Tag: directors

  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

    واشنگٹن: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے فیول سبسڈی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے ساتھ ملاقات کی، ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، سیکریٹری خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر بھی شامل تھے۔

    میٹنگ کے بعد وفاقی وزیر خزانہ نے فیول سبسڈی ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے، مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی میٹنگ میں سبسڈی ختم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام ڈی ریل ہوچکا تھا جسے ٹریک پر واپس لائیں گے۔

    بعد ازاں وزیر خزانہ نے واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کیا، انہوں نے پاکستان میں نئی حکومت کے اقتصادی ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کا مقصد معاشی اور مالیاتی استحکام لانا اور کاروبار دوست ماحول پیدا کرنا ہے، حکومت برآمدات میں اضافے کے لیے مرحلہ وار اقدامات کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ فن ٹیک اور ڈیجیٹل معیشت کو مزید سہولت فراہم کی جائے گی، پاکستان اور امریکا کے درمیان مشترکہ اقدار پر مبنی شراکت داری ہے۔

  • کراچی میں پہلے ’پاکستان بین الاقوامی فلم میلے‘ کا انعقاد ہوگیا

    کراچی میں پہلے ’پاکستان بین الاقوامی فلم میلے‘ کا انعقاد ہوگیا

    کراچی: شہر قائد میں سجا ہے پہلا ’پاکستان بین الاقوامی فلمی میلہ‘ جس میں دنیا بھر سے مختلف ممالک کے نامور فلم ساز شریک ہورہے ہیں، جہاں 93 ممالک کی دستاویزی فلم نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ’پاکستان بین الاقومی فلم میلے‘ کا آغاز کراچی میں ہوچکا ہے، یکم اپریل تک جاری رہنے والے اس فلم فیسٹیول میں امریکا، اٹلی، جرمنی اور بھارت کے فلمی ماہرین شرکت کر رہے ہیں، تاہم میلے کے پہلے ایڈیشن کا سلسلہ جاری ہے۔

    چار روزہ بین الاقومی فلمی میلے میں بھارتی فلم صنعت کے نامور شخصیات شریک ہورہے ہیں جن میں نندیتا داس اور وشال بھردواج شامل ہیں جبکہ پاکستانی فلم، ٹی وی اور شوبز انڈسٹری کے معروف شخصیات بھی اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہیں۔

    رنگا رنگ وینس فلمی میلہ پانچویں روز بھی جاری رہا

    فلمی میلے میں دنیا بھر سے 93 ممالک کی دستاویزی، شارٹ اور فیچر فلموں کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جبکہ اس موقع 100 سے زائد قومی اور بین الاقوامی فلموں کی نمائش کے ساتھ مختلف موضوعات پر بحث و مباحثوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

    اس موقع پر بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ہدایت کار نندیتا داس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فلمی دنیا کا ایک عظیم میلہ منعقد کیا گیا جو فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے خوش آئند ہے، میری خواہش ہے کہ منٹو فلم کی نمائش پاکستان میں بھی ہونی چاہیے کیوں کہ وہ دونوں ملکوں کے لکھاری تھے۔

    بالی ووڈ کا سب سے بڑا فلمی ایوارڈز’’آئفا ‘‘ کا میلہ امریکا میں منعقد ہوا

    خیال رہے کہ یکم اپریل تک جاری رہنے والے اس فلم فیسٹیول کے پروگراموں میں دنیا بھر سے آٹھ فلموں کے پریمیئز بھی شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