Tag: Dismissed

  • کرپشن کا الزام : بھاری تنخواہ لینے والا ایم ڈی سوئی گیس برطرف

    کرپشن کا الزام : بھاری تنخواہ لینے والا ایم ڈی سوئی گیس برطرف

    لاہور : تمام اہم عہدوں میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے سوئی نادرن گیس کمپنی کے ایم ڈی کو کرپشن کے الزام میں عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایم ڈی سوئی گیس علی جے ہمدانی کیخلاف بدعنوانی کے ثبوت ملنے کے بعد ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کہنا ہے کہ ایم ڈی سوئی گیس علی جے ہمدانی سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے ایم ڈی ہیں، ان کی ماہانہ تنخواہ 68 لاکھ روپے تھی جس کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے بنوں میں 260کلومیٹر لائن میں کروڑوں روپے کے گھپلے اور ہیرپھیر کا معاملہ آیا ہے، سابق ایم ڈی سوئی ناردرن کیخلاف بدعنوانی کی تحقیقات ک ا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بےضابطگیوں پر عہدے سے برطرف کیے گئے ایم ڈی سوئی ناردرن علی جے ہمدانی کی جگہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سینئر افسر عامر طفیل کو قائم مقام ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی کا چارج دے دیا۔

  • ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کیخلاف سندھ حکومت کا بڑا اقدام

    ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کیخلاف سندھ حکومت کا بڑا اقدام

    کراچی : حکومت سندھ نے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کو بدعنوانی کے الزمات میں ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر زمینوں پر ناجائز قبضے اور جعلی مقدمات بنانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر قبضہ مافیا کی پشت پناہی میں بھی ملوث پائے گئے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کو موصول ہونے والی شکایت پر ایس ایس پی عرفان بہادر کیخلاف تحقیقات کی گئی تھیں۔ جس کی رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کی گئی۔

    واضح رہے کہ آج انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت ضلع ملیر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آپریشنز اور ایس پی انویسٹی گیشن سمیت 4 پولیس افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

  • سندھ کے سرکاری اسکولوں میں 2 سال سے غیر حاضر استاد برطرف

    سندھ کے سرکاری اسکولوں میں 2 سال سے غیر حاضر استاد برطرف

    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں میں 2 سال سے غیر حاضر 8 اساتذہ کو برطرف کردیا، مذکورہ اساتذہ اسکول آئے بغیر تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے بیرون ملک مقیم اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن لے لیا، گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے والے 8 اساتذہ کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

    محکمے نے اساتذہ کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

    سیکریٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ بر طرف اساتذہ 2 سال سے اسکول نہیں آرہے تھے۔

    سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ ایجوکشن افسران گھوسٹ اساتذہ کی نشاندہی کر رہے ہیں، جو اساتذہ اسکول نہیں آئیں گے وہ سیدھا گھر جائیں گے۔

  • ٹوئٹر اور فیس بک کے بعد ایمازون کے بھی ہزاروں ملازمین بےروزگار

    ٹوئٹر اور فیس بک کے بعد ایمازون کے بھی ہزاروں ملازمین بےروزگار

    دنیا بھر میں پریشان کن معاشی حالات کے پیش نظر کی معروف کمپنیوں میں ملازمین کی برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے بے روز گاری کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

    ٹوئٹر، فیس بک کے بعد ایمازون نے بھی اپنے ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں امریکہ کی ٹیکنالوجی اور ای کامرس کی معروف کمپنی ایمازون بھی اس ہفتے سے کارپوریٹ اور ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹس میں سے 10 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

    نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق بڑھتی ہوئی اقتصادی مندی کے باعث کمپنی کی گزشتہ سہ ماہی منافع بخش نہیں رہی اور اس میں مزید نقصان کا قوی امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ تعداد کمپنی کی کارپوریٹ افرادی قوت کا تقریباً تین فیصد ہے، اور اس کی تاریخ میں پہلی بار اتنے زیادہ لوگوں کو ملازمتوں سے فارغ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں ایمازون ملازمین کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہے، یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں اور کرسمس سے پہلے کا وقت ایمازون کے لیے انتہائی منافع بخش ہوتا ہے۔

    ایمازون کمپنی کی جانب سے ملازمین کو نکالے جانے کے بارے میں ابھی تک کوئی تصدیقی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کرسمس سے پہلے اتنے بڑے پیمانے پر نوکریوں کے خاتمے سے ظاہر ہوتا ہے عالمی معیشت کی سست رفتاری کی وجہ سے کامیاب کاروباری ادارے بھی دباؤ کا شکار ہیں۔

