Tag: disqualified

  • پیرس اولمپکس: فائنل میچ سے قبل بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نااہل قرار

    پیرس اولمپکس: فائنل میچ سے قبل بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نااہل قرار

    پیرس: بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ کو فائنل میچ سے قبل پیرس اولمپکس میں نااہل قرار دیدیا گیا ہے۔

    بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نے کوارٹر فائنل مقابلہ اور سیمی فائنل مقابلہ بہترین انداز میں جیت کر 50 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل میں پہنچ گئی تھیں، لیکن آج انھیں نااہل قرار دے دیا گیا۔

    انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی پریس ریلیز کے مطابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ کو 100 گرام زیادہ وزن کے باعث پیرس اولمپکس کے فائنل سے ڈِس کوالیفائی کردیا گیا، گزشتہ رات بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود آج صبح ان کا وزن 50 کلو سے کچھ گرام زیادہ ہو گیا۔

    حکام کے مطابق ونیش پھوگاٹ کا وزن مطلوبہ حد سے زیادہ پایا گیا تو انہوں نے اپنا وزن کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جس کے لیے خاتون ریسلر نے کھانا چھوڑا اور دوڑ بھی لگائی، اولمپک کمیٹی سے مزید وقت بھی مانگا تھا لیکن یہ تمام تر کوششیں رائیگاں گئیں۔

    واضح رہے کہ خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس 2024 میں پہلی بار فائنل میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کی تھی، اس ایونٹ میں انھوں نے جاپان اور یوکرین کی پہلوان کو کوراٹر اور سیمی فائنل میں شکست دی تھیں۔

    ونیش پھوگاٹ کی تاریخی جیت کے بعد بھارت کے سابق گولڈ میڈلسٹ ابھینو بندرا، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی سیاسی رہنماوں نے وینش کو مبارک باد بھی دی تھی لیکن اب اس خبر نے کروڑوں بھارتی شائقین کا دل توڑ دیا ہے کیونکہ ونیش نے فائنل میں پہنچ کر بھارت کے لیے ایک میڈل یقینی بنا دی تھی۔

  • سپریم کورٹ رانا ثناءاللہ کو نااہل قرار دے، فواد چوہدری

    سپریم کورٹ رانا ثناءاللہ کو نااہل قرار دے، فواد چوہدری

    لاہور : رانا ثناءاللہ کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرداخلہ کو نااہل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے ایک بار پھر سپریم کورٹ کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے، یہ گروہ پہلے بھی سپریم کورٹ پر حملہ کرچکا ہے، سپریم کورٹ بیان کا نوٹس لے اور وزیرداخلہ راناثناءاللہ کو نااہل کرے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناءاللہ نے پیغام دیا ہے کہ وہ90دن کے اندر الیکشن کے حکم پرعمل درآمد نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن والے دن بھی ایسی ہی تقریر پنجاب اسمبلی میں کی تھی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کون فتنہ ہے اور کون دہشت گرد یہ فیصلہ عوام کریں گے، جمہوریت کا نام لینے والی کسی جماعت کو عوام کے سامنے آنے سے نہیں گھبرانا چاہیے، پی ڈی ایم حکومت انتخابات سے فرار کیلئے آئین کو ردی کی ٹوکری میں ڈالنا چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے سے طے کیا گیا ہے کہ الیکشن کسی صورت نہیں ہونے دینے، عدلیہ کیخلاف پارلیمنٹ سے بغاوت شروع کی جارہی ہے، رانا ثناءاللہ کی باڈی لینگویج دیکھ لیں، ارکان کے مزاج دیکھ لیں، صرف عدلیہ مخالف اجلاس بلایا گیا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ آج ڈمی پارلیمان میں حکومت نے عدلیہ پر حملہ کردیا، اعلیٰ عدلیہ کو ناقابل بیان نقصان پہنچایا گیا ہے، وکلا اور پاکستان کے شہری عدلیہ کے وقار، قانون کیلئے کھڑے ہونگے، وکلاء اور پاکستان کے شہری کیخلاف مزاحمت کیلئے تیار ہوجائیں۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم الیکشن سے فرار نہیں بلکہ ایک ہی دن میں عام انتخابات چاہتے ہیں، تمام اسمبلیوں کے انتخابات نگراں سیٹ اپ کے ہوتے ہوئے ہونے چاہئیں نگران سیٹ اپ کے ہوتے ہوئے اکٹھے الیکشن ہی سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ہوگی۔

