Tag: Divorce

  • عمیر جسوال نے ثنا جاوید سے طلاق اور دوسری شادی پر خاموشی توڑ دی

    عمیر جسوال نے ثنا جاوید سے طلاق اور دوسری شادی پر خاموشی توڑ دی

    پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کے سابق شوہر گلوکار عمیر جسوال نے پہلی بار اپنی طلاق اور دوسری شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

    پاکستان انڈسٹری کی معروف گلوکار عمیر جسوال نے گزشتہ ماہ اکتوبر  کے آغاز پر انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا۔

    عمیر جسوال نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں ’الحمداللہ‘ لکھا اور قرآن شریف کی آیت بھی لکھی جس کا مطلب تھا ’ آپ کا رب عنقریب آپ کو اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے‘۔

    تاہم اب عمیر جسوال نے اپنی دوسری شادی کے بعد پہلی بار ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں میزبان نے انہیں شادی کی مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی شادی کے بعد تبدیل ہونے والی زندگی سے متعلق پوچھا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ’مجھے شادی کے لیے مبارکباد دینے کا شکریہ، شادی کے بعد زندگی خوبصورت گزر رہی ہے، خدا مجھ پر بہت مہربان رہا ہے، اللہ ہمیشہ انسان کو ایک سفر کے ذریعے صحیح مقام پر پہنچاتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial)

    عمیر جسوال نے کہا کہ جب آپ کو تقدیر درست مقام پر پہنچادیتی ہے تب آپ کو احساس ہوتا ہے کہ اللہ نے آپ کو ایک مخصوص سفر سے کیوں گزارا، پھر آپ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

    عمیر جسوال نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا میں نے سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں سے بات کی تھی جو کافی پریشان تھے، مجھے پیغامات موصول ہوئے اور ناصرف میرے مداح بلکہ دیگر افراد بھی میرے لیے فکر مند تھے، میں انہیں یہ ہی سمجھا رہا تھا کہ اللہ کو یہ ایسے ہی منظور تھا۔

    گلوکار نے کہا کہ شادی کے اعلان کے بعد مجھے غیر معمولی ردعمل ملا، ایک تصویر سے ہی مداح اتنا خوش ہوئے، میں بہت خوش ہوں کہ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گلوکار عمیر جسوال کی پہلی شادی اداکارہ ثنا جاوید سے ہوئی تھی، دونوں کا نکاح اکتوبر 2020 میں ہوا تھا، تاہم گزشتہ سال جوڑے کے درمیان علیحدگی کی افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب دونوں نے اپنے انسٹاگرام پروفائل سے نکاح کی تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں۔

  • مصری خاتون نے شوہر سے خلع کے لیے ایسی کیا وجہ بتائی کہ جج نے درخواست منظور کر لی؟

    مصری خاتون نے شوہر سے خلع کے لیے ایسی کیا وجہ بتائی کہ جج نے درخواست منظور کر لی؟

    مصر کی ایک عدالت میں ایک خاتون نے شوہر سے خلع کے لیے ایسی وجہ بتائی کہ جج نے اس کی درخواست منظور کر لی۔

    العربیہ نیوز کے مطابق مصر میں ایک خاتون نے شادی کے 5 برس بعد شوہر سے اس بات پر خلع لینے کے لیے عدالت کا رخ کیا کہ وہ نہاتا نہیں ہے، اور اس کے جسم سے ہمیشہ ناقابل برداشت بو آتی ہے۔

    کیس کی سنوائی کے بعد عدالت نے خاتون کا دعویٰ درست تسلیم کرتے ہوئے علیحدگی کی درخواست منظور کرتے ہوئے خلع دے دی۔

    مصری خاتون کی وکیل کے مطابق اس جوڑے کو تین بچے بھی ہوئے، تاہم شوہر نے نہ نہانے کی اپنی ناپسندیدہ روش ترک نہیں کی، خاتون نے عدالت کو بتایا کہ انھیں منگنی کے ابتدائی دنوں ہی میں معلوم ہو گیا تھا کہ ہونے والا شوہر نہانے سے کتراتا ہے، تاہم اصل صورت حال کا علم شادی کے بعد ہی ہوا کہ یہ تو برسوں پرانی عادت ہے۔

