Tag: disqualification reference

  • اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر

    اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے ریفرنس کردیا گیا ، جس میں کہا گیا عطا الحق قاسمی کیس میں عدالت اسحاق ڈارکو ڈیفالٹرقرار دے چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائرکردیا گیا ، ریفرنس اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن میں دائرکیا۔

    ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ عطا الحق قاسمی کیس میں عدالت اسحاق ڈارکو ڈیفالٹرقرار دے چکی ، ڈیفالٹر ہونے پرچیئرمین سینیٹ30دن میں ریفرنس بھجوانے کے پابند ہیں۔

    اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نے آئین کے آرٹیکل63 دو کےتحت ریفرنس بھجواناتھا ، چیئرمین سینیٹ اور الیکشن کمیشن کو پہلے بھی مراسلے بھجوائے گئے۔

    ریفرنس کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے ابھی تک نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوایا، 30دن میں ریفرنس فائل نہ ہو تو معاملہ خود الیکشن کمیشن کوچلاجاتاہے۔

    اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن ڈیفالٹر ہونے کے فیصلے پر اسحاق ڈار کو ڈس کوالیفائی قرار دے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار کے خلاف نیب کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے، اسحاق ڈار 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات سے قبل طبیعت کی خرابی کے باعث لندن چلے گئے تھے، جس کے بعد تاحال اسحاق ڈار لندن میں ہی مقیم ہے۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور ملزم و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا تھا جبکہ انٹرپول کے ذریعے لندن سے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے ہوئے ہیں۔

  • عائشہ گلالئی کیخلاف عمران خان کا ریفرنس بدنیتی،عداوت پر مبنی قرار

    عائشہ گلالئی کیخلاف عمران خان کا ریفرنس بدنیتی،عداوت پر مبنی قرار

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے عائشہ گلالئی کے خلاف دائر ریفرنس کو خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے ریفرنس کو بدنیتی اور عداوت پر مبنی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عائشہ گلالئی کیخلاف ریفرنس خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے ریفرنس بھجوانے سے قبل گلالئی کو سننے کا موقع نہیں دیا، گلالئی نے23اگست کوجواب بھجوایاجسےریفرنس میں شامل نہیں کیاگیا، کسی بھی رکن کوریفرنس سےقبل سننے کاپورا موقع فراہم کرنا لازمی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلے میں کہا کہ عائشہ گلالئی نےتحریک انصاف نہیں چھوڑی کیونکہ پارٹی چھوڑنے کے لیے تحریری استعفیٰ لازم ہے۔

    عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ غیر حاضری پر دیگر ارکان کے خلاف کارروائی نہ کرنا بدنیتی ظاہر کرتی ہے۔


    مزید پڑھیں : عائشہ گلالئی کی نااہلی کے لیے عمران خان کی درخواست مسترد


    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عائشہ گلالئی کو نا اہل کرنے سے متعلق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست مسترد کردی تھی

    ممبربلوچستان اورپنجاب نےعائشہ گلالئی کونااہل کرنے کا اختلافی نوٹ دیا تھا جبکہ الیکشن کمیشن نےریفرنس2-3کی اکثریت سےخارج کردیا تھا ، چیف الیکشن کمشنر،ممبرسندھ، کے پی نے ریفرنس خارج کرنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔


    مزید پڑھیں : تحریک انصاف میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں، عائشہ گلالئی


    خیال رہے کہ رواں برس یکم اگست کو عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان پرسنگین الزمات عائد کیے تھے۔

    واضح رہے کہ رواں سال 28 اگست کو پاکستان تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کی پارٹی رکنیت منسوخ کردی تھی جبکہ انہیں ڈی سیٹ کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