    راناثنا کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نےکہا الیکشن 90 دن میں نہ ہوئے تو مداخلت کریں گے 30 اپریل کی تاریخ بھی 90 دن کے اندر الیکشن کی تاریخ سے باہر ہے الیکشن ایسا ہو جو ملک میں استحکام کاسبب بنے، قومی اسمبلی کی 60 فیصد نشستیں پنجاب سے ہیں۔

  • پاکستانی ریسلر انعام بٹ ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کیوں نہ کرسکے؟

    پاکستانی ریسلر انعام بٹ ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کیوں نہ کرسکے؟

    کراچی : ٹوکیو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکامی کے بعد پاکستان کے نامور پہلوان انعام بٹ نے اس کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ریسلنگ کو یکسر نظر انداز کردیا۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے کہا کہ ورلڈ ریسلنگ چیمپیئن شپ 2019 کیلئے ایک پیسہ بھی نہیں ملا اگر وہ چیمپیئن شپ کھیل جاتا تو آج اولمپکس میں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ اس سلسے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کو فنڈ کیلئے کئی خطوط بھی لکھے تھے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ حکومت نے ریسلنگ کو یکسر نظرانداز کردیا ہے۔

    انعام بٹ نے کہا کہ ہم تین سال سے تربیتی کیمپ تک نہیں لگاسکے ہیں، میں نے اپنی ساری جمع پونجی لگا دی تاکہ اولمپکس کھیلنے کا خواب پورا ہوجائے لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    انہوں نے کہا کہ سال 2020 میں دیگر ممالک نے بائیوسیکیور ببل میں کیمپ لگائے تو اس وقت ہم صرف ایک دوسرے کا منہ تکتے رہ گئے، بھارت، روس، ایران،امریکا نے کرونا وائرس کے دوران بھی کیمپ لگائے۔

    ایک سوال کے جواب میں انعام بٹ نے بتایا کہ جب اکھاڑے میں ٹریننگ شروع کی گئی تو ہم پر پابندی لگادی گئی، جب مناسب انداز سے ٹریننگ ہی نہیں کرسکے تو نتائج کیسے اچھے آتے؟۔

    انہوں نے کہا کہ میں اولمپک ایشین کوالیفائر میں کانسی کا تمغہ جیتنے والا پہلا پاکستانی ہوں، اپنے لائسنس کی فیس بھی خود بھری ہے، ریسلنگ فیڈریشن اگر فنڈز اکھٹا نہ کرتی تو پابندی لگ سکتی تھی۔

    پاکستانی ریسلر نے بتایا کہ دنیا کے کئی ممالک مجھے شہریت دینے کی آفر کرچکے ہیں لیکن میں نے پاکستان سے محبت کی خاطر سب کی پیشکش ٹھکرا دی۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا سے میچ ہارنے کی آفر ملی تھی، اس کے علاوہ سیف گیمز کے دوران فائنل ہارنے کیلئے نیپال نے آفر کی تھی، میں نے ان دونوں واقعات کی معلومات فوری طور پر فیڈریشن کو فراہم کردی تھی۔

    انعام بٹ کا کہنا تھا کہ میری رینکنگ اس لیے نہیں ہے کیونکہ ایونٹ ہی کم کھیلتا ہوں، نمبر ون ریسلرز کو ہرا کر بھی ٹاپ کی رینکنگ میں میر انام و نشان تک نہیں، دیگر ممالک کے ریسلر سال بھر میں کئی ایونٹس کھیلتے ہیں، رواں سال مختلف ایونٹس کیلئے تیس لاکھ روپے درکار ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹوکیو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکامی کے بعد پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے گزشتہ ہفتے کوالیفائنگ راؤنڈ میں برانز میڈل جیت کر ایک بار پھر ملک کا نام روشن کردیا۔ محمد انعام نے ستانوے کلو گرام کیٹیگری میں کرغزستان کے ریسلر کو شکست دی تھی۔

    اس حوالے سے سیکرٹری ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان اولمپکس میں تو جگہ نہ بنا سکا تاہم برانز میڈل جیتنا بِھی بڑی کامیابی ہے، انہوں نے کہا کہ انعام بٹ نے گھٹنے میں تکلیف کے باوجود پاکستان کے لئے میڈل جیتا ہے۔

  • مسلم لیگ ن  کیلئے بڑا دھچکا

    مسلم لیگ ن کیلئے بڑا دھچکا

    اسلام آباد : اسلام آبادہائی کورٹ نےمسلم لیگ ن کے  ایم پی اے کاشف محمود چوہدری کو نااہل قراردے دیا اور حکم دیا الیکشن کمیشن کاشف محمود چوہدری کو ڈی سیٹ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ نےن لیگی ایم پی اے کاشف محمود چوہدری کی نااہلی کا فیصلہ سنادیا ، جسٹس عامر فاروق نے اوپن کورٹ میں فیصلہ سنا یا۔

