Tag: Discounted Fares

  • سیالکوٹ کے شہریوں کیلئے رعایتی کرائے متعارف

    سیالکوٹ کے شہریوں کیلئے رعایتی کرائے متعارف

    کراچی : پی آئی اے نے سیالکوٹ کے شہریوں کیلئے رعایتی کرائے متعارف کرادیئے، رعایتی کرایوں کےساتھ مسافر 35کلو سامان بھی لے جا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے سیالکوٹ کے شہریوں کیلئے رعایتی نرخ متعارف کرادیے ، اب کراچی سیالکوٹ کےمابین یکطرفہ کرایہ 8ہزار 200 سے شروع ہوگا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رعایتی کرایوں کے ساتھ مسافر35 کلو سامان بھی لے جا سکیں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل ہی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بزنس مینز اور ان کی فیملیز کے لیے خصوصی رعایتی پیکج کا اعلان ‏ کیا تھا ، جس کے تحت بزنس مینز کو 10 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی جب کہ وقت کے ساتھ بزنس ‏مینوں کی فیلمیز کو بھی رعایتی پیکج میں شامل کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے پی آئی اے اور کراچی چیمبر آف کامرس میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے تھے، صدر کراچی ‏چیمبرآف کامرس نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی ہرممکن مددکریں گے۔

    سی ای اوپی آئی اے ارشد ملک نے کہا تھا کہ پی آئی اے چیمبر ممبران کو کارپوریٹ نرخ پر کارگو ‏سہولت فراہم کرے گی، کارگو کیلئے پی آئی اےکی خدمات سےاستفادہ کیاجائے جب کہ نئے ‏طیاروں کےحصول کیلئےحکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔

  • پی آئی اے کی سینئرسٹیزن اورمعذورافراد کیلئے خصوصی رعایت  ختم

    پی آئی اے کی سینئرسٹیزن اورمعذورافراد کیلئے خصوصی رعایت ختم

    کراچی : پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ نے معذور افراد اور سینئر سیٹیزن سے ان کا حق چھین لیا اور اندرون اور بیرون ملک جانیوالی پروازوں پررعایت ختم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے سینئر سٹیزن اور معذور افراد کیلئے اندرون اور بیرون ملک جانیوالی پروازوں پر خصوصی رعایت ختم کردی گئی۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے ایک خط کے ذریعے اندرون و بیرون ملک پی آئی اے کے تمام اسٹیشنز پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ سینئر سیٹیزن اور معذوروں کو ٹکٹوں پر رعایت نہیں دی جائے گی۔

    پی آئی اے نے نوٹیفکیشن کے ذریعے یکم فروری سے تمام سہولت ختم کردی ہے۔


    مزید پڑھیں :  پی آئی اے کا ملازمین کی طبی سہولیات آؤ ٹ سورس کرنے کا فیصلہ


    پی آئی اے سالہ سال سے سینئر سٹیزن کو دس سے بیس فیصد ٹکٹوں پر رعایت دیتی تھی اورمعذور افراد کیلئے چالیس فیصد رعایت تھی۔

    ذرائع کے مطابق رعایت ختم ہونے سے سینئر سٹیزن اور معذور افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، انھوں نے وزیر اعظم اور صدر مملکت سے اپیل کی ہے کہ معذوروں اور سینئر سٹیزن کا کوٹہ پی آئی اے میں بحال کیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