Tag: disneyland

  • کیلیفورنیا:ڈزنی لینڈ میں بجلی کی فراہمی معطل ،لوگ جھولوں میں پھنس گئے

    کیلیفورنیا:ڈزنی لینڈ میں بجلی کی فراہمی معطل ،لوگ جھولوں میں پھنس گئے

    کیلیفورنیا : ڈزنی لینڈ میں بجلی جانے سے لوگ جھولوں میں پھنس گئے، رولر کوسٹرجہاں تھی وہیں جم گئی، اوپر والے اوپر اور نیچے والے نیچے پھنس کررہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈزنی لینڈ کیلے فورنیا میں تفریح اپنےعروج پر تھی کہ اچانک بجلی چلی گئی، جھولوں کے ساتھ چلنے والی میوزک تھم گئی اور جھولے ہچکولے لیتے ہوئے رک گئے ، اب جو اوپر تھا اوپر پھنس گیا اورجو نیچے تھا، جھولا نہ کھلنے کے باعث اسی میں بیٹھا بجلی آنے کا انتظار کر تا رہا۔

    جب دیر تک بجلی نہ آئی تو لوگوں کے چہروں پر مایوسی چھا گئی اور گھروں کو واپس لوٹ گئے۔

    ڈزنی لینڈ ترجمان کےمطابق بجلی فراہمی میں تعطل ٹون ٹاؤن اور فینٹسی لینڈ میں بجلی کے ٹرانسفارمز میں فنی خرابی کےباعث پیدا ہوا تھا، تاہم چار گھنٹے کے بعد بجلی بحال کردی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈزنی لینڈ کی نئی تھری ڈی فلم ان ٹو دی ووڈ کا ٹریلر ریلیز

    ڈزنی لینڈ کی نئی تھری ڈی فلم ان ٹو دی ووڈ کا ٹریلر ریلیز

    ڈزنی لینڈ : نئی تھری ڈی فلم ان ٹو دی ووڈ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا، جادوئی درختوں کے درمیان پھنس جانے والی لڑکی کی کہانی کے لئے بچوں کا انتظار اب بس ختم ہونے کو ہے۔

    کہانیوں میں پڑھا تھا کہ جادوئی بیل آسمان تک جاتی ہے لیکن ایسا سچ مچ ہوتا ہے یہ کبھی سوچا نہ تھا، امریکا کے باورچی نے غلطیس بیج اگایا اور پھر اسے ایک چڑیل کی بددعا ملی پھر آزمائشوں اور امتحانات کا سلسلہ شروع  ہوگیا، اس بد دعا کے زیر اثر کہانیوں کے کردار بھی آجاتے ہیں۔

    جن میں رنپزیل ، سنڈریلا اور ریڈ رائڈنگ ہڈ کی کہانیوں سے بھی کردار شامل ہوجاتے ہیں، جو خواہش کرو وہ پوری ہوجائے، حیرت انگیز دنیا کے جادوئی کرشموں کے ساتھ بنی فلم ان ٹو دی ووڈ کے ٹریلر کے ساتھ ہی فلم دیکھنے کے لئے بچوں کا انتظار شروع ہوگیا ہے۔