  • اجمل وزیر کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

    اجمل وزیر کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

    پشاور : مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کوعہدے سے ہٹانے کیلئے جس آڈیو کا الزام عائد کیا گیا تھا وہ آڈیو ٹیپ آے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کی وہ مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس کی وجہ سے انہیں عہدے سے ہٹایا گیا، مبینہ آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ اشتہارات پر ٹیکسز کی مد میں چھوٹ پر بات ہوئی، مبینہ آڈیو میں ٹیکس چھوٹ کو کمیشن میں تبدیل کرنے کی بات کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے کامران بنگش کو مشیراطلاعات کے پی کی اضافی ذمہ داری سونپ دی ہے، کامران بنگش کے پاس بلدیات کا قلمدان بھی ہے۔

    اس حوالے سے معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ مبینہ آڈیو لیک پر وزیراعلیٰ نے بروقت اور واضح نوٹس لیا، شفافیت برقرار رکھنے کے لئے اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹایا گیا، مبینہ آڈیو کا فرانزک تجزیہ کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    ان کا کہنا ہے کہ اگر اجمل وزیر بے گناہ ثابت ہوئے تو دوبارہ ٹیم کا حصہ ہوں گے، وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو اعلیٰ سطح انکوائری مقرر کرنے کا حکم دیا ہے، مجھ سے منسوب دیگرخبروں کی تردید کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ 3 مارچ 2020 کو وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اجمل وزیر کو یہ عہدہ سونپا گیا تھا۔

  • نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج ارشد ملک کو برطرف کردیا گیا

    نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج ارشد ملک کو برطرف کردیا گیا

    لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج ارشد ملک کو برطرف کردیا گیا ، ارشدملک کیخلاف ویڈیواسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونے پر برطرفی کا فیصلہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے ویڈیو بلیک میلنگ کیس میں ملوث جج ارشد ملک کوعہدے سے برطرف کردیا، چیف جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے فیصلہ سنایا۔

    ذرائع کا کہنا ہےارشد ملک کو ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونے پر ہٹایا گیا، لاہورہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی میں شامل سات سینئرججز نےاجلاس میں یہ فیصلہ کیا، اجلاس میں جسٹس محمد امیر بھٹی، شہزادہ احمد خان سجاد علی خان ، جسٹس عائشہ ملک جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی نے شرکت کی۔

    خیال رہے ارشد ملک اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج تعینات تھے ، انھوں نےچوبیس دسمبردو ہزار اٹھارہ کو نوازشریف کوالعزیزیہ کرپشن ریفرنس میں سات سال سزا سنائی تھی اور فلیگ شپ کیس میں بری کیا تھا۔

    جس کے بعدجج ارشد ملک کا ویڈیو اسکینڈل منظر عام پر آیا تھا، ارشدملک نےنوازشریف اورحسین نوازسےملاقاتوں کا اعتراف کیا تھا، یہ معاملہ سپریم کورٹ بھی پہنچا اور اس وقت کے چیف جسٹس پاکستان نے 23 اگست 2019 کو حکم نامے میں کہا تھا کہ نوازشریف کی سزاکا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ ہی کرسکتی ہے۔

    دوسری جانب  صدرمسلم لیگ(ن)شہبازشریف کا جج ارشد ملک کی برطرفی کے فیصلےپراظہار تشکر کرتے ہوئے کہا  اللہ کےحضورسربسجودہوں کہ نوازشریف کی بے گناہی کوثابت کردیا، ثابت ہوگیا جج نے انصاف پرمبنی فیصلہ نہیں دیا ،3بار منتخب وزیراعظم کوناحق سزا دی ۔

  • ترکی معاشی بحران کا شکار، مرکزی بینک کا گورنز برطرف

    ترکی معاشی بحران کا شکار، مرکزی بینک کا گورنز برطرف

    انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان نے رواں برس اوائل میں پیش آنے والے بدترین معاشی بحران کے بعد اس سے نمٹنے کے لیے شرح سود پر شدید اختلافات پر مرکزی بینک کے گورنر مرات سی تینکایا کو برطرف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی بینک کے گورنر مرات سی تینکایا کی جگہ ان کے نائب مرات یوسال عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔مرات سی تینکایا کو 2016 میں چار برس کے لیے مرکزی بینک کا گورنر مقرر کیا گیاتھا اور ان کی مدت 2020 تھی۔