    خاتون کے مطابق انھوں نے اس عادت کو کئی برس تک برداشت کیا، اور کئی بار شوہر کو اچھے پرفیوم اور خوشبودار صابن لا کر دیے، مگر کوئی ترکیب کارگر ثابت نہ ہوئی، خاتون نے بتایا کہ جب تمام حربے استعمال کرنے کے باوجود شوہر نے نہانے کی عادت نہیں اپنائی تو اس سے علیحدگی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور ہو گئی۔

    خاتون نے یہ بھی انکشاف کیا کہ شوہر نے کہا اسے پانی سے الرجی ہے اس لیے وہ نہیں نہا سکتا، لیکن یہ وجہ ناقابل یقین ہے، شوہر کے جسم سے اٹھنے والی بو سے اس کے دوست بھی تنگ تھے۔

  • 4 سال شوہر کا تشدد برداشت کیا، بھوکی پیاسی رہی: کومل رضوی

    4 سال شوہر کا تشدد برداشت کیا، بھوکی پیاسی رہی: کومل رضوی

    معروف پاکستانی گلوکارہ کومل رضوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 4 برس تک شوہر کا تشدد برداشت کیا، انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے طلاق لے لی۔

    معروف پاکستانی گلوکارہ اور اداکارہ کومل رضوی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں طلاق کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

    ایک یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے کومل رضوی کا کہنا تھا کہ ان کے سابق شوہر نفسیاتی مریض تھے جس نے 4 سال کی شادی کے دوران کئی بار انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

    گلوکارہ کومل رضوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے کلچر میں لڑکیوں کو شروع سے شادی کے سنہرے خواب دکھا دیے جاتے ہیں جن کے باعث لڑکی کی 200 فیصد کوشش ہوتی ہے کہ اس کی شادی کسی بھی طرح کامیاب رہے۔

    گلوکارہ نے سماج سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی لڑکیوں کو ان کی حد نہیں بتاتا کہ وہ کس حد کے بعد خود پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں بھی اس حد کا علم نہیں تھا اور اس حد کو جاننے میں انہیں 4 سال کا وقت لگ گیا، اگر انہیں پہلے سے علم ہوتا تو شاید صرف 6 ماہ میں طلاق لے کر وہ الگ ہوجاتیں۔

    انہوں نے اپنے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری طلاق ہوگئی، لیکن افسوس صرف اس چیز کا ہے کہ دیر میں ہوئی۔

    کومل رضوی کے مطابق ان کی 21 برس کی عمر میں شادی ہوئی اور پھر وہ ایک برس دبئی اور 3برس عمان میں رہیں، اس دوران وہ کئی بار بھوکی پیاسی رہیں اور جسمانی تشدد برداشت کیا۔

  • شادی کے صرف 12 دن بعد جوڑے کے درمیان طلاق

    شادی کے صرف 12 دن بعد جوڑے کے درمیان طلاق

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں گزشتہ برس طلاق کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں، ایک جوڑے کے درمیان شادی کے صرف 12 دن بعد طلاق ہوگئی۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت انصاف نے مملکت میں مقیم غیر ملکی اور مقامی جوڑوں کے درمیان طلاق کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ شارجہ، عجمان، ام القوین اور الفجیرہ کی وفاقی عدالتوں کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال ایک غیر ملکی جوڑے کی شادی کو ابھی 12 دن بھی نہ گزرے تھے کہ ان میں طلاق ہوگئی، یہ سب سے جلدی طلاق کا پہلا واقعہ ہے۔

    وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ سنہ 2021 کے دوران یہاں مقیم غیر ملکیوں میں طلاق کے 194 واقعات ریکارڈ پر آئے جبکہ 2022 کے دوران ان کی تعداد کم ہو کر 176 ہو گئی۔

    وزارت انصاف کے مطابق ایک غیر ملکی جوڑے کی طلاق شادی کے 13 دن بعد، ایک اور جوڑے کی طلاق 14 دن، ایک کی 16 دن، ایک کی 17 دن اور ایک جوڑے میں طلاق شادی کے 25 دن بعد ہوئی۔

    ایک اور مقامی جوڑے نے 36 سال تک شادی کے بندھن میں رہنے کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

  • شوہر کے مچھلی پکڑنے کی عادت سے بیزار بیوی نے طلاق لے لی

    شوہر کے مچھلی پکڑنے کی عادت سے بیزار بیوی نے طلاق لے لی

    بیجنگ: چین میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی مچھلی پکڑنے کی عادت سے تنگ آکر طلاق لے لی، خاتون کا کہنا تھا کہ وہ ملازمت کرتے ہوئے دو بچے بھی پال رہی ہیں جبکہ شوہر کو کسی چیز کا احساس نہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ایک چینی خاتون نے اپنے شوہر کے ساتھ 10 سالہ ازدواجی زندگی کا اختتام کرتے ہوئے طلاق لے لی۔

    اس انتہائی اقدام کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ خاتون کا شوہر مچھلی کے شکار کا شوقین تھا اور اپنے مشغلے کی تکمیل کے لیے وہ اپنے خاندان کو بھی بھول جاتا اور مچھلی کے شکار کے لیے نکل جاتا تھا۔

    چین کے صوبے شانڈونگ کی جوئی کاؤنٹی کی عدالت میں دائر کیے گئے طلاق کے کیس میں ژانگ نامی خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے شوہر کی مچھلی کے شکار کی عادت سے تنگ آچکی تھی۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ وہ گھر کے تمام کام کاج کے علاوہ اپنی ملازمت اور دونوں بچوں کو بھی سنبھالتی ہے جبکہ اس کا شوہر صوفے پر بیٹھ کر اپنے اسمارٹ فون سے دل بہلاتا رہتا ہے اور روزانہ شام کو ڈنر کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ مچھلی پکڑنے نکل جاتا ہے۔

    خاتون کے مطابق اس نے کئی بار اپنے شوہر کو یہ بات سمجھائی کہ وہ شکاری دوستوں کے بجائے اپنے بچوں اور اس کے ساتھ وقت گزارے لیکن وہ باز نہ آیا جس کے بعد میرے پاس طلاق لینے کے سوا کوئی اور قابل عمل راستہ نہیں بچا تھا۔

  • مدیحہ رضوی کے سابق شوہر طلاق کے فیصلے سے ناخوش

    مدیحہ رضوی کے سابق شوہر طلاق کے فیصلے سے ناخوش

    معروف پاکستانی اداکارہ مدیحہ رضوی کے سابق شوہر حسن نعمان نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے اپنا ردعمل دے دیا، انہوں نے کہا کہ یہ مشترکہ فیصلہ نہیں تھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں حسن نے لکھا کہ وہ اہلیہ سے طلاق نہیں چاہتے تھے، ان کی طلاق باہمی رضامندی سے نہیں ہوئی اور انہوں نے اپنی بیٹیوں کی وجہ سے پوری کوشش کی کہ ایسا نہ ہو۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹیوں کے لیے بہت فکرمند ہیں اور چاہتے ہیں کہ زندگی کو بھرپور طرح سے گزاریں۔ وہ نہیں چاہتے تھے کہ بیٹیاں والدین کے بغیر زندگی گزاریں۔

    حسن نے مزید لکھا کہ مدیحہ نے اپنا شرعی حق استعمال کرتے ہوئے طلاق لی اور بحیثیت مسلمان میں ان کے اس فیصلے کی مذمت کرتا ہوں۔

    خیال رہے کہ مدیحہ اور حسن سنہ 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کی 2 بیٹیاں بھی ہیں۔

  • فلم ٹاپ گن کو سیونگ پرائیویٹ رائن سے بہتر قرار دینے پر طلاق کا خدشہ

    فلم ٹاپ گن کو سیونگ پرائیویٹ رائن سے بہتر قرار دینے پر طلاق کا خدشہ

    سوشل میڈیا پر جہاں ایک طرف تقریباً پچیس سال بعد ایک شان دار ہالی ووڈ فلم کا پھر سے چرچا ہونے لگا ہے، وہیں ٹام کروز کی سپر ہٹ فلم ٹاپ گن کو بہتر قرار دینے پر ایک خاتون کو طلاق ملنے کے خدشے نے آ گھیرا ہے۔

    دراصل اتوار کو ٹویٹر پر ایک خاتون صارف راشل ونڈمین نے ایک پوسٹ کی، جس میں انھوں نے لکھا کہ ’میں نے کہا کہ ٹاپ گن، سیونگ پرائیویٹ رائن سے بہتر فلم ہے، اور اس پر لگتا ہے اب مجھے طلاق ہونے والی ہے۔‘

