبول اور بنکاک کے لیے بھی دوبارہ براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ، امریکا اور یورپی ملکوں کے لیے براہ راست پروازیں بحالی کے لیے یورپی، برطانوی اور امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے بات چیت جاری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایاسا نے یورپی ملکوں کے لیے پروازیں چلانے کے لیے آڈٹ کا کہا ہے، آڈٹ کلیئر ہوتے ہی پروازیں بحال ہو جائیں گی۔

  • آسٹریلیا کی پہلی براہ راست پرواز برطانیہ پہنچ گئی

    آسٹریلیا کی پہلی براہ راست پرواز برطانیہ پہنچ گئی

    سڈنی: آسٹریلیا کی ہوائی کمپنی کنٹاس نے سیّاحوں کی سہولت کے لیے پہلی براہ راست پرواز اتوار کی صبح برطانیہ پہنچا دی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے برطانیہ کا چار دن میں طے ہونے والا سفر ہوائی کمپنی کنٹاس ایئر لائن کی بدولت اب صرف 17 گھنٹوں میں سمٹ گیا ہے۔ کنٹاس ایئرلائن آسٹریلیوی ریاست پرتھ سے مسافروں کو برطانیہ لے جانے والی پہلی براہ راست پرواز اتوار کی صبح لندن پہنچ گئی۔

    ہوائی کمپنی کا بوئنگ 787 مسافر بردارطیارہ بغیررُکے چودہ ہزارکیلومیٹرکا فاصلہ17 گھنٹوں میں طے کر کے لندن کے مقامی وقت کے مطابق اتوارکوصبح سویرے 5 بچے لندن پہنچا ہے۔

    نصف صدی پہلے آسٹریلیا سے برطانیہ کا سفر جو سمندر کے راستے کبھی چھ ہفتوں کا ہوا کرتا تھا اب صرف 17 گھنٹوں کی ایک فلائٹ میں سمٹ گیا ہے۔

    ہوائی کمپنی کنٹاس کے چیف ایگریکٹو کا کہنا تھا کہ کمپنی نے’1947 میں آسٹریلیا سے لندن تک کا یہ کینگرو روٹ متعارف کروایا تھا۔ اس وقت طیارے کو لندن پہنچے میں چار دن لگتے تھے اور اس دوران 9 مقامات پر قیام کرنا پڑتا تھا۔

    سڈنی یونیورسٹی سے منسلک تحقیقاتی عملے کنٹاس ایئرلائن کی اس افتتاحی پرواز میں موجود افراد میں سے 20 مسافروں کا طبی مشاہدہ کیا گیا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ سفر کے دوران ان کے جسم کا ردعمل کیا ہوتا ہے جس میں درجہ حرارت بھی شامل ہوگا جوکہ نیند کے لیے بہت ضروری ہے۔

    انٹرنیشنل ایئرٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق یہ آسٹریلیا سے لندن تک کا یہ سفر دنیا کی دوسری طویل ترین پرواز تھی۔ فی الحال دنیا کی طریل ترین پرواز کا اعزاز قطر ایئر ویز کو حاصل ہے جو دوہا سے آکلینڈ تک 14 ہزار 529 کلومیٹر کا سفر طے کرتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں