Tag: Disney

  • یوٹیوب ٹی وی پر ڈزنی چینلز بحال

    یوٹیوب ٹی وی پر ڈزنی چینلز بحال

    ڈزنی کے شائقین کے لیے خوش خبری ہے کہ یوٹیوب ٹی وی پر ڈزنی چینلز بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

    گوگل کے یوٹیوب ٹی وی نے اتوار کو اعلان کیا کہ ڈزنی کی ملکیتی پروگرامنگ کچھ مذاکرات کے بعد پلیٹ فارم پر واپس آ رہی ہے۔

    الفابیٹ انکارپوریشن (گوگل) کے یوٹیوب نے پلیٹ فارم پر والٹ ڈزنی چینلز تک رسائی بحال کرنا شروع کر دی ہے، دونوں کمپنیاں دو روزہ بلیک آؤٹ کو ختم کر کے آخر کار ڈسٹربیوشن ایگریمنٹ پر پہنچ گئی ہیں۔

    یوٹیوب نے ٹویٹ کیا کہ ہم نے ڈزنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے اور ESPN اور FX جیسے چینلز تک رسائی کو بحال کرنا شروع کر دیا ہے۔

    یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈزنی چینلز کی بحالی کا معاہدہ یوٹیوب ٹی وی کے ممبرز کے لیے 64.99 ڈالرز فی مہینے پر طے ہوا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈزنی نیٹ ورکس جیسا کہ ای ایس پی این اور ایف ایکس تک رسائی بحال ہونا شروع ہو گیا ہے، لائیو اور آن ڈیمانڈ مواد بھی بحال ہو رہا ہے، ایسی کوئی بھی ریکارڈنگ جو پہلے سے آپ کی لائبریری میں تھی اس تک رسائی بھی بحال ہو گئی ہے، مقامی ABC اسٹیشنز کیا جا رہا ہے۔

    گزشتہ ہفتے کے شروع میں ڈزنی نے اشارہ کیا تھا کہ وہ کیرج تنازعہ کو حل کرنے کے امکان کے بارے میں "پر امید” ہے، تاہم فریقین نے کہا کہ ان کی بات چیت کسی معاہدے پر منتج نہیں ہو سکی، اور اس کے بعد تمام نیٹ ورکس آدھی رات ET پر انٹرنیٹ کے ذریعے فراہم کردہ بنڈل سے غائب ہو گئے۔

    اتوار کو یوٹیوب نے کہا کہ اب ماہانہ سبسکرپشن 64.99 ڈالر ہو گئی ہے، لیکن متاثرہ صارفین کو ایک بار 15 ڈالر کی رعایت دی جائے گی۔

    ڈزنی نے نے کہا کہ ہم منصفانہ شرائط تک پہنچنے کے لیے گوگل کے تعاون کو سراہتے ہیں جو مارکیٹ سے مطابقت رکھتی ہیں۔

  • بلیک وڈو عدالت پہنچ گئیں

    بلیک وڈو عدالت پہنچ گئیں

    معروف ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن نے اپنی فلم بلیک وڈو کے سینما گھروں میں ریلیز نہ کیے جانے پر عدالت میں مقدمہ دائر کردیا، فلم کی ریلیز نہ کرنے سے اداکارہ کو خاصا مالی نقصان پہنچا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق امریکی اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن اپنی فلم بلیک وڈو کی سینما گھروں میں خصوصی ریلیز نہ ہونے پر کافی نالاں ہیں۔

    فلم بلیک وڈو کی سینما گھروں میں نمائش کے ساتھ ہی فلم کی اسٹریمنگ سروس ڈزنی پلس پر بھی ریلیز کرنے پر مایوس ہونے والی اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن نے ڈزنی کمپنی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن کی جانب سے دائر مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مس جوہانسن نے ڈزنی اور مارول کو ہر موقع فراہم کیا کہ وہ اپنی اس غلطی کو درست کریں اور مارول اسٹوڈیوز اپنے کیے گئے وعدے پر عمل کرے۔

    مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈزنی نے جان بوجھ کر بغیر کسی جواز کے مارول سے کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی تا کہ مس جوہانسن کو مارول کے ساتھ اس ڈیل کا پورا فائدہ اٹھانے سے روکا جا سکے۔

    فلم بلیک وڈو میں اداکاری کے علاوہ، اسکارلٹ جوہانسن اپنے ایوینجرز کے کردار کی پہلی سولو فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہیں۔ اداکارہ نے لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں جمع کروائی گئی شکایت میں معاشی نقصانات کو پورا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    اداکارہ کی جانب سے دائر مقدمہ کے مطابق مارول اسٹوڈیوز اور اسکارلیٹ جوہانسن کے مابین اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ وہ قانونی چارہ جوئی کے مطابق فلم بلیک وڈو کے لیے معاوضہ وصول کریں گی۔

    اداکارہ نے اپنے مالی مفادات کی حفاظت کے لیے مارول اسٹوڈیوز سے یہ معاہدہ کیا تھا کہ فلم خصوصی طور پر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

    اداکارہ کے وکیلوں کا کہنا ہے کہ مارول اسٹوڈیوز کے معاہدے سے بخوبی واقف ہونے کے باوجود بھی کمپنی والٹ ڈزنی نے اسٹریمنگ سروس ڈزنی پلس پر فلم کو ریلیز کیا ہے۔ شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپنی ناظرین کو اس کی اسٹریمنگ سروس کی طرف راغب کرنا چاہتی ہے جہاں سے آمدنی صرف اس کمپنی کو ہی ملے گی۔