    اس ٹویٹ کے بعد فلموں میں دل چسپی رکھنے والوں کی طرف سے تبصروں کا تانتا بندھ گیا، جس کی وجہ سے فلم سیونگ پرائیویٹ رائن ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گئی، یہ فلم دراصل 1998 میں ریلیز ہوئی تھی، چوبیس برس قبل پہلی بار سنیما گھروں کی زینت بننے والی اس فلم میں ٹام ہینکس اور میٹ ڈیمن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، لیکن ایک ٹویٹ نے اسے پھر سے ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔

    جب کہ پہلی ’ٹاپ گن‘ فلم 1986 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم میں ٹام کروز نے ایک فائٹر پائلٹ کا کردار ادا کیا تھا، جس نے اکیڈمی اور گولڈن گلوب سمیت متعدد ایوارڈز جیتے تھے، اس فلم کا سیکوئل ’ٹاپ گن: میورک‘ رواں سال ریلیز ہوئی ہے اور اس وقت دنیا پھر کے سینما گھروں میں دکھائی جا رہی ہے۔

    صارفین کا زبردست ردِ عمل

    ایک ٹوئٹر صارف نے راشل ونڈمین کی ٹویٹ پر لکھا ’سیونگ پرائیویٹ رائن کے شروع کے 30 منٹ پوری ٹاپ گن سے بہتر ہیں۔‘

    ’چیز برگر‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے واشل کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’یہ دونوں ہی غیر معمولی فلمیں ہیں لیکن آپ غلط ہیں۔ صرف ایسی چار فلمیں ہیں جنھیں دیکھ کر آدمی روتا ہے: ’سیونگ پرائیویٹ رائن، گلیڈی ایٹر، ہیون کین ویٹ اور روڈی۔‘

    جیک ہکس نامی صارف نے لکھا ’سیونگ پرائیویٹ رائن اب تک کی سب سے بہترین فلموں میں سے ایک ہے، جب کہ ٹاپ گن 1986 کی بہترین فلموں میں بھی نہیں تھی۔‘

    آئی ایم بی ڈی ریٹنگ

    انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (آئی ایم ڈی بی) پر ’سیونگ پرائیوٹ رائن‘ کو لاکھوں لوگوں نے 10 میں سے 8.6 ریٹنگ دی ہے، جب کہ دوسری جانب 1986 میں ریلیز ہونے والی ’ٹاپ گن کی ریٹنگ 10 میں سے 6.9 ہے۔

    ٹاپ گن کی نئی مووی

    ’ٹاپ گن‘ سیریز کی دوسری فلم ’ٹاپ گن: میورک‘ اپنی ریلیز کے بعد سے دو دنوں میں اب تک 100 ملین ڈالرز سے زیادہ پیسے کما چکی ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بزنس کے اعتبار سے ٹام کروز کی اب تک کی سب سے بڑی فلم ثابت ہوگی۔

    فلم سیونگ پرائیویٹ رائن

    یہ فلم دوسری جنگ عظیم کے ارد گرد گھومتی ہے جس میں امریکی رینجرز کے ایک کپتان جان ایچ ملر (ٹام ہینکس) فرانس کے علاقے نارمنڈی میں جرمن فوجی آپریشن کے دوران ایک فوجی اہل کار پرائیوٹ فرسٹ کلاس جیمز فرانسس رائن (میٹ ڈیمن) کو ڈھونڈ رہے ہیں تاکہ انھیں واپس امریکا بھیجا جا سکے۔

    پرائیویٹ رائن کو گھر بھیجنے کے احکامات اس لیے جاری ہوئے ہیں کیوں کہ ان کے تین بھائی پہلے ہی جنگ میں ہلاک ہو چکے ہیں اور امریکی حکومت چاہتی ہے کہ چوتھا بھائی واپس اپنے وطن جا کر اپنے خاندان کے ساتھ رہے۔

    ’سیونگ پرائیویٹ رائن‘ کا شمار جنگوں پر بننے والی مشہور ترین فلموں میں ہوتا ہے اور اسے 71 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں 11 ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور اس فلم کو اس سال پانچ اکیڈمی ایوارڈز ملے تھے۔ اس کے علاوہ نے گولڈن گلوب سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔

  • سال 2021: وہ معروف شخصیات جنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کا خاتمہ کیا

    سال 2021: وہ معروف شخصیات جنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کا خاتمہ کیا

    رواں سال اہم ترین عالمی شخصیات کی طلاقوں کی خبریں نہ صرف ذرائع ابلاغ کی زینت بنیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈز بن گئے اور ان خبروں پر صارفین نے بھی دل کھول کر کمنٹس بھی کیے۔

    نہ ساس بہو کا جھگڑا اور نہ ہی مال دولت کی کمی لیکن میاں بیوی پھر بھی ساتھ نہ رہ سکے، سال 2021 میں کچھ اہم ترین جوڑوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

    اگر سال2021 کے اہم واقعات پر نظر دوڑائی جائے تو اس دوران کچھ ایسے واقعات بھی سامنے آئیں گے جنہیں دیکھ کر ہم حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔

    ایسے معروف میاں بیوی جن کی کامیاب زندگی کی مثالیں دی جاتی تھیں ان کی راہیں جدا ہوگئیں جن سے متعلق شاید یہ تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔

    ان کی اچانک جدائی کی خبروں نے نہ صرف لوگوں کو حیران کرکے رکھ دیا بلکہ سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر بھی ٹاپ ٹرینڈز بن گئے۔ رواں برس کن جوڑوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کی، دیکھیے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں۔

    Bill and Melinda Gates to divorce, but charitable foundation to remain  intact | ..

    امریکی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے بل گیٹس کی اپنی اہلیہ ملینڈا گیٹس سے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کے اعلان نے سب کو حیران کرکے رکھ دیا۔

    جوڑے نے مئی میں علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں نے شادی ختم کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔

    امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشیئن نے ریپر کانیے ویسٹ سے طلاق کے لیے فروری میں مقدمہ دائر کیا تھا، دونوں سات سال قبل مئی 2014 میں ازدواجی رشتے میں بندھے تھے۔

    پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار28 سالہ زین ملک اور فلسطینی نژاد امریکی ماڈل26 سالہ جی جی حدید کے درمیان علیحدگی کی خبریں اکتوبر میں گردش کرنا شروع ہوگئی تھیں، ان دونوں کی ایک سال کی بیٹی بھی ہے۔

    Tesla founder Elon Musk divorces his British wife - for the second time

    دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ تین سال بعد اپنی گرل فرینڈ اور کنیڈین گلوکارہ گرائمز سے علیحدگی اختیار کر لی پے۔ دونوں کا ایک سال کا بیٹا بھی ہے۔

    Jennifer Lopez 'Likes' Shady Instagram After Alex Rodriguez Split -  Showbizhype

    معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز کی بیس بال کھلاڑی ایلکس روڈریگوی سے مارچ میں منگنی ٹوٹ گئی تھی۔ 51 سالہ امریکی گلوکارہ کی 45 سالہ بیس بال کے معروف کھلاڑی سے دو سال قبل منگنی ہوئی تھی۔

  • معروف اداکارہ کا اپنی طلاق سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

    معروف اداکارہ کا اپنی طلاق سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، میزبان و ماڈل فضا علی نے پہلی بار اپنی طلاق سے متعلق کھل کر گفتگو کی ہے۔

    فضا علی نے حال ہی ایک مارننگ شو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنی نجی وپیشہ وارانہ زندگی سے متعلق دل کھول کر باتیں کیں۔

    فضا علی نے بتایا کہ وہ اپنے سابق شوہر فواد فاروق سے شادی سے قبل ہی کراچی میں رہائش پذیر تھیں، اُن کے شوہر ایک کاروباری شخصیت تھے اسی لیے وہ اپنے شوہر کے ہمراہ ہی لاہور آئی تھیں۔

    معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ سابق شوہر فواد سے اُن کا کبھی کوئی جھگڑا نہیں ہوا، نہ ہی ان کے شوہر نے کبھی انہیں گالی دی اور نہ ہی اُن پر ہاتھ اٹھایا لیکن اُن کے شوہر ایک سماجی شخصیت ہیں، اُن کے شوہر کو پارٹیوں میں شرکت کا شوق تھا لیکن جس فیملی سے وہ تعلق رکھتی ہیں وہاں یہ سب پسند نہیں کیا جاتا تھا۔