    صدر دفتر کی جانب سے جاری بیان میں مرکزی بینک کے گورنر کی برطرفی کے حوالے سے وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم سرکام ذرائع نے بتایا کہ صدر اردوان کو بینک کی جانب سے ملکی کرنسی لیرا کی قدر کو بڑھانے کے لیے گزشتہ برس ستمبر میں مقرر ہونے والی 24 فیصد شرح سود میں کمی نہ لانے کے فیصلے پر اعتراض تھا۔

    خیال رہے کہ ترکی میں رواں برس کے اوائل میں معاشی بحران شدت اختیار کرگیا تھا اور لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی آئی تھی اور شرح میں بھی اضافہ ہوا تھا جبکہ معاشی صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے صدر اردوان کا موقف تھا کہ شرح سود میں کمی لائی جائے۔

    رائٹرز کو ترک حکومتی عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ‘صدر طیب اردوان شرح سود کے حوالے سے ناخوش تھے اور اس پر اپنے اختلافات کا اظہار کیا تھا جبکہ بینک نے جون میں شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد بینک کے گورنر سے ان کے اختلافات پیدا ہوئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اردوان ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں جس کے لیے انہوں نے مرات سی تینکایا کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

    دوسری جانب ماہرین کا خیال ہے کہ مرکزی بینک 25 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں زری پالیسی میں آسانیاں پیدا کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ صدر طیب اردوان نے مرکزی بینک کے گورنر کو ہٹانے فیصلہ ایک ایسے موقع پر کیا ہے کہ جب روس سے دفاعی نظام کی خریداری کا معاہدہ متوقع ہے جس پر امریکا نے دباؤ بڑھانے کے لیے پابندیاں لگانے کا بھی عندیہ دیا تھا۔

  • چیئرمین نیب کیخلاف خبر: وزیراعظم نےطاہر اے خان کو مشیر کے عہدے سے برطرف کردیا

    چیئرمین نیب کیخلاف خبر: وزیراعظم نےطاہر اے خان کو مشیر کے عہدے سے برطرف کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کیخلاف من گھرٹ خبرپر طاہر اے خان کو مشیرکےعہدے سے برطرف کردیا، طاہر اے خان نیوز ون کے مالک اور وزیراعظم کے مشیر کے عہدے پر فائز تھے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کیخلاف من گھڑت خبر کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے طاہر اے خان کو مشیر کے عہدے سے برطرف کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے طاہر اے خان نیوز ون کےمالک ہیں،وزیراعظم کےمشیرکے عہدے پر فائز تھے۔

    یاد رہے گزشتہ روز نیب نے نیوز ون پر چیئرمین نیب سے متعلق خبر کی تردید کی تھی ، قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے کہا تھا کہ یہ خبرحقائق کے منافی، من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ اس خبر کا مقصد چیئرمین نیب کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے۔

    مزید پڑھیں : چیئرمین نیب کے خلاف چلنے والی خبر حقائق کے منافی ہے، ترجمان

    ترجمان کا کہنا تھا نیب نے دباؤ، بلیک میلنگ کو پس پشت رکھ کر اپنا کام کیا، بلیک میلر گروہ کے دو افراد کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف یفرنس کی بھی منظوری دی، بلیک میلر گروہ کے خلاف ملک بھرمیں بیالیس ایف آئی آردرج ہیں۔

    نیب ترجمان نیب کے مطابق اس گروہ کیخلاف مقدمات میں بلیک میلنگ اور اغوا برائے تاوان ، عوام کو بڑے پیمانے پر لوٹنے کے ثبوت ہیں۔ اس گروہ کے لوگ نیب، ایف آئی اے کے جعلی افسر بن کر بلیک میل کرتے ہیں۔ نیوز ون کی خبر بھی بلیک میلنگ کرکے نیب ریفرنس سے فرار کا راستہ ہے۔

    نیب نے مزید بتایا کہ بلیک میلر گروہ کا سرغنہ فاروق کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے جبکہ نیوز ون نے اپنی خبر کی تردید اور اسےحقائق کے منافی تسلیم کیا ہے۔ چیئرمین نیب سے دل آزاری پر معذرت بھی کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے کرپشن الزام پر نیوز ون کے سی ای او عمر احمد خان کو حراست میں لیا تھا۔