  • ڈزنی فلموں کے دیوانوں کے لیے خوشخبری

    ڈزنی فلموں کے دیوانوں کے لیے خوشخبری

    اگر آپ ڈزنی فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں تو پھر خوش ہوجائیں کیونکہ ڈزنی اپنا آئن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم بنانے جارہا ہے جس کے ذریعے آپ ڈزنی کی تمام فلموں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

    ابھی تک ڈزنی کی کچھ موویز امریکن آن لائن ویڈیو پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر دستیاب تھیں تاہم اب ڈزنی نے وہاں سے اپنی فلمیں ہٹانے اور اپنا ذاتی پلیٹ فارم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ڈزنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بوب آئیگر کا کہنا ہے کہ ان کے نیٹ فلکس کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں تاہم وہ تجرباتی طور پر اس اقدام پر عمل کرنا چاہ رہے ہیں۔

    حالیہ فیصلے کے بعد ڈزنی کے ساتھ پکسر کی فلمیں بھی نیٹ فلکس سے ہٹا دی جائیں گی۔

    ڈزنی کی آن لائن اسٹریمنگ سروس کا آغاز سنہ 2019 سے ہوگا۔ اس سے قبل 2018 کے آخر تک نیٹ فلکس پر ان کی فلمیں موجود رہیں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اسٹاروار:دی فورس اویکنز کا پہلا ٹریلرجاری

    اسٹاروار:دی فورس اویکنز کا پہلا ٹریلرجاری

    ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم اسٹار وارز کے سلسلے کی فلم دا فورس اویکنز کا پہلا ٹریلر آن لائن اور امریکی سینما گھروں کے لیے جاری کر دیا گیا۔

    سائنس فکشن فلم دا فورس اویکنز کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے،سال دو ہزار پانچ کےبعد سے یہ اسٹار وارز سیریز کے سلسلے میں بننے والی پہلی فلم ہے۔

    Star-Wars-Sith

    اس میں معروف جنگی جہاز ’ملینیئم فالکن‘ کے علاوہ صلیبی شکل کی ایک روشن تلوار کی بھی پہلی جھلک دکھائی گئی ہے،فلم میں ایک بار پھر سے سابق اسٹار وار فلموں کے کردار مارک ہیمل، ہیریسن فورڈ اور کیری فشر کو یکجا کیا گیا ہے۔

  • ہاررفلم اِنٹودی وڈز کا میوزیکل ٹریلر ریلیز کردیاگیا

    ہاررفلم اِنٹودی وڈز کا میوزیکل ٹریلر ریلیز کردیاگیا

    ہالی وڈ سسپنس اینڈ ہارر فلم اِن ٹو دی وڈز کا میوزیکل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    پریوں اور چڑیلوں کے کرداروں پر مشتمل فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کےگردگھومتی ہے،جسے اولاد کی خواہش ایک جادوگرنی کے پاس لےجاتی ہے، جادوگرنی کے چنگل میں پھنس کر یہ جوڑا کن مصائب کا شکار ہوتا ہے اورمصیبت کا شکار یہ جوڑا جادوگرنی کے چنگل سے نکلنے کیلئے کیا کیا جتن کرتا ہے۔اس کیلئے پچیس دسمبر کا انتظار کرنا پڑیگا

    راب مارشل کی ہدایت کاری میں بننےوالی اس خوبصورت تصوراتی فلم میں جانی ڈیپ بھیڑیے جبکہ اینا کینڈرک سنڈریلا کا روپ دھارے نظر آئیں گی۔

  • گارڈینز آف دی گلیکسی۔۔نے نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی

    گارڈینز آف دی گلیکسی۔۔نے نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی

    ہالی ووڈ باکس آفس پرسپرپاورزچھاگئے،فلم گارڈینزآف دی گیلیکسی نےنمبر ون پوزیشن حاصل کرلی۔

    دنیا پرقبضہ کرنےکا جنون سرچڑھ کربول رہاہے،طاقت ورسپرپاورز نےکرلی ہے تیاری ایک کےبعد ایک حملہ کرنےکی،ایسے میںامریکی پائلٹ پیٹرکا جہازغلطی سےسپر پاورز کی سرزمین پر پہنچ کرتباہ ہوجاتاہے اور یہیں سے شروع ہوجاتی ہےانسانوں اورسپرپاورزکی جنگ۔

    guardians-galaxy-movie-preview

    غیرمعمولی طاقتوں سے بھرپورمخلوق نے دنیا پرتوقبضہ نہ کیا مگر امریکی باکس آفس پر قبضہ جمالیا،فلم گارڈینزآف دی گلیکسی نےاکہترملین ڈالرزکا کھڑکی توڑبزنس کرلیا ہے۔

    باکس آفس پردوسری پوزیشن ہے گلوکارجیمزبراون پربنی فلم گیٹ آن اپ مگر اس فلم نے صرف سترہ اعشاریہ پانچ ملین ڈالرزکا معمولی بزنس کیا،جبکہ جرائم پر بننے والی ایکشن فلم لوسی نے بھی سترہ ملین ڈالرزکا بزنس کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