    فضا علی نے بتایا کہ فواد کو سوشلائزنگ کا بہت شوق تھا اور اُن کے شوہر کی خواہش تھی کہ وہ بھی سوشل ہوجائیں اور حلقہ احباب میں اُن کی (فضا علی) کی باتیں ہوں۔

    یہ بھی پڑھیں: فضا علی نے سجاد علی سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    فضا علی نے کہا کہ اُن کے شوہر کا ماننا تھا کہ وہ (فضاعلی) جو بھی کام کرتی ہیں وہ سب کچھ کچرا ہے، وہ دو ٹکے کا کام کرتی ہیں اور اُن کے شوہر کے نزدیک اُن کا ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے کے بجائے سوشل ہونا زیادہ اہم تھا۔

    فضا علی نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ہماری زندگی میں کچھ ایسے ذاتی مسائل بھی سامنے آئے جس کے بعد اُن کے گھر والوں نے فیصلہ کیا کہ وہ فواد کے ساتھ نہیں رہیں گی، اس پر کوئی جھگڑا نہیں ہوا اور نہ کوئی ماحول خراب ہوا تھا، بیٹی کی خاطر ہم آج بھی ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں، وہ فواد کے گھر جاتی ہیں لیکن اگر کوئی مسئلہ ہو جائے تو گھر کے باہر ہی کھڑے بات کر لیتی ہیں اور ساس سسر کو وہ آج بھی امی ابو ہی کہتی ہیں۔

    واضح رہے کہ فضا علی کی دو ہزار سات میں فواد فاروق سے شادی ہوئی تھی اور اِن کی ایک بیٹی بھی ہے۔

  • اداکارہ نمرہ خان  طلاق کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئیں

    اداکارہ نمرہ خان طلاق کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئیں

    لاہور : پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کے سابقہ شوہر کی جانب سے طلاق اور تحقیر آمیز الفاظ کی ادائیگی پر اداکارہ نے بھی ردعمل دے دیا، اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی آنکھیں چھلک پڑیں۔

     انہوں نے کہا کہ میری طبیعت کے علاوہ جو باتیں بھی ہورہی ہیں یہاں میں اُس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی، براہِ کرم اس پر آپ بھی بات نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پڑھ میں سب رہی ہوں، دیکھ بھی سب رہی ہوں، آپ سب چاہنے والوں نے اتنا کچھ بول دیا ہے کہ مجھے اب کچھ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    ویڈیو میں وہ اپنی طلاق اور ماضی کی واقعات کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئیں، انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنی اولادوں کو یہ حوصلہ دیں کہ وہ اپنی تکلیف آپ کے سامنے بیان کرسکیں، کیونکہ معاشرے میں اب بھی ایسی کئی خواتین موجود ہیں جو مسائل کے باوجود اپنے دُکھ نہیں بتاسکتیں۔

    اداکارہ نمرہ خان نے گزشتہ برس 19 اپریل کو اپنے گھر میں منعقدہ نجی تقریب میں نکاح کیا تھا جہاں صرف ان کی فیملی اور قریبی دوست موجود تھے۔

    بعد ازاں اداکارہ کی جانب سے شوہر کے ہمراہ کئی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی جاتی رہیں تاہم چند ماہ بعد انہوں نے ان تمام تصاویر کو اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نمرہ خان کے سابق شوہر راجہ اعظم نے حال ہی میں زوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے دوران اپنی طلاق کے بارے میں واضح الفاظ میں بات کی تھی۔

    انہوں نے نمرہ خان کے بارے میں انتہائی غیر مہذب الفاظ بھی استعمال کیے، ان سے صارفین کی جانب سے طلاق سے متعلق سوال کیا گیا، پوچھا گیا کہ کیا آپ دونوں طلاق یافتہ ہیں؟۔

    اس سوال پر لائیو سیشن کے دوران ہی وہ سیخ پا ہوگئےاور تیز آواز میں کہا کہ ہاں ہم طلاق یافتہ ہیں، ہم طلاق یافتہ ہیں، میں نے اسے طلاق دی کیونکہ میں اس سے چھٹکارا پانا چاہتا تھا، وہ سر کا درد تھی، ایک انتہائی شدید درد سر۔