    فیصلے میں اسلام آبادہائی کورٹ نےلیگی ایم پی اے کاشف محمود چوہدری کو نااہل قراردے دیا اور کہا الیکشن کمیشن کاشف محمود چوہدری کو ڈی سیٹ کرے۔

    عدالت نے 5 نومبر کو وکلاکےدلائل مکمل ہونے پر لیگی کے ایم پی اےکاشف محمود کی نااہلی کافیصلہ محفوظ کیاتھا، درخواست گزار عبدالغفار نے کاشف محمود کی نااہلی کیلئےدرخواست دائر کی تھی۔

    مزید پڑھیں : ن لیگی ایم پی اےکاشف محمود کی نااہلی کافیصلہ محفوظ

    درخواست گزار عبدالغفار کے وکیل محمد سرور چوہدری نے کہا تھا کہ جعلی ڈگری کی بنیاد پر کاشف چوہدری نے 2018 کی الیکشن میں حصہ لیا، بیان حلفی میں 2018 کے الیکشن میں 2013 کی الیکشن میں اپنی نااہلی کا ذکر نہیں کیا اور اصل حقائق چھپائے اور جھوٹا بیان حلفی داخل کیا۔

    سرور چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ کاشف چودہری 62 ون ایف پر پورا نہیں اترتا، عدالت ایسے بد عنوان شخص کو نااہل قرار دے۔

  • پی پی 217، شاہ محمود قریشی کو شکست دینے والا نوجوان نااہل قرار

    پی پی 217، شاہ محمود قریشی کو شکست دینے والا نوجوان نااہل قرار

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 217 ملتان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو صوبائی نشست پر ہرانے والے کامیاب امیدوار محمد سلمان کو نااہل قرار دے دیا اور حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 217 ملتان پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے محمد سلمان کو نااہل قرار دے دیا اور ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔

    الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق محمد سلمان کی عمر 25 سال سے کم ہے جبکہ قانون کے مطابق 25 سال سے کم عمر افراد الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں، اس لیے محمد سلمان اپنی نشست برقرار نہیں رکھ سکتے۔

    عام انتخابات 2018 میں محمد سلمان نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا اور پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ پنجاب کے مضبوط ترین امیدوار شاہ محمود قریشی کو 3 ہزار 578 ووٹوں سے شکست دی تھی۔

    محمد سلمان نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا اور شاہ محمود قریشی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی راہ میں حائل ہوگئے۔

    بعد ازاں الیکشن جیتنے کے بعد محمد سلمان نے پی ٹی آئی میں ہی شمولیت اختیار کرلی تھی۔

    محمد سلمان کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی رہنما نے الیکشن کمیشن سے رجوع کر رکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ محمد سلمان دو نام استعمال کرتے ہیں اور ان کے دو شناختی کارڈز بھی ہیں، ان کے پہلے شناختی کارڈ میں ان کا نام سلمان نعیم اور تاریخ پیدائش 28 جنوری 1994ہے جبکہ نئے شناختی کارڈ میں ان کا نام محمد سلمان ہے اور تاریخ پیدائش 1 فروری 1993ہے۔

  • پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

    پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

    کوئٹہ : اپیلٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں مذکورہ نشستوں پر الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں اپیلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ نے آر او کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل کی سماعت کی ، فریقین کو سننے کے بعد ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کے اپیل کو مسترد کرتے ہوئے آر او کے فیصلے کو برقرار رکھا اور نااہل قرار دے دیا۔

    این اے 260 کچھی جھل مگسی اور پی بی 17 کے ریٹرننگ آفسران نے جعلی ڈگری کے ایف آئی آر اور اثاثہ جات چھپانے کے الزامات پر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے تھے۔

    پی ٹی آئی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، سردار یار محمد رند کے صوبائی اسمبلی کی نشست سبی کم لہڑی سے کاغذات نامزدگی منظور کئے جا چکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملک کی تاریخ میں پہلی بار طاقت ور کا احتساب ہو رہا ہے: چوہدری سرور

    ملک کی تاریخ میں پہلی بار طاقت ور کا احتساب ہو رہا ہے: چوہدری سرور

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار طاقت ور کا احتساب ہو رہا ہے اور ان کے خلاف فیصلے بھی آرہے ہیں، لیکن دنیا سمجھتی ہے کہ طاقت ور کا احتساب نہیں ہوتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ کوئی وزیر اقامہ رکھتا ہے اور بیرون ملک کام کرتا ہے تو ایسا کرنا غیر قانونی ہے، جس کے پاس اقامہ ہے اور اس نے اب تک ظاہر نہیں کیا تو ایسے لوگ 2018 میں الیکشن نہ لڑیں۔

