Tag: Direct Flights

  • پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی

    پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی

    کراچی : پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، ایف اے اے ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے امریکا کی براہ راست پروازوں کے لیے امریکن فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی(ایف اے اے)کی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان رابطہ ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے پاکستان کے دورے کو حتمی شکل دیدی ہے،
    ایف اے اے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرے گی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے معاملے پر بھی بات ہوگی۔

    واضح رہے کہ سال 2022میں پی آئی اے کے کراچی میں ایئرکریش کے بعد یورپی یونین کی جانب سے قدغن کے بعد ایف اے اے نے پاکستانی پروازوں کی کیٹگری سی اے ون سے سی اے ٹو کردی تھی۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ پروازوں کی بحالی کے تناظر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دستاویزات تیارکرلی ہیں، پابندی کے خاتمے پر پی آئی اے کی امریکی شہروں نیویارک، شکاگو اور ہیوسٹن کیلیے پروازیں بحال ہوجائیں گی۔

  • اسلام آباد سے مدینہ کیلئے براہ راست پرازوں کا آغاز

    اسلام آباد سے مدینہ کیلئے براہ راست پرازوں کا آغاز

    اسلام آباد : پاکستان سے مدینہ جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی، نجی شعبے میں آپریٹ ہونے والی سرین ایئر کی جانب سےکل  16نومبر کو مدینہ کیلئے براہ راست فلائٹ آپریشن کا آغازکردیا جائے گا۔

    سرین ایئر کی پہلی پرواز ای آر1805 تقریباً 300 مسافروں کو لے کر مدینہ کیلئے اڑان بھرے گی، سرین ایئرلائن اسلام آباد سے مدینہ کیلئے ہفتہ وار 2پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    سرین ایئر لائن کے سی ای او ایئر وائس مارشل (ریٹائرڈ) صفدر ملک نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ سرین ایئر مدینہ کی پروازوں کیلئے جدید ایئر بس اے 330طیارے استعمال کرے گی۔

    اس کے علاوہ سرین ایئر لاہور اور کراچی سے بھی مدینہ کیلئے پروازوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے ،سرین ایئر جدہ او ریاض کے بعد مدینہ کیلئے فلائٹ آپریشن کرنے سے مسافروں کو سفری سہولت میسر ہوگی۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کی ترکی کیلیے پروازوں کا آغاز

    واضح رہے کہ سرین ایئر لائن کی سعودی عرب کے شہر جدہ کیلئے11،ریاض کیلئے 6پروازیں ہفتہ وار آپریٹ ہورہی ہیں، مجموعی طور پر 17پروازیں آپریٹ کی جارہی ہیں۔

  • امریکا نے پاکستان سے براہ راست پروازوں کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی

    امریکا نے پاکستان سے براہ راست پروازوں کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی

    واشنگٹن: امریکا نے پاکستان سے براہ راست پروازوں کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی سلمان صوفی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ امریکا نے پاکستان سے براہ راست پروازوں پر رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے۔

    انھوں نے کہا براہ راست پروازوں کے سلسلے میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کا نمائندہ ایئر پورٹس اور طیاروں کی جانچ کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

    سلمان صوفی نے کہا کہ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں تجارتی امور میں بھی کارآمد ثابت ہوں گی، کراچی پورٹ میں امریکی ادارہ برائے تجارت اپنا نمائندہ بھی تعینات کرے گا۔

    پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی بحالی : امریکا نے پاکستان کو یقین دہانی کروادی

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری وزیر اعظم شہباز شریف کی وجہ سے ہو رہی ہے، بین الاقوامی سرمایہ کار وزیر اعظم شہباز شریف پر اعتماد کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی امریکی دورے پر ہیں، جہاں انھوں ںے امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں، انھوں نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے کراچی پورٹ پر امریکی محکمہ زراعت کا اہل کار تعینات کرنے کی درخواست کی تھی، تاکہ پاکستانی آموں کی امریکا برآمد کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔

  • پی آئی اے نے  بحرین کے لئے براہ راست پروازوں  کا آغاز کردیا

    پی آئی اے نے بحرین کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا

    اسلام آباد :‌پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا، براہ راست پروازوں سےمسافرکم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے، بحرین کے لیے ہفتہ وار 2پروازیں چلائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لئے فضائی آپریشن بحال کردیا ، پہلی پروازپی کے189آج لاہورسے156مسافروں کولیکرروانہ ہوئی ، پی آئی اےبحرین کے لیے ہفتہ وار2پروازیں چلا رہی ہے.

