Tag: disqualification case verdict

  • نااہلی کے فیصلے سے نوازشریف کی سیاست کا وہ دورشروع ہوا جس سے مخالفین کو ڈرنا چاہئے،مریم اورنگزیب

    نااہلی کے فیصلے سے نوازشریف کی سیاست کا وہ دورشروع ہوا جس سے مخالفین کو ڈرنا چاہئے،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کیخلاف ایک اورکیس کافیصلہ سنادیاگیاہے،نااہلی کے فیصلے سے نواز شریف کی سیاست کا وہ دورشروع ہوا جس سے مخالفین کو ڈرنا چایئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کور‌ٹ کے باہر وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا نوازشریف کیخلاف ایک اورکیس کافیصلہ سنادیاگیاہے، یہ وہی فیصلہ ہے جس پر ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دی گئی تھی، یہ وہی فیصلہ جس پر بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا تھا۔

    عدلیہ پرتنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج ایک مرتبہ پھرمنتخب وزیراعظم کیخلاف فیصلہ سنایاگیا،یہ فیصلہ علی بابااور40چوروں کی کہانی بیان کرتاہے، اس فیصلے کا ٹرائل ہورہاہے، جوٹرائل سے پہلے ہی آگیا ہے، وہ فیصلہ آج بھی نیب کورٹ میں نامکمل ہے،

    وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ نوازشریف پرآج بھی ایک روپےکرپشن ثابت نہ ہوسکی، نا اہلی کے فیصلے سے نواز شریف کی سیاست کا وہ دور شروع ہوا جس سے مخالفین کو ڈرنا چاہئے،اب نواز شریف مزید مضبوط ہوں گے،اصل کام اب شروع ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تالا لگے ہوئے صندوق آج بھی عدالت میں موجودہیں، منتخب وزیراعظم کونااہل کرنے کا عجیب طریقہ اپنایاگیا، واجد ضیا صاحب آج خود نواز شریف کی سچائی ثابت کررہےہیں، نامکمل ٹرائل پر نوازشریف کو نااہل کردیا جاتا ہے، مختلف ادوار میں اس قسم کےفیصلے آتے رہےہیں، جس بنیاد پرنااہل کیا گیا وہ الزام بھی آج تک ثابت نہ ہوسکا۔

    وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ نامعلوم لوگ منتخب وزیراعظم کی سیاست کافیصلہ کرتےہیں، نامعلوم لوگوں نےپہلےنااہل،پھرپارٹی صدارت سے ہٹایا، سینیٹ میں پاکستان کی مقبول جماعت کوپیسوں سےہرایا گیا، اب تاحیات نااہلی سے متعلق فیصلہ سنادیاگیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی نااہلی کافیصلہ طیارہ کیس میں بھی سنایاگیاتھا، آئین توڑنےوالےشخص کوکسی قسم کی سزانہیں دی گئی، مقبولیت کونااہلی سے جوڑا جارہا ہے، یہ معصوم لوگ ہیں، عوام اس فیصلے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔


    مزید پڑھیں : سپریم کورٹ نے نوازشریف اور جہانگیرترین کو تاحیات نا اہل قرار دے دیا


    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب کچھ نہیں ملتا تونظریہ ضرورت استعمال کیاجاتاہے، اس وقت نظریہ ضرورت ووٹ کوعزت دوہے۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کےتحت نااہل قراردیا گیا ، شخص مستقل نااہل قرارپائےگا، سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ نااہل شخص اس وقت تک نااہل رہےگاجب تک فیصلہ ختم نہیں ہوجاتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان ڈاکووں کا سرغنہ ہے، سپریم کورٹ نےعمران خان کی اےٹی ایم بندکردی،عابد شیرعلی

    عمران خان ڈاکووں کا سرغنہ ہے، سپریم کورٹ نےعمران خان کی اےٹی ایم بندکردی،عابد شیرعلی