    انہوں نے کہا کہ اب جو اقامہ ظاہر کرے اس سے پوچھا جائے کہ کیا 2013 میں بھی اقامہ رکھتے تھے، احتساب کا عمل سب کے لئے برابر ہونا چاہئے، احتساب کا عمل اور قانون کا اطلاق سب کے لیے برابر ہونا چاہیئے، ملک کے وزیر خارجہ کا کسی دوسرے ملک کا اقامہ رکھنا مناسب نہیں ہے۔

    نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے خواجہ آصف کی اسمبلی رکنیت ختم کردی، نوٹیفکیشن جاری

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کبھی بھی آرٹیکل 63، 62 پر بحث نہیں ہوئی جبکہ ایسے حالات میں پاکستان کے عوام ترمیم کو قبول نہیں کریں گے، لیکن میری ذاتی رائے یہ ہے کہ آرٹیکل 63 ،62 پر پارلیمنٹ میں بحث ضرور ہوسکتی ہے۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وکٹیں گرانے کی بات کو لوگ مفروضوں کی طرف لے جاتے ہیں، جب کوئی پارٹی میں شامل ہونے جارہا ہوتا ہے تو وکٹیں گرانا کہتے ہیں، فہمیدہ مرزا پی ٹی آئی میں شامل ہوگئی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کو سب سے بڑی جماعت بنانے میں کارکنوں نے 22 سال سے قربانیاں دی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آج سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے، پارٹی کے دروازے کھلے ہوتے ہیں بند نہیں کرسکتے، ٹکٹ دیتے وقت پارٹی سے وفاداری، الیکشن لڑنے کا طریقہ بھی دیکھا جائےگا، پی ٹی آئی کے وفادار کارکنوں کو مدد نظر رکھا جائے گا۔

    مینارپاکستان پرجلسہ لازمی ہوگا چاہے اجازت ملے یا نہ ملے‘ چوہدری سرور

    خیال رہے کہ  وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کے ہائی کورٹ نے ملک کے وزیرِ خارجہ اور مسلم لیگ نواز کے سینئیر رہنما خواجہ آصف کو اقامہ رکھنے کے معاملے پر آئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دے دیا ہے، جس کے بعد اب الیکشن کمیشن نے ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت کے خاتمے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آسٹریلوی نائب وزیراعظم دہری شہریت رکھنے پر نااہل قرار

    آسٹریلوی نائب وزیراعظم دہری شہریت رکھنے پر نااہل قرار

    میلبرن : آسٹریلوی عدالت نے نائب وزیراعظم بارنبی جوئس کو دہری شہریت رکھنے پر نااہل قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلین ہائی کورٹ نے نائب وزیراعظم بارنبی جوئس کو دہری شہریت رکھنے پر نااہل قرار دے دیا، بارنبی جوئس کے پاس آسٹریلیا کے علاوہ نیوزی لینڈ کی شہریت بھی تھی اور رواں سال جولائی میں ہونے والے انتخابات سے قبل انہوں نے اس کا ذکر نہیں کیا تھا۔

    عدالت نے اس سال جولائی میں ہونے والے انتخابات میں چار دوسرے ارکانِ پارلیمان کا انتخاب بھی غلط قرار دیا۔

    آسٹریلیا کے آئین کے مطابق دہری شہریت رکھنے والے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔

    نااہلی کے بعد بارجوئس کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتا ہوں، آزاد جمہوریت میں کچھ قدغنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میں عدالت کا ان کے غور و فکر پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    خیال رہے کہ جولائی کے انتخابات کے بعد سے آسٹریلیا میں دوہری شہریت کا معاملہ زیرِ ہے اور اس کے بعد سے درجنوں ارکانِ اسمبلی اپنی پوزیشن واضح کر چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • الیکشن کمیشن نے ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا

    الیکشن کمیشن نے ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے لیگی رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کو نااہل قرار دیدیا ۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پیپلز پارٹی کے امیدوار افتخار کیانی کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے لیگی رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کو نااہل قرار دیدیا ۔

    ن لیگ کے شوکت بھٹی کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیا گیا۔

    شوکت بھٹی کے خلاف میجر ریٹائرڈ افتخار نے جعلی ڈگری کو بنیاد بنا کر درخواست دائر کی تھی، الیکشن کمیشن میں اس درخواست کی سماعت دو سال تک جاری رہی۔

    خیال رہے کہ راجہ شوکت بھٹی پی پی 4راولپنڈی سے نواز لیگ کی ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