  • نیواسلام آباد ایئر پورٹ میں آوارہ کتے داخل، منیجرعہدے سے برطرف

    نیواسلام آباد ایئر پورٹ میں آوارہ کتے داخل، منیجرعہدے سے برطرف

    اسلام آباد : ملک کے سب سے بڑے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے اندر آوارہ کتوں کی موجودگی پر ڈی جی سول ایوی ایشن نے ایکشن لیتے ہوئے منیجر کو عہدے سے برطرف کردیا، اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز میں چمگادڑ داخل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ بھی آوارہ کتوں سے محفوظ نہ رہا، پانچ کتے’’آوارہ گردی‘‘کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کی نظروں میں دھول جھونک کر ایئرپورٹ کے اندر داخل ہوگئے، ٹرالی پر سامان لے جانے مسافر پر بھونکنا شروع کردیا۔

    سیکیورٹی عملہ غائب ہونے پر ڈی جی سول ایوی ایشن نے منیجر ایئرپورٹ اصغر فہیم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کو عہدے سے ہٹادیا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان سول ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر آوارہ کتوں کے گھومنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر آنے اور میڈیا رپورٹس پر ڈی جی سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ منیجر کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کیے۔

    کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ منیجرز کا تبادلہ بھی کردیا گیا

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کتوں کے بھونکنے کی گونج کے بعد کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ منیجرز کا تبادلہ بھی کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے فیصلے کے بعد نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے منیجر اصغرخٹک کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ کراچی ایئرپورٹ کے منیجر سردار جاوید عتیق کو نیواسلام آباد ایئرپورٹ منیجر تعینات کردیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ ظفراعتماد کو کراچی ایئرپورٹ منیجر تعینات کردیا گیا ہے، ظفراعتماد اس سے قبل نیو اسلام آباد ایئرپورٹ منیجر تھے، ظفراعتماد کو ایئرپورٹ میں بارش کا پانی بھر جانے پر عہدے سے ہٹانے کے بعد اصغرخٹک کو منیجر تعینات کیا گیا تھا، مذکورہ تبادلے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹس لینے کے بعد کیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے ملازمین کا گھر بیٹھے تنخواہیں لینے کا انکشاف

    دوسری جانب اسلام آباد سے کراچی آنے والی پروازمیں چمگادڑ داخل ہوگئی، طیارے کے اندر چمگادڑ کو دیکھ کر کچھ مسافروں کی چیخیں نکل گئیں، صورتحال دیکھ کر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور چمگادڑ کو طیارے سے باہر نکال دیا گیا۔

  • ڈی جی سول ایوی ایشن کی برطرفی کیلئے ملازمین سراپا احتجاج

    ڈی جی سول ایوی ایشن کی برطرفی کیلئے ملازمین سراپا احتجاج

    کراچی : ڈی جی سول ایوی ایشن کی بر طرفی کا مطالبہ سنگین صورت اختیار کر گیا۔ اعلیٰ اور اہم عہدوں پر فائز ڈپٹی ڈائریکٹرز جنرلز اور ڈائریکٹرز کے بعد 145 سے زائد ایڈیشنل ڈائریکٹرز بھی میدان میں آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سی اے اے ملازمین کی آفیسرز ایسوسی ایشن اور ایمپلائز یونین بھی ڈی جی سول ایوی ایشن عاصم سلیمان کی برطرفی کیلئے متحرک ہو گئیں۔

    پیر کے روز سے ڈی جی سی اے اے کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ مشیر ہوا بازی، سیکریٹری ایوی ایشن کو بھی ڈی جی سی اے اے عاصم سلیمان کی برطرفی کا مطالبہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کی جانب سے افسران اور ملازمین کے ساتھ تضحیک آمیز رویئے پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔

    اس حوالے سے چیئر مین سی بی اے راؤ اسلم کا کہنا ہے کہ ہم سول ایوی ایشن اتھارٹی کو پرائیویٹ ایوی ایشن بننے نہیں دیں گے، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو فوری نہ ہٹایا گیا تو ملک بھر کے ایئر پورٹس پر احتجاج کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام سپریٹنڈنٹس کو عدالتی حکم کے بعد بھی ڈی جی سی اے اے نے ترقی نہیں دی۔ دوسری جانب آفیسرز ایسوی ایشن کے زونل چیف زرین گل درانی نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی جی سی اے اے عاصم سلیمان کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے، اس موقع پر سی اے اے ہیڈ کوارٹرز میں گو ڈی جی گو کے نعرے لگائے گئے۔