Tag: Disqualify

  • این اے 67 ، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نااہل قرار

    این اے 67 ، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نااہل قرار

    اسلام آباد : این اے 67 جہلم سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو نااہل قرار دے دیا گیا اور کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے ۔

    تفصیلات کے مطابق ایپلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس عبدالرحمان لودھی نے فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ سناتے ہوئے انھیں نااہل قرار دے دیا۔

    الیکشن ٹریبونل نے فوادچوہدری کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔

    درخواست گزار نے فواد چوہدری پر کاغذات نامزدگی میں ٹیمپرنگ کاالزام لگایا تھا۔

    فواد چوہدری کے وکیل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ان سے کاغذات نامزدگی میں غلطی ہوگئی جس پر وہ معذرت کی درخواست جمع کرائیں گے لیکن اس جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی تھی۔

    دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی فوادچوہدری نے نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کا فیصلہ افتخار چوہدری کیخلاف پریس کانفرس کرنے پر آیا، پیغام آیا تھا کہ افتخار چوہدری کیخلاف پریس کانفرنسسز نہ کریں، افتخار چوہدری کیخلاف بولے تو آپ کا الیکشن متاثر ہوسکتا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کے فیصلے کا مقصد میری انتخابی مہم کو متاثر کرنا ہے، معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کر رہا ہوں اور پاکستان بار کونسل کو بھی معاملے پر شکایت بھجوا رہا ہوں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں ریٹرننگ افسران کے اعتراضات کے خلاف اپیلوں پر فیصلوں کا آج آخری دن ہے، امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 28 جون کو جاری ہوگی۔

    امیدوار 29 جون کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، 29جون کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ 30 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف نے جان بوجھ کر اثاثے چھپائے، عدالت کا تفصیلی فیصلہ

    نوازشریف نے جان بوجھ کر اثاثے چھپائے، عدالت کا تفصیلی فیصلہ

    اسلام آباد : پاناما کیس کے فیصلے پر نواز شریف کی جانب سے نظرثانی اپیل پر سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، جسٹس اعجازافضل خان نے 23 صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ تحریرکیا۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی سےمتعلق حقائق غیرمتنازع تھے، افسوس کی بات ہے کہ نواشریف نے پارلیمنٹ، عوام اور عدالت کو بے وقوف بنایا، بد دیانتی کے ساتھ جھوٹا بیان حلفی دیاگیا۔

    کاغذات نامزدگی میں مکمل اثاثے ظاہر کرنا قانونی ذمہ داری ہے، نوازشریف نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹا بیان حلفی دیا اور جان بوجھ کراثاثے چھپائے، ساڑھے چھ سال کی تنخواہ نوازشریف کا اثاثہ تھی،یہ نہیں کہا جاسکتا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےنے نوازشریف کوحیران کردیا۔

    فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تسلیم نہیں کیا جاسکتا کہ اثاثوں میں غلطی غیر ارادی طور پر ہوئی، نواشریف نے نظرثانی اپیل میں دو ججز کے حتمی فیصلے شامل نہ ہونے کا کہاتھا.

    مریم نواز بادی النظر میں لندن فلیٹس کی بینفشل مالک ہیں، یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کیپٹن(ر) صفدرکا لندن فلیٹس سے تعلق کا مواد موجود نہیں۔

    تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے میں کسی غلطی کی نشاندہی نہیں جس پرنظرثانی کی جائے، نگراں جج کا تقرر نئی بات نہیں مقصد ٹرائل کو شفاف بنانا ہے، یہ تصور نہیں کیا جاسکتا کہ نگراں جج ٹرائل پراثر انداز ہوں گے۔

    فیصلے کے مطابق احتساب عدالت شواہد کی بنیاد پر اپنا فیصلہ دینے میں آزاد ہے، نوازشریف کی نااہلی سے متعلق حقائق غیر متنازع تھے، تنخواہ کمپنی پر واجب الادا اور نوازشریف اس کے ملازم تھے۔

    نااہلی کے معاملے کا محتاط رہ کر جائزہ لیا، کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کا شبہ تک نہیں ہونا چاہیے، احتساب عدالت شواہد کا قانون کے مطابق جائزہ لےسکتی ہے۔

    جسٹسس اعجازالاحسن نے جے آئی ٹی کو ایف زیڈ ای کمپنی کی تحقیقات کا کہا، چھ ماہ میں ٹرائل کی ہدایت تحقیقات جلد مکمل کرنے کیلئےدی گئی۔

    پاناما فیصلے میں دی گئی آبزرویشنزعارضی نوعیت کی ہیں، ٹرائل کورٹ کمزور شواہد رد کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ سپریم کورٹ کےجاری کردہ تفصیلی فیصلے میں شاعر فراق جلال پوری کا ایک شعر بھی درج ہے کہ

    تو ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹا
    مجھے رہزنوں سے گلا نہیں تری رہبری کا سوال ہے

     

  • پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حسن نواز نااہل قرار

    پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حسن نواز نااہل قرار

    ملتان: الیکشن ٹربیونل نے ساہیوال سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو نااہل قرار دے دیا۔

    رائے حسن نواز این اے 162 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے، جنہیں الیکشن ٹربیونل نے اثاثہ جات چھپانے پر نا اہل قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔

    آزاد امیدوار حاجی محمد ایوب نے الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائرکی تھی کہ رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز نے اپنے درست اثاثے ظاہرنہیں کیے ہیں، جس پر انکے کیخلاف کارروائی کی جائے۔