Tag: diya mirza

  • بالی ووڈ میں ٹیلنٹ کی کوئی قدر نہیں ہے، دیا مرزا

    بالی ووڈ میں ٹیلنٹ کی کوئی قدر نہیں ہے، دیا مرزا

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ٹیلنٹ کی کوئی قدر نہیں ہے ۔

    بھارتی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بالی ووڈ میں ٹیلنٹ کی قدر نہیں ہے ریکارڈ کے بنیاد کام کیا جاتا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ادکاروں کی کامیاب اور ناکام فلمیں ان کے ہنر کا تعین کرتی ہے اگر فلم انڈسٹری اسی بنیاد پر چلتی رہی تو اداکاروں کو اپنا مقصد حاصل کرنا ناممکن ہو جائے گا ۔

    اداکارہ دیا مرزا نے سن 2001 میں فلم ’رہنا ہے تیرے دل میں ‘کے ساتھ اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا ، جبکہ 34 سالہ اداکارہ ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’سلام ممبئی ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، یہ فلم ایران کی تعاون سے بننے والی پہلی بھارتی فلم ہے ۔

  • بھارتی اداکارہ دیا مرزا پیا گھر سدھار گئیں

    بھارتی اداکارہ دیا مرزا پیا گھر سدھار گئیں

    نئی دہلی: بھارتی اداکارہ دیا مرزا ہفتے کو پیا گھر سدھار گئیں، انھوں نے اپنے بزنس پارٹنر ساحل سنگھا کے ساتھ شادی کی ہے، جس کی تقریب نئی دہلی میں ہوئی، ان کی شادی کی چار روزہ تقریبات اپنے اختتام کو پہنچ گئی تو اس موقع پر دیا مرزا نے اپنے سنگیت اور مہندی کی تقریبات کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کی ہیں۔

    دیا مرزا  کی شادی کی تقریب نئی دہلی کے ہوٹل میں ہوئی، جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی، ساحل سنگھا دیا مرزا کے بزنس پارٹنر بھی ہیں اور دونوں کی دوستی پانچ سال پرانی ہے۔ 

    دونوں نے رواں برس کے آغاز پر نیویارک میں منگنی کی تھی اور ہفتے کے دن آریہ سماج ویڈنگ تقریب گھیتورنی میں فارم ہاؤس میں منعقد کی گئی، اس موقع پر اگرچہ دیا مرزا ریتو کمار کے ڈیزائن کردہ شاہی لباس میں تھیں تو دوسری طرف دولہا ساحل سنگھا بھی رگھووندر راٹھور کے تیار کردہ لباس میں بہت خوش وضع نظر آ رہے تھے۔