Tag: divorce rumors

  • بارک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما کی  طلاق کی افواہوں پر لب کشائی

    بارک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما کی طلاق کی افواہوں پر لب کشائی

    سابق امریکی صدر بارک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے طلاق کی افواہوں پر پہلی بار لب کشائی کی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں بارک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کے درمیان تعلقات کی خرابی اور طلاق کی نوبت تک پہنچنے کی افواہیں سامنے آرہی تھیں۔

    سابق امریکی صدر بارک اوباما کی اہلیہ نے اب ایک پوڈکاسٹ میں سیاسی معاملات سے پیچھے ہٹنے اور اپنی شادی شدہ زندگی کے معاملات کے بارے میں افواہوں سے متعلق گفتگو کی۔

    امریکا کی سابق خاتونِ اوّل نے عوام میں اور سیاسی تقریبات میں کم شرکت کے حوالے سے کہا ہے کہ میں اپنی فلاح و بہتری پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔

    اُنہوں نے پوڈکاسٹ میں طلاق کی افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے 8 سال قبل وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد سے اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا۔

    انہوں نے کہا میری بیٹیاں بڑی ہو چکی ہیں، انہیں اپنی ترجیحات اور معاملات پر توجہ دینے کی آزادی ملی ہے۔

    اس سے قبل ایک بیان میں سابق امریکی صدر بارک اوباما نے اسرائیل کی جاری جارحیت پر کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔

    سابق امریکی صدر نے کہا تھا کہ غزہ میں مارے جانے والے عام شہریوں کا حماس سے کوئی تعلق نہیں، کسی نہ کسی حد تک ہم سب اس میں شریک ہیں۔

    بارک اوباما کی کتاب میں انکشافات پر بھارت سیخ پا

    انہوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کا حملہ ہولناک تھا، ان کا کوئی جواز نہیں، اسرائیل حماس جنگ کی باریک بینی سمجھنا ضروری ہے، کسی کے ہاتھ صاف نہیں ہیں۔

  • کیا بھارتی اسپنر یزویندرا چاہل کی طلاق ہوگئی؟

    کیا بھارتی اسپنر یزویندرا چاہل کی طلاق ہوگئی؟

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یزویندرا چاہل اور ان کی اداکارہ اہلیہ دھناشری ورما ان دنوں ازدواجی تعلقات میں تلخیوں کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی اسپنر اور ان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یزویندرا چاہل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اہلیہ کے ساتھ اپنی تمام تصاویر بھی حذف کردی ہیں، مگر ان کی اہلیہ نے شوہر کو صرف اَن فالو کیا ہے لیکن ان کے ساتھ لی گئی تصاویر ضائع نہیں کیں۔

    رپورٹس کے مطابق ان کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی اسپنر اور دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی افواہیں سچ ہیں اور دونوں علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی واضح وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم دونوں نے الگ ہو کر زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سارو گنگولی کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ

    واضح رہے کہ بھارتی اسپنر اور دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی افواہیں 2023ء میں آنا شروع ہوئی تھیں۔ جبکہ دونوں دسمبر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

  • ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے سے طلاق کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی

    ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے سے طلاق کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی

    بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے بالآخر اپنی اہلیہ و اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ طلاق کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ پر گزشتہ کئی مہینوں سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں۔

    دونوں کی طلاق کی افواہیں سرگرم ہونے کی کئی وجوہات بھی ہیں، جوڑے کو کئی دفعہ اکثر تقریبات میں الگ الگ شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    جس تقریب میں بچن فیملی شرکت کرتی ہے تو وہاں ابھیشیک بچن اپنی اہلیہ ایشوریا رائے اور بیٹی آرادھیا کے بجائے اپنے والدین کے ہمراہ انٹری دیتے ہیں۔

    دوسری جانب انہی افواہوں کے درمیان ابھیشیک بچن نے طلاق پر مبنی ایک آرٹیکل بھی لائک کیا تھا جس کے بعد اس جوڑی کی علیحدگی کی خبروں نے مزید زور پکڑلیا تھا۔

    تاہم، اب ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا کہ اداکار ابھیشیک بچن نے برطانیہ کے بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی طلاق کی خبروں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اس کی تردیدی کی ہے۔

    ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ابھیشیک بچن نے ’بالی ووڈ یو کے‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہیں اپنی شادی کی انگوٹھی دکھائی اور کہا کہ میں ابھی تک شادی شدہ ہوں، علیحدگی کی افواہوں کے بارے میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لیکن مجھے افسوس ہوتا ہے کہ لوگ خبروں کی تصدیق کیے بغیر ایسی خبریں پھیلا دیتے ہیں، مجھے معلوم ہے کہ ایسی خبریں کیوں پھیلائی جاتی ہیں کیونکہ میڈیا کو اپنی ویب سائٹس یا اخباروں کے لیے اسٹوریز چاہیے ہوتی ہیں، اسی لیے وہ ایسی جھوٹی خبریں بناکر شائع کردیتے ہیں۔

    ابھیشیک بچن نے مزید کہا کہ ٹھیک ہے کوئی بات نہیں، ہم مشہور شخصیات ہیں اور ہمیں اپنی نجی زندگی سے متعلق ایسی خبروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اور ان کے گھر بیٹی آرادھیا کی پیدائش سال 2011 میں ہوئی تھی۔