Tag: discharged from hospital

  • کرکٹرعابد علی کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا

    کرکٹرعابد علی کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا

    کراچی : قومی ٹیسٹ ٹیم اوپنرعابد علی کو ان کی کامیاب اینجیو پلاسٹی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، عابد علی کچھ روز کراچی میں ہی قیام کریں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد علی کا ری ہیب پروگرام فی الحال جاری رہے گا ان کو سینے میں تکلیف کے باعث کراچی کے مقامی اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق عابد علی کے دل میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں، ڈاکٹرز نے عابد علی کو مزید دو مہینے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    دوسری جانب عابد علی کے والد نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ عابد علی دو ہفتے تک کراچی میں ری ہیب کریں گے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کی رہائش کیلئے تمام انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔

    عابد علی کے والد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی طبیعت اب کافی ہے، دعائیں کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    عابد علی دوربارہ ایکشن میں‌ نظر آسکیں‌ گے یا نہیں؟‌ ڈاکٹر کی اہم بریفنگ

    یاد رہے کہ کرکٹر عابد علی کو طبیعت خرابی پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی دل کی دو شریانوں میں رکاوٹ معلوم ہوئی جس پر انہیں دو اسٹنٹ ڈال دیئے گئے ہیں اب وہ دو ماہ مکمل آرام کے بعد کرکٹ کھیل سکیں گے۔

  • میری صحت ٹھیک ہے، کل سے کیسز کی سماعت کروں گا،چیف جسٹس ثاقب نثار

    میری صحت ٹھیک ہے، کل سے کیسز کی سماعت کروں گا،چیف جسٹس ثاقب نثار

    راولپنڈی: چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے اسپتال سے ڈسچارج کے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے طبیعت بہترہےکل سےکیسز کی سماعت کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار انجوپلاسٹی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر روانہ ہوگئے، رونگی کے دوران میڈیا کو اسپتال کے گیٹ پر دیکھ کر چیف جسٹس اپنی گاڑی سے باہر آکر صحافیوں سے مصافحہ کیا۔

    چیف جسٹس نے غیر رسمی بات چیت کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ میری صحت ٹھیک ہے، کل سے کام شروع کروں گا۔

    چیف جسٹس کی اتوار کے روز دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا ، جہاں ڈاکٹرز ان کا طبی معائنہ کیا، طبی معائنے میں پتہ چلا جسٹس میاں ثاقب نثار کے دل کی ایک شریان بند ہے، ڈاکٹرز نے دل کی بند شریان کھولنے کے لئے انجو پلاسٹی کی تھی۔

    مزید پڑھیں : چیف جسٹس کے دل میں‌ تکلیف، انجیوپلاسٹی کامیاب

    چیف جسٹس کو رات بھر اسپتال میں رکھا گیا، پیر کی صبح چیف جسٹس کا چیک اپ کیا گیا، جس کے بعد ماہر امراض دل جنرل اظہر کیانی نے انہیں گھر جانے کی اجازت دی۔

    ڈاکٹرز نے جسٹس میاں ثاقب نثار کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی کارکردگی سے متعلق گزشتہ ہفتے گیلپ سروے کروایا گیا تھا جس میں عوام کی اکثریت نے اُن کے اقدامات کو سراہا تھا۔

    خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی مدتِ ملازمت آئندہ برس ختم ہونے جارہی ہے، منصفِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے بے باک فیصلے کیے جن کو عوامی سطح پر پذیرائی ملی۔

  • برطانیہ: اعصابی گیس حملے کے شکار سابق روسی جاسوس کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

    برطانیہ: اعصابی گیس حملے کے شکار سابق روسی جاسوس کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

    لندن: برطانیہ میں اعصابی گیس حملے کا شکار ہونے والے سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپل کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیلسبری ڈسٹرکٹ اسپتال کی چیف ایگزیکٹو کارا چارلس نے کہا ہے کہ یہ بہت ہی اچھی خبر ہے کہ سرگئی اسکریپل صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردئیے گئے ہیں۔

    نرسنگ ڈائریکٹر لورنا ولکنسن کا کہنا ہے کہ اعصابی گیس حملے کا شکار سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپل اور ان کی بیٹی کا علاج کرنا ہمارے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم مرحلہ ہے کہ وہ تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں اور اب ان کو اسپتال سے دوسرے مقام پر منتقل کرسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: برطانیہ: اعصابی گیس حملے کا شکار سابق روسی جاسوس کی بیٹی اسپتال سے گھر منتقل

    واضح رہے کہ اعصابی گیس حملے کا شکار ہونے والی سرگئی اسکریپل کی بیٹی یولیا اسکریپل کو گزشتہ ماہ صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا تھا۔

    خیال رہے کہ سابق روسی ایجنٹ اور ان کی بیٹی کو تین ماہ قبل زہریلی گیس کے ذریعے برطانیہ میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جہاں دونوں کی حالت بے حد نازک تھی۔

    یاد رہے کہ زہریلی گیس کے واقعے کے بعد روس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا چلا گیا تھا، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا تھا، جبکہ امریکا سمیت کئی یورپی ممالک نے روس کے کئی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • برطانیہ: اعصابی گیس حملے کا شکار سابق روسی جاسوس کی بیٹی اسپتال سے گھر منتقل

    برطانیہ: اعصابی گیس حملے کا شکار سابق روسی جاسوس کی بیٹی اسپتال سے گھر منتقل

    لندن: اعصابی گیس حملے کا شکار ہونے والی سابق روسی جاسوس کی بیٹی کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا،ان کے والد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق اعصابی گیس حملے میں بیہوش ہونے والی سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپل کی بیٹی یولیا اسکریپال کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، جبکہ 66 سالہ سرگئی اسکریپال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سرگئی اسکریپال کی صحت بہتری کی جانب گامزن ہے اور انہیں بھی جلد اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپل کی صحت بہتری کی جانب گامزن

    واضح رہے کہ سابق روسی ایجنٹ اور ان کی بیٹی کو ایک ماہ قبل زہریلی گیس کے ذریعے برطانیہ میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جہاں دونوں کی حالت بے حد نازک تھی۔

    خیال رہے کہ زہریلی گیس کے واقعے کے بعد روس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا چلا گیا، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا تھا، جبکہ امریکا سمیت کئی یورپی ممالک نے روس کے کئی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

    یاد رہے کہ روسی سفیر کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہنا تھا کہ برطانوی حکومت روس کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کررہی ہے اور ہم پر لگائے گئے الزامات انتہائی خطرناک اور غیر مصدقہ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سابق جاسوس اسکریپال اور اس کی بیٹی کو اعصاب متاثر کرنے والے زہر کا نام روسی ضرور ہے لیکن یہ کیمیکل روس کے علاوہ بھی دنیا کے دوسرے ممالک میں تیار کیا جاتا ہے، برطانیہ یاد رکھے کہ وہ روس کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلا کر آگ سے کھیل رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں