Tag: Discharge from hospital

  • شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے متعلق بڑی خبر آگئی، ویڈیو جاری

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے متعلق بڑی خبر آگئی، ویڈیو جاری

    ریاض: سعودی عرب کی شاہی عدالت نے بیان جاری کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز طبی معائنے اور علاج کے بعد ہسپتال سے رخصت ہوگئے۔

    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز طبی معائنے کے بعد جدہ کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے وہ ہسپتال سے کامل صحت یابی کے بعد ڈسچارج ہوگئے ہیں۔

    سرکاری خبر رساں ایجسنی کے مطابق شاہ سلمان نے اس موقع پر سعودی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عوام اور اپنے ان بیٹوں اور بیٹیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کی اطلاع پر سوشل میڈیا پر صارفین نے دلی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

    صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شاہ سلمان کو صحت و سلامتی سے نوازتا رہے۔ صحت یابی پر سب خوش ہیں۔ بیشتر صارفین نے درازی عمر کی دعائیں دی ہیں۔

    یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار 8 مئی کو جدہ کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں کولونو سکوپی کرائی، اس کا نتیجہ تسلی بخش رہا تھا۔

    ایوان شاہی نے بیان میں کہا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز جدہ کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں طبی معائنے کے لیے داخل ہوئے تھے جہاں کولونو سکوپی کی گئی، نتیجہ مثبت رہا۔

    بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد شاہ سلمان کو آرام کے لیے کچھ وقت ہسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

    قبل ازیں ایوان شاہی نے اعلان کیا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سنیچر7 مئی کو معائنے کے لیے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔

  • سانپ کے ڈسنے سے زخمی سلمان خان اسپتال سے ڈسچارج، تصاویر سامنے آگئیں

    سانپ کے ڈسنے سے زخمی سلمان خان اسپتال سے ڈسچارج، تصاویر سامنے آگئیں

    بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پنویل میں ان کے ایک فارم ہاؤس میں سانپ نے ڈس لیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اپنے فارم ہاؤس میں موجود تھے جہاں انہیں سانپ نے ڈس لیا جس کے فوری بعد انہیں ممبئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری جانب ان کے والد سلیم خان کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بالکل ٹھیک ہے اور اب اسے اسپتال سے فارغ بھی کردیا گیا ہے اور پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے۔

    بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان کی اتوار کی صبح اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں 6 گھنٹے تک رکھنے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

    یہ اطلاع آنے کے بعد سے ان کے پرستار ان کی صحت و زندگی کے حوالے سے پریشانی کا شکار تھے، جسے دور کرنے کے لیے ان کے والد نے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ سلمان خان مکمل طور پر تندرست اور خطرے سے باہر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ویسے بھی جنگلوں میں پایا جانے والا یہ سانپ زہریلا نہیں تھا۔ والد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے سلمان کو چند دوائیں تجویز کی ہیں، تاہم وہ اب مکمل تندرست ہیں۔

    سلمان خان کے اسپتال سے جانے کے بعد ان کی تصاویر بھی سامنے آئیں ہیں، جس میں وہ فلم ’میں نے پیار کیوں کیا‘ میں ان کی ماں کا کردار نبھانے والی بینا کاک کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

    سلمان خان اپنی اس تصویر میں سیاہ شرٹ میں ملبوس نظر آرہے ہیں جبکہ ان کے عقب میں بنے پلرز رنگین غباروں سے سجے نظر آرہے ہیں، جو ان کی سالگرہ کے لیے سجائے گئے ہیں۔

    اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سلمان خان کہا کہ ان کے فارم ہاؤس کے ایک کمرے میں سانپ گھس آیا تھا اور بچے ڈر رہے تھے تو وہ وہاں پہنچ گئے اور کہا کہ انھیں ایک لکڑی دی جائے۔

    انہیں جو لکڑی دی گئی وہ کافی چھوٹی تھی، لمبی لکڑی منگوائی اور بڑے پیار سے سانپ کو باہر لے آیا، سانپ لکڑی پر چڑھ کر میرے ہاتھ پر آگیا اور میں نے اسے چھوڑنے کیلئے پکڑ لیا اس کے بعد سانپ نے مجھے تین بار کاٹا اس کے بعد میں نے سانپ کو چھوڑدیا۔

  • اداکار دلیپ کمار کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

    اداکار دلیپ کمار کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

    ممبئی : بھارتی فلموں کے مایہ ناز اداکار دلیپ کمار کو معمول کے چیک اپ کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی، انہیں گزشتہ روز اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

    دلیپ کمار کو اُن کے معمول کے طبی معائنے کے لیے ایک دن قبل ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں اُن کا مکمل معائنہ کرنے کے بعد انہیں واپس گھر بھیج دیا گیا۔

    اس حوالے سے دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ انہیں معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال لائے تھے اب دلیپ کمار بالکل ٹھیک ہیں اور اب ہم اسپتال سے گھر واپس آگئے ہیں۔

    سائرہ بانو نے اداکار کے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ جی کو اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ وہ جلد مکمل طور پر صحتیاب ہوسکیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار گزشتہ کئی سالوں سے صحت کے مسائل سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے اُنہیں اکثر طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔

  • سروسز اسپتال میں زیر علاج نواز شریف  جیل جانے پربضد

    سروسز اسپتال میں زیر علاج نواز شریف جیل جانے پربضد

    لاہور : سروسز اسپتال میں سابق وزیراعظم نواز شریف کوڈسچارج کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ،  نوازشریف جیل جانے پربضد ہے جبکہ محکمہ داخلہ انھیں پی آئی سی منتقل کرنےپراصرار  کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا سروسز اسپتال میں پانچویں روز بلڈ پریشر اور شوگر چیک کیا گیا، مریم نواز والد کی عیادت کے لئے سروسز اسپتال پہنچیں اور کھانا بھی ساتھ لائیں۔

