Tag: Divorce

  • انجلینا جولی کا بریڈیٹ سے علیحدگی کا فیصلہ، عدالت پہنچ گئیں

    انجلینا جولی کا بریڈیٹ سے علیحدگی کا فیصلہ، عدالت پہنچ گئیں

    لاس اینجلس: دنیا کے خوبصورت ترین جوڑے ’’انجلینا جولی اور بریڈیٹ‘‘ میں علیحدگی کا فیصلہ ہونے کے بعد اداکارہ نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ انجلینا جولی نے اپنے خاوند بریڈٰٹ سے علیحدگی کا فیصلہ کرنے کے بعد عدالت میں طلاق کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

    JOLIE4

    اس ضمن میں اداکارہ کے وکیل نے طلاق کی درخواست کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’انجلینا جولی نے طلاق اور علیحدگی کے لیے درخواست اپنی فیملی سے مشاورت کے بعد دی۔

    JOLIE2

    ادکارہ کے وکیل کا کہنا ہےکہ ’’انجلینا جولی نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے کیونکہ یہ اُن کا نجی معاملہ ہے اور وہ اس معاملے کو راز رکھنا چاہتی ہیں تاہم یہ فیصلہ دونوں خاندانوں کی رضامندی اور آئندہ بہتر تعلقات کے لیے کیا گیا ہے‘‘۔

    JOLIE1

    یاد رہے انجلینا جولی اور بریڈٹ 2004 سے ساتھ تھے تاہم دونوں اگست 2014 میں ازدواجی بندھن میں بن گئے تھے۔ جس کے بعد دو بچوں کی پیدائش ہوئی تاہم دیگر گود لیے بچوں کو ملا کر اس وقت ان کے 6 بچے تھے۔

  • عمران خان کے خلاف ریحام سے منسوب بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں: شیریں مزاری

    عمران خان کے خلاف ریحام سے منسوب بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں: شیریں مزاری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ترجمان ڈاکٹرشیریں مزاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف ریحام خان سے منسوب تمام کہانیاں جھوٹ پر مبنی اور شاطراذہان کی پیداوارہیں۔

    اپنے بیان میں ڈاکٹر مزاری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں عمران خان اورریحام خان کی شادی کے اختتام پر افواہوں کو زیادہ اہمیت دی جارہی ہے۔

    انہوں نے عمران خان کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’ ریحام خان کے ساتھ پیسوں کی سیٹلمنٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں اور جان بوجھ کر عمران خان اور ریحام خان کو نشانہ بنانے کے لئے پھیلائیں جارہی ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی پارٹی لیڈرسے عمران خان نے شادی یا طلاق کے لئے مشاورت نہیں کی تھی اور پارٹی لیڈران کو طلاق کا سبب قراردینا بے بنیاد ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی کی قیادت عمران خان کے ذاتی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتی اور آئندہ بھی نہیں کرےگی۔

    انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ میڈیا پر افواہوں کی رپورٹنگ سے نہ صرف عمران خان اور ریحام خان کو تکلیف پہنچ رہی ہے بلکہ ان کے اہل خانہ بالخصوص ان کے بچے بھی ان تمام معاملات کے سبب بے پناہ پریشانی کا شکار ہیں۔

  • دنیا کا وہ ملک جہاں طلاق پر پابندی ہے

    دنیا کا وہ ملک جہاں طلاق پر پابندی ہے

    منیلا : مغربی ممالک میں طلاق کی شرح ہوش ربا ہے جبکہ اسلامی ممالک میں اسکی ناپسندیدگی کی وجہ سے شرح نہایت کم ہے مگر دنیا میں ایک ملک ایسا بھی ہے کہ جہاں قانون طلاق کی اجازت ہی نہیں دیتا۔

    فلپائن اس منفرد قانون کا حامل واحد ملک ہے جہاں شادی ہو جائے تو طلاق کا کوئی راستہ باقی نہیں رہتا۔ دراصل یہ قانون پانچ صدیاں قبل اس ملک پر ہسپانوی عیسائیوں کے قبضے کی نشانی ہے۔

     کیتھولک عیسائیت کے مطابق شادی ساری عمر کیلئے ہوتی ہے لہٰذا طلاق کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ ساری دنیا میں طلاق کا کوئی نہ کوئی طریقہ رائج ہو چکا ہے لیکن فلپائن اب بھی طلاق کی اجازت نہیں دیتا۔

     عوام کو اس قانون کی وجہ سے بے پناہ مسائل کا سامنا بھی رہا ہے۔ اکثر جوڑوں میں اختلافات کی وجہ سے علیحدگی ہو جاتی ہے مگر طلاق نہ ہونے کی وجہ سے وہ دوبارہ مذہبی طور پر شادی نہیں کر سکتے۔

    عوام کے پرزور مطالبے پر 1991ءمیں شادی کے خاتمے کا قانون متعارف کروا دیا گیا لیکن طلاق کی اجازت نہ دی گئی اس تبدیلی کا نتیجہ یہ ہے کہ شادی کے خاتمہ کے بعد اگرچہ دوبارہ شادی کی جا سکتی ہے لیکن اسے چرچ کی آشیرباد حاصل نہیں ہوپاتی اور مذہبی لحاظ سے اسے گناہ کا فعل قرار دیا جاتا ہے۔

     فلپائن کی 80 فیصد آبادی کیتھولک عیسائی ے اور کل آبادی میں سے تقریباً نصف یہ چاہتی ہے کہ علیحدہ ہو جانے والے جوڑوں کو طلاق کا حق دیا جائے تاکہ وہ دوبارہ شادی کر سکیں۔