    جمعہ کولاہورسےاوراتوارکواسلام آباد سےبحرین کیلئےپروازیں روانہ ہونگی اور براہ راست پروازوں سےمسافرکم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے، اس حوالے سے پی آئی اے سی ای او کا کہنا ہے کہ منافع بخش روٹس پرپروازیں بحال کرناپلان کاحصہ ہے، مزیدبین الاقوامی مقامات کیلئےبھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

    خیال رہے سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو بحرین آپریشن کی اجازت دے دی ہے۔ کورونا وائرس کےباعث ‏بحرین کیلئےفضائی آپریشن بند کیا گیا تھا۔

    یاد رہے فروری مین پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے نے وسطی اشیاء ممالک کیلئے پروازوں ‏میں اضافہ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان ، آذربائیجان اور ازبکستان کے لئے پروازوں ‏میں اضافہ کیا جائے گا۔

    پی آئی اے پہلے مرحلے میں افغانستان کابل کیلئے اپنی پروازوں میں اضافہ کرتے ہوئے ہفتہ ‏وار ‏‏5پروازیں اور دوسرے مرحلے میں افغانستان کیلئے ‏روزانہ کی بنیاد پر ہفتہ وار 7پروازیں آپریٹ ‏کرے گی۔ ‏

    پی آئی اے نے آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے 14مارچ سے پروازوں کا اعلان کیا تھا جبکہ ازبکستان ‏کے شہر تاشقند کیلئے 28مارچ سے اپنا فضائی آپریشن شروع کریں گے۔

  • پی آئی اے نے تاریخ رقم کر دی

    پی آئی اے نے تاریخ رقم کر دی

    لاہور: قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) نے لاہور سے شمالی علاقہ جات کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا، شمالی علاقہ جات کیلئے ہفتہ وار 2پروازیں چلائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور سے شمالی علاقہ جات کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا ، افتتاحی پرواز 153 مسافر کو لے کر لاہور سے اسکردو روانہ ہوئی، مسافروں کی جانب سے پی آئی اے کی نئی پرواز کا خیر مقدم کیا گیا۔

    لاہور سے شمالی علاقہ جات کیلئے ہفتہ وار 2پروازیں چلائی جائیں گی، اس موقع پر سی ای اوپی آئی اے ارشد ملک نے کہا مسافروں کی سہولت کیلئے فضائی رابطے سے منسلک کررہےہیں۔

    پی آئی اے سیاحت کے فروغ کے لئے قومی کردار ادا کر رہی ہے ، لاہور سے سوات کیلئےبھی پروازیں شروع کی گئی ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں سیدو شریف ائیرپورٹ پر سترہ سال بعد فلائٹ آپریشن بحال کیا گیا تھا ، اسکردو، گلگت اور چترال کے بعد یہ چوتھا سیاحتی مقام ہے، جس کیلئے قومی ائیرلائن نے اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کیا۔

  • کرونا وائرس کا خطرہ،  پاکستان اور ایران میں براہ راست پروازوں پر پابندی عائد

    کرونا وائرس کا خطرہ، پاکستان اور ایران میں براہ راست پروازوں پر پابندی عائد

    اسلام آباد : کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان اورایران میں براہ راست پروازوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ، لاہور کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے تمام حصوں سے ایران جانے والی تمام پروازیں بند رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کروناوائرس پاکستان میں مزیدنہ پھیلےاقدامات اور سخت کردیئے گئے ہیں ، ترجمان ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان اورایران میں براہ راست پروازوں پرتاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی آج رات12 بجے سے لگائی گئی ہے۔

    ترجمان ایوی ایشن کا کہنا ہے لاہور کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے تمام حصوں سے ایران جانے والی تمام پروازیں تاحکم ثانی بند رہیں گی۔

    اس سے قبل ایران سےکراچی آنے والی غیرملکی پروازوں کو برج پر لگانے پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی ، ائیرپورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ طیارے کو آئسولیٹڈ جگہ پر پارک کرایا جائےگا اور مسافروں کوسیڑھیوں کے ذریعےرن وےپراتاراجائےگا اور محکمہ صحت کاعملہ رن وےپرہی اسکریننگ کرےگا، کلیئرنس کےبعدہی مسافروں کو باہرجانے دیاجائےگا۔

    واضح رہے  پاکستان میں کرونا وائرس سے شکار ہونے والے دو افراد کی تفصیلات سامنے آئیں تھیں،  کراچی میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے شخص کی شناخت یحییٰ جعفری کے نام سے ہوئی ، جو زیارت کر کے چند روز قبل ایران سے کراچی پہنچا تھا۔

  • وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے ثمرات آنا شروع

    وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے ثمرات آنا شروع

    کراچی: وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، پی آئی اے کی امریکا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشل ایئر لائن پی آئی اے کی امریکا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

    پی آئی اے آئندہ سال 2020 کے ماہ اپریل سے امریکا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی، پی آئی اے انتظامیہ نے امریکا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر اجازت بھی طلب کرلی۔

    مذکورہ پروازوں کو اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے آپریٹ کرنے کے لیے اجازت مانگی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے مذکورہ پروازوں کے لیے اپنے لانگ رینج بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کرے گا۔

    پروازیں شروع کرنے سے قبل پی آئی اے کے سی ای او نے اپنے دورہ امریکا کے دوران امریکی ایوی ایشن، ایئرپورٹ اتھارٹی اور ٹی ایس اے سمیت دیگر اعلیٰ عہدوں پر فائز انتظامیہ سے ملاقاتیں کی تھیں۔

    بعد ازاں امریکا کی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے بھی پاکستان کا دورہ کیا، امریکی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی اتھارٹی نے اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اور طیاروں سے متعلق آڈٹ بھی کیا تھا۔

    امریکی سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

    پی آئی اے امریکا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے حوالے سے امریکی سیکیورٹی اداروں کو مطلوبہ دستاویز اور پلان بھی فراہم کرچکی ہے۔