    فیصل آباد: وزیرمملکت بجلی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ عمران خان ڈاکووں کا سرغنہ ہے، سپریم کورٹ نےعمران خان کا اےٹی ایم بندکردیا، اس نےٹیکس چوروں کےپیسے دھرنے میں لگائے اب حساب دینے کا وقت آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں وزیرمملکت برائے توانائی عابد شیرعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ پرعدالتی فیصلہ عمران خان کےمؤقف کی شکست ہے، عمران خان وعدے کے مطابق جہانگیر ترین کوپارٹی سے نکالیں۔

    عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ پاناماکے نام پر چورن بیچا گیا،حدیبیہ کیس فیصلے سے شفافیت آئی۔

    جہانگیر ترین کی نااہلی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نےعمران خان کی اےٹی ایم بندکردی، عمران خان کی اگلی اےٹی ایم عبدالعلیم خان ہے۔

    ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کےقول اورفعل میں تضادہے، عمران نےٹیکس چوری کی رقم دھرنوں اوربنی گالاپرلگائی، جعلی جےآئی ٹی بناکرنوازشریف پرالزامات لگائے گئے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نیب عمران خان،علیم خان،جہانگیرترین اوربچوں کوپکڑے، عمران خان کایوم احتساب قریب آچکاہے۔


    مزید پڑھیں :  عمران خان اشتہاری ہیں اداروں کا احترام نہیں کرتے، عابد شیر علی


    عابدشیرعلی کا آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ آصف زرداری نےسندھ میں پاکستان کولوٹا۔

    یاد رہے اس سے قبل عابد شیر علی نے عمران خان کو اشتہاری  قرار دیتے ہوئے کہا  تھا کہ اداروں کا احترام نہیں کرتے، نواز شریف نے اداروں کا احترام کیا اور عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر ہیں، نواز شریف حکومت نہیں خدمت کرنے آئے ہیں، تمام قومی اداروں اور حکومت نے مل کر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • عمران خان اور جہانگیر ترین پیدائشی طور پر نا اہل ہیں، کیپٹن صفدر

    عمران خان اور جہانگیر ترین پیدائشی طور پر نا اہل ہیں، کیپٹن صفدر

    اسلام آباد : نا اہل وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین پیدائشی طور پر نا اہل ہیں، ان کی نا اہلی سے ریاست کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نااہل وزیراعظم کے داماد اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے نااہلی کیس کے فیصلے پر کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین پیدائشی طور پر نا اہل ہیں، ان کی نا اہلی سے ریاست کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کےاہل یا نااہل ہونے سے ریاست کا کوئی فائدہ نہیں، اگر ان کو نااہل قرار دیا گیا تو28 جولائی کے نواز شریف کی نا اہلی کے فیصلے کو بیلنس کرنے کی کوشش ہوگی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ خدا کےلئے پارلیمنٹ کا احترام کیا جائے جو نہیں ہورہا،اسپیکر کا بیان 28 جولائی کے فیصلے کے پارٹ ٹو کا خدشہ ہے ، اگر پارلیمنٹ کو عزت دی ہوتی تو گریڈ 20 کا سپرسیڈ واجد ضیاء مجھے جھوٹا اور فراڈیا نہ لکھتا۔

    انکا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کی نظروں میں پہلے ہی نا اہل ہیں، جسٹس منیر کا نظریہ ضرورت آج بھی زندہ ہے، سیاستدان ایک ادارہ ہوتے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کو جنتی گردانتا ہوں۔


    مزید پڑھیں : عمران خان 2023 تک سڑکوں پرہی رہیں گے‘ کیپٹن صفدر


    یاد رہے کہ چند روز مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان سمجھتے ہیں عدالتیں، الیکشن کمیشن ان کےماتحت ہے، عمران خان لیڈرنہیں ہیں، آج بھی ایمپائر کےانتظارمیں ہیں۔

    صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کا تھرڈ ایمپائرکون ہے؟ جس پر کیپٹن صفدر نے جواب دیا کہ عمران خان کا ایمپائر ریٹائرڈ ہے، عمران خان بھول جائیں کہ ان کے نصیب میں اقتدار ہے، وہ 2023 تک سڑکوں پرہی رہیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