Tag: Djokovic Won

  • میامی ٹینس: نوواک جوکووچ نے ٹائٹل جیت لیا

    میامی ٹینس: نوواک جوکووچ نے ٹائٹل جیت لیا

    فلوریڈا :عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے پانچویں مرتبہ میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    فلوریڈا میں کھیلے جانے والے فائنل میں نوواک جوکووچ نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلا سیٹ انتہائی سنسنی خیز ہوا۔

    سرب کھلاڑی نے ٹائی بریک پر سات چھ سے برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں مرے نے کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔

    فیصلہ کن سیٹ میں جوکووچ نے مرے کی ایک نہ چلنے دی اور غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے چھ صفر سے میدان مارلیا۔

    جوکووچ کے کیرئیر کا یہ پانچواں میامی اوپن ٹائٹل ہے۔

  • نواک جوکووچ نے پیرس ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    نواک جوکووچ نے پیرس ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    پیرس :عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ نے کینیڈا کے میلوس راونک کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دیکر پیرس ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

    پیرس میں کھیلے ماسٹرز ٹورنامنٹ کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن نواک جوکووچ نے کینیڈا کے ابھرتے ٹینس اسٹار میلوس راونک کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر پیرس ماسٹرز ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    میچ کے آغاز سے ہی نواک جوکووچ نے روایتی کھیل کا مظاہرہ کیا، راونک کے پاس جوکووچ کے تیز شاٹس روکنے کا کوئی جواب نہ تھا، جوکووچ نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیت کر ٹائٹل کی جانب پیش قدمی کی۔

    دوسرے سیٹ میں بھی جوکووچ چھائے رہے، حریف کھلاڑی نے کم بیک کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوئے، جوکووچ نے چھ تین سے کامیابی سمیٹتے ہوئے مسلسل دوسری اور کیرئیر میں تیری مرتبہ پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