Tag: Disha Patani

  • بھارتی اداکارہ راکول پریت کا انڈسٹری میں اقربا پروری سے متلعق انکشاف

    بھارتی اداکارہ راکول پریت کا انڈسٹری میں اقربا پروری سے متلعق انکشاف

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکول پریت سنگھ نے بتایا کہ وہ بھی انڈسٹری میں اقربا پروری کے باعث ایک بلاک بسٹر فلم سے محروم ہوچکی ہیں۔

    بالی ووڈ اور تلگو فلم کی اداکارہ راکول پریت سنگھ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اعتراف کیا کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری موجود ہے اور وہ ماضی میں اس کی وجہ سے فلموں سے بھی محروم ہو چکی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rakul Singh (@rakulpreet)

    میزبان نے راکول پریت سے پوچھا کہ کیا اقربا پروری کی وجہ سے وہ کبھی کسی فلم سے محروم ہوئیں ہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ ہاں میں بھی اس کا شکار ہوچکی ہیں اس کی وجہ سے ایک آرٹسٹ تلخ بھی ہوجاتا ہے لیکن ہوسکتا ہے وہ فلم میرے لیے نہیں تھی تو مجھے نہیں ملی۔

    راکول پریت سنگھ نے انکشاف کیا کہ فلم ’ ایم ایس دھونی‘ میں میری جگی دیشا پٹانی نے لی تھی، ایم ایس دھونی کی بائیوپک کی شوٹنگ کا شیڈول ایک ماہ کے بعد تبدیل ہونے کی وجہ سے میں اس فلم سے محروم ہوگئی تھی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ اقرباپروری صرف فلم انڈسٹری کا حصہ نہیں ہے، یہ کسی بھی شعبے میں آپ سے مواقع چھین سکتے ہیں، اور میں سمجھتی ہوں کہ یہی زندگی ہے، آپ جتنی جلدی یہ سمجھ لیں گے، اتنا ہی آپ کے لیے بہتر ہے۔

    راکول پریت نے مزید کہا کہ اگر کل کو میرے بچے مدد چاہتے ہیں، تو یقیناً میں ان کی مدد کروں گی انہیں اُسی جدوجہد پر مجبور نہیں کروں گا جس سے مجھے گزرنا پڑا، اسی طرح اگر ایک اسٹار کے بچوں کو آسانی حاصل ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے والدین نے سخت محنت کی ہے لہذا اقربا پروری ایسی چیز نہیں ہے جس کے بارے میں زیادہ سوچنا چاہیے۔

  • مونی رائے  نے دیشا پٹانی سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

    مونی رائے نے دیشا پٹانی سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

    بھارتی اداکارہ مونی رائے نے اپنی دوست اور بالی وڈ کی سب سے زیادہ فٹ مانی جانے والی اداکارہ‘دیشا پٹانی‘ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

    ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے کھانے کی عادتوں پر کھل کر بات کی جہاں ان سے اداکار دیشا کی ایٹنگ ہیبٹس کے بارے میں بھی سوال کیا گیا۔

    اداکارہ مونی رائے کہا کہ انہیں اور ان کی سہیلی دیشا پٹانی کو ہر طرح کا کھانا پسند ہے چاہے وہ دیسی ہو یا ولائتی، خاص طور پر دیسی کھانے زیادہ پسند ہیں۔

    دیشا کو کھانے میں کیا اچھا لگتا ہے؟۔اس پر مونی رائے نے بتایا کہ دیشا بہت زیادہ کھاتی ہیں ان کی سب سے پسندیدہ ڈشز میں‘سویٹ ڈشز‘ سرِفہرست‘ ہیں۔

    مونی رائے نے بتایا کہ دیشا پٹانی کو ڈیسرٹ اتنا پسند ہے کہ وہ اسے کبھی منع نہیں کرتیں اور جب کھانے پر آتی ہیں تو خود کو روک نہیں پاتیں۔

    عامر خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری

    اتنا میٹھا کھانے کے باوجود اتنی اچھی فٹنس کے بارے میں پوچھا گیا تو مونی رائے نے کہا کہ دیشا بہت زیادہ ورزش کرتی ہیں، وہ کھانے کے بعد جسم میں جانے والی تمام کیلریز کو برن کردیتیں ہیں اور یہی ان کی فٹنس کا راز ہے۔