Tag: distance

  • خاشقجی قتل کیس نے سعودیہ اور ترکی میں دوریاں پیدا کیں، ترک وزیر خارجہ

    خاشقجی قتل کیس نے سعودیہ اور ترکی میں دوریاں پیدا کیں، ترک وزیر خارجہ

    انقرہ : ترک وزیر خارجہ جاویش اوگلو امریکی پابندیوں سے متعلق کہا ہے کہ اگرامریکا نے ترکی پر پابندیاں عائد کیں تو انقرہ بھی جوابی قدامات کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے وزیرخارجہ جاویش مولود اوگلو نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے واقعے نے سعودی عرب اور ترکی کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب کیے جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں اور تعلقات میں کمزوری آئی۔

    ایک بیان میں ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کا ملک روس سے فضائی دفاعی نظام ایس 400 ضرور خرید کرے گا۔

    ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگرامریکا نے ترکی پر پابندیاں عائد کیں تو انقرہ بھی جوابی قدامات کرے گا۔خیال رہے کہ امریکا نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے ایس 400 دفاعی نظام خرید کیا تو امریکا ایف 35 جنگی طیاروں کی ڈیل منسوخ کردے گا۔

    ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ قضیہ فلسطین ان کے لیے انتہائی اہمیت کاحامل ہے اور فلسطینیوں کے حقوق اور قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے اس دھمکی کے بعد ترکی کی کرنسی لیرہ کی قیمت میں ڈالر کے مقابلے میں 5.93 لیرہ کی کمی واقع ہوئی ہے، امکان ہے کہ آئندہ ماہ ترکی روس سے ایس 400 دفاعی نظام خرید لے گا۔

  • فاصلہ کتنا ہی ہو، امی کا نشانہ کبھی خطا نہیں‌ ہوتا

    فاصلہ کتنا ہی ہو، امی کا نشانہ کبھی خطا نہیں‌ ہوتا

    کبھی کبھار زندگی میں ایسے لمحات آتے ہیں جب اہل خانہ کے درمیان ہونے والی ہلکی پھلکی نوک جوک ہمیشہ کیلئے ذہن نشین ہوجاتی ہے۔

    ایسا ہی کچھ میکسکیو کی ایک فیملی کے ساتھ ہوا جب والدین کے ساتھ شرارت کے بعد گھر سے بھاگنے والی بیٹی کو والدہ اپنی سینڈل کے ذریعے روکا۔

    یہ سیدھا سادا لیکن مزاحیہ لمحہ کیمرے میں قید ہوگیا جسے سوشل میڈیا پر اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ناقابل یقین ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنی بیٹی پر چیختی ہوئی اس کا تعاقب کررہی ہیں، تیزی سے بھاگتی بیٹی کو روکنے کیلئے خاتون نے اپنی ربڑ کی سینڈل اتاری اور بیٹی کی جانب اچھال دی۔

    لڑکی کی جانب پھینکی گئی سینڈیل اتفاقاً 30 میٹر کی دوری پر بھاگنے والی لڑکی کے کندھے پر جالگی اور وہ لڑکی زمین پر گر گئی، جس کے بعد لڑکی کی والدہ زور زور سے ہنسے لگی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو میں ایک مرد کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے جو شاید اس لڑکی کا والد یا بھائی ہے، جو خاتون نے کہہ رہا ہے ’جاؤ جاؤ، مارو مارو‘۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 10 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں 27 ہزار سے زائد صارفین اسے ری ٹویٹ جبکہ 31 ہزار افراد ویڈیو کو لائک کیا ہے۔

    ویڈیو پر کمنٹس کرنے والے صارفین نے والدہ کے فوری اور درست فیصلے و ناقابل یقین ہنر کو سراہتے ہوئے اولمپک گیمز میں شرکت کا کہا جبکہ ایک صارف نے خاتون کو ایونجرز میں شمولیت کا مشورہ دے دیا۔