Tag: discuss on yemen conflict

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، یمن صورتحال پر آج  قرارداد پیش ہونے کا امکان

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، یمن صورتحال پر آج قرارداد پیش ہونے کا امکان

    اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آج یمن کی صورتِحال پر قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے ہوگا۔

    سعودی عرب فوج جائیگی یا نہیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آج قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق اسپیکر نے صبح دس بجے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کو مشاورت کے لیے بلایا ہے۔

    جس میں متفقہ قرارداد کا مسودہ تیار کیا جائے گا، حکومت کا مؤقف ہے کہ پارلیمنٹ میں یمن کے معاملے پر اتفاق رائے قائم کیا جائیگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں وزیرِاعظم نواز شریف کا پالیسی بیان بھی متوقع ہے۔

    گزشتہ روز یمن کی کشدہ صورتحال پر پارلیمنٹ میں انتہائی اہم اجلاس ہوا، جس میں سیاسی رہنماوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کردار صلح کرانے والا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا تھا کہ یمن کے معاملے پر فریق نہیں رفیق بننا ہوگا۔

    آفتاب احمد شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ یمن کے معاملے پر فوجی طاقت کے بجائے سیاسی طاقت سفارتی طریقہ کار اپنایا جائے ، ان کا کہنا تھا کہ یمن کے مسئلے کے اثرات پورے خطے پر پڑ رہے ہیں۔

  • ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی وزیرِاعظم نواز شریف سے ملاقات

    ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی وزیرِاعظم نواز شریف سے ملاقات

    اسلام آباد:  ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی وزیرِاعظم نواز شریف سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیرِاعظم نواز شریف نے  یمن میں جاری بحران کے حل کیلئے مذاکرات پر زور دیا۔ملاقات میں پاک ایران سرحد سے متعلق امورکے علاوہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات اور افغانستان کی صورتحال بھی زیر بحث آئی

    وزیراعظم نے ایرانی وزیر خارجہ کی ترکی کے رہنماؤں سے ملاقات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، جس کے دوران اس بحران کو مسلم ممالک کے مابین مذکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔

    ایرانی وزیر خارجہ نے وزیرِاعظم نواز شریف کو یمن میں سیز فائرپر عملدرآمد کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کیں۔

    گزشتہ روز ایرانی وزیرِخارجہ جاوید ظریف نے دفتر خارجہ میں وزیرِاعظم کے مشیر برائے امورخارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز سے ملاقات کی تھی۔