Tag: discuss yemen situation

  • یمن: ریڈ کراس کا شہریوں کے انخلاء کیلئے عارضی جنگ بندی کا مطالبہ

    یمن: ریڈ کراس کا شہریوں کے انخلاء کیلئے عارضی جنگ بندی کا مطالبہ

    ماسکو: روس اور ریڈ کراس نے یمن میں انسانی امداد اور شہریوں کے انخلاء کے لیے عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

    روس اور ریڈ کراس نے اقوام متحدہ سے یمن میں شہریوں کی ہلاکت، باغیوں کے زیر تسلط علاقوں میں پھنسے شہریوں اور سفاتکاروں کے انخلاء اور امداد کے لیے سعودی عرب اور اتحادیوں کی کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    سعودی عر اور اتحادیوں کی دس روزہ کارروائی میں پانچ سو سے زائد اافراد ہلاک جبکہ سترہ سو سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

    روس کی جانب سے طلب کیے جانے والے سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں جنگ بندی کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا تاہم جنگ بندی پر پیش کی جانے والی قرارداد پر غور کیا جارہاہے۔

  • عدن پر صدر ہادی کی فوج نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ، سعودی فوج

    عدن پر صدر ہادی کی فوج نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ، سعودی فوج

    ریاض: یمن کے شہر عدن پر صدر ہادی کی فوج نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

    اتحادی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے شہر عدن سےحوثی باغیوں کو مار بھگایا ہے۔

    سعودی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد عصیری نے ریاض میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اتحادی افواج کی معاونت سے شہر عدن میں ایوان صد، ایئرپورٹ اور بندرگاہ پریمنی صدر ہادی کی فوج اورحامی قبائلی جنگجوؤں کا مکمل کنٹرول ہوگیا ہے۔

    اتحادی فوج کے طیارے صدر منصور ہادی کے حامی قبائل کو اسلحہ فراہم کررہے ہیں اور جلد ہی صورت حال تبدیل ہوجائے گی۔

  • یمن کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

    یمن کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

    یمن: حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب اوراتحادی ملکوں کی کارروائیوں کا سلسلہ گیارہویں روزبھی جاری ہے، یمن کی صورتحال پرغور کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہورہا ہے۔

    یمن کے مختلف علاقوں میں حوثی باغیوں کے خلاف اتحادی اور یمنی فوج کی کارروائیوں میں شدت آگئی ہے، فضائی حملوں اور یمنی فوج کی پیش قدمی کے بعد باغی عدن سے پسپا ہوگئے ہیں۔

    یمن کی صورتحال پر روس کی جانب سے طلب کردہ سلامتی کونسل کا آج ہورہا ہے، جس میں بحران کے حل کے لئے مختلف آپشنز پرغور کیا جائے گا۔

    برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کو فون کرکے مکمل تعاون کی پیش کش کی، امریکا یمن کے ساتھ سعودی سرحد کی نگرانی کررہا ہے اور حوثی باغیوں کی نقل وحرکت کی معلومات فراہم کررہا ہے۔

    سعودی عرب کی جانب سے فراہم کردہ اسلحے اور فضائی حملوں کے بعد یمنی فوج نے باغیوں کے زیرِقبضہ علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔ سرحد پرجھڑپ میں دوسعودی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ فضائی حملوں میں بارہ باغی ہلاک ہوگئے۔

    دوسری جانب مکلا میں باغیوں نے ایک فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا، اس سے قبل انھوں نے شہر کی جیل پر حملہ کر کے قیدیوں کو رہا کروایا تھا، سعودی حکام کے مطابق سعودی عرب نے یمن کی مدد کے لیے ڈیڑھ لاکھ فوجی اور ایک سو جنگی جہاز مختص کیے ہیں۔

  • وزیرِاعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگئے

    وزیرِاعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگئے

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگئے، وزیرِاعظم ترک صدر سے یمن اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    یمن کی صورتحال سے متعلق وزیرِاعظم نوازشریف مسلم ممالک کے ساتھ رابطوں کا آغاز کر رہے ہیں، اس سلسلے میں وہ آج ترکی کیلئے روانہ ہوئے۔

    جہاں وزیرِاعظم ترک صدر طیب ارگان اور وزیرِاعظم سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں یمن کی صورت حال، مشرق وسطیٰ میں امن و امان اور امت مسلمہ کے اتحاد پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

    وزیراعظم مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ترک قیادت سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے، ملاقات میں او آئی سی کے کردار کو فعال بنانے اور مسلم ممالک کے درمیان تنازعات کے خاتمے کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

     حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور ترک قیادت یمن کی صورتحال سے خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کے لیے موثر کرادر ادا کرنے کیلئے صلاح مشورہ کریں گے۔

    گزشتہ روز یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا، عمران خان اور اسفند یار کے یمن میں فوج بھیجنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

    یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ وزیرِاعظم کی زیرِصدارت اجلاس میں کیا گیا، وزیرِدفاع خواجہ آصف اور مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے دورہ سعودی عرب اور سعودی حکام سے ملاقاتوں کے بارے میں اجلاس کو بتایا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب کی درخواست پر پاک فوج کے دستے بھیجنے اور یمن سے پاکستانیوں کے محفوظ انخلاء کے بارے میں بھی غور کیا گیا۔

    اس سے قبل وزیرِاعظم نواز شریف نے یمن کی صورتحال پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