     سروسز اسپتال میں نواز شریف کوڈسچارج کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ، اور انھیں  لے جانے کے لئے سکواڈ تیار کر لیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف جیل جانےپربضد ہے  جبکہ محکمہ داخلہ کانوازشریف کوپی آئی سی منتقل کرنےپراصرار ہے۔

    اس سے قبل نواز شریف کی سروسز اسپتال سے منتقلی کے معاملے پر ایم ایس پروفیسرمحمود ایاز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جیل منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ محکمہ داخلہ کے احکامات کے بعد کیا جائے گا، محکمہ داخلہ کے حکم کے بعد نواز شریف کی ڈسچارج سلپ بھی تیار کی جائے گی۔

    ایم ایس سروسز کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ کو نواز شریف کے حوالے سے ہماری سفارشات موصول ہوچکی ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ صحت اور محکمہ داخلہ حکام نے سر جوڑ لیے تھے، محکمہ صحت اور محکمہ داخلہ کا خصوصی اجلاس وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں ہوا ، جس میں  محکمہ داخلہ نے محکمہ صحت سے دوسرے اسپتال میں منتقلی کے حوالے سے تجاویز مانگی تھیں۔

    مزید پڑھیں : نواز شریف کی  ٹیسٹ رپورٹس محکمہ داخلہ کو ارسال

    ذرائع کا کہنا ہے ابھی نواز شریف کو جیل یا کسی دوسرے اسپتال منتقل کرنے کا تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

    گذشتہ روز نواز شریف کے تمام ٹیسٹ رپورٹس محکمہ داخلہ کو بھجوا دی گئی تھی ،جس میں بتایا گیا تھا کہ سی ٹی اسکین میں نواز شریف کے جسم کی شریانوں میں تنگی سامنے آئی ہے جبکہ بلڈ پریشر، شوگر، گردوں کا مسئلہ موجود ہے، میڈیکل بورڈ نے دل کے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش بھی کی تھی۔

    اس سے قبل میڈیکل بورڈکےسربراہ پروفیسرمحمودایاز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی زیادہ تربیماریوں کاعلاج پاکستان میں موجودہے، نواز شریف کو شفٹ کرنے کا حتمی فیصلہ محکمہ داخلہ کرے گا۔

    یاد رہے سروسز ہسپتال میں زیر علاج نواز شریف کا ہارٹ اٹیک جاننے کے لیے خون کے نمونے ٹروپ آئی ٹیسٹ کے لیے پی آئی سی بجھوائے گئے تھے، جس کا رزلٹ نیگٹو آیا تھا ، ٹروپ آئی ٹیسٹ نیگٹو آنے کا مطلب ہے کہ نواز شریف کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف کی زیادہ تربیماریوں کاعلاج پاکستان میں موجودہے ،پروفیسرمحمودایاز

    خیال رہے نوازشریف کولاحق عارضہ قلب کامسئلہ پراناہے،سابق وزیراعظم نےدوہزارسولہ میں لندن سےاوپن ہارٹ سرجری بھی کرائی تھی۔

    واضح رہے ہفتے کے روز نواز شریف کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں میڈیکل بورڈ کی سفارش پر شوگر اور بلڈ پریشر ٹیسٹ کئے گئے تھے، نواز شریف کے ایک گھنٹے تک سٹی اسکین اور الٹراساؤنڈ سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے اور انھیں طبی معائنے کے بعد نیو او پی ڈی سے وی وی آئی پی بلاک پہنچادیا گیا تھا۔

    میڈیکل بورڈ نے ای سی جی، کارڈیوگرافی اور دیگر ٹیسٹ کی تسلی بخش رپورٹ نہ آنے پر نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی تھی، جس کے بعد وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوازشریف کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی منظوری دی تھی۔

  • بیگم کلثوم اسپتال سے فارغ، ہمیں دعاؤں کی ضرورت ہے، نوازشریف

    بیگم کلثوم اسپتال سے فارغ، ہمیں دعاؤں کی ضرورت ہے، نوازشریف

    لندن: نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، نوازشریف اور ان کے بچے کلثوم نواز کو لیکرگھر روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گلے کے کینسر کے عارضے میں مبتلا نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو ان کی تیسری بار سرجری کرنے کے بعد ہارلی اسٹریٹ کلینک سے فارغ کردیا گیا، وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ اسپتال سے رہائش گاہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔

    اس موقع پر میڈیا سے بہت مختصر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہمیں دعاؤں کی ضرورت ہے، لندن سے ملنے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی تیسری سرجری بھی کامیاب رہی ہے جس بعد انہیں گھر منتقل کیا جارہا ہے۔

    کلثوم نواز کے صاحبزادے حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی والدہ کی مزید رپورٹس آنا باقی ہیں ، قوم سے دعاﺅں کی درخواست ہے۔


    مزید پڑھیں: کلثوم نواز کی تیسری سرجری ہارلی اسٹریٹ کلینک میں جاری


    واضح رہے کہ گلے کے کینسر میں مبتلا بیگم کلثوم نواز لندن میں زیر علاج ہیں، کینسر کی تشخیص کے بعد بیگم کلثوم نواز کے دو آپریشن ہوچکے ہیں، جس میں حلق اور سینے کا آپریشن کیا گیا تھا، بعد ازاں ماہر معالجین کی ٹیم نے ایک اور آپریشن کا فیصلہ کیا تھا۔


    مزید پڑھیں: این اے 120، کلثوم نواز کی جیت، یاسمین راشد کو شکست


    چند روز قبل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کامیاب قرار پائیں، انہوں نے 61745 ووٹ حاصل کیے تھے۔