لاہور:سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ، ڈاکٹروں نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاناما کیس پر نواز شریف کو نااہل قرار دینے والے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا، ڈاکٹروں نے جسٹس آصف کھوسہ کو چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ اسپتال سے ڈسچارج ہوکر لاہور میں قیام کرینگے۔
گزشتہ روز جسٹس آصف سعید کھوسہ کی اینجیوپلاسٹی کی گئی تھی اور دل کی دائیں شریان میں اسٹنٹ ڈالا گیا، آصف سعید کھوسہ معمول کا چیک اپ کروانے پی آئی سی گئے تھے۔
خیال رہے کہ چند روز پہلے بھی ڈاکٹرز نے جسٹس آصف سعیدکھوسہ کا طبی معائنہ کیا تھا۔