Tag: Dlip Kumar

  • دلیپ کمار روبہ صحت، اسپتال سے گھر منتقل

    دلیپ کمار روبہ صحت، اسپتال سے گھر منتقل

    ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکارہ دلیپ کمار کو طبیعت میں بہتری کے بعداسپتال سے چھٹی دے کر گھر منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے ممتاز اداکار یوسف خان (دلیپ کمار) کو 8 اکتوبر کی صبح طبیعت ناساز ہونے کے بعد ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

    ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کر کے مرض کی تشخیص کے لیے کچھ ٹیسٹ کروائے تھے جن کی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اداکار کو نمونیا کا مرض لاحق ہوگیا جس کے باعث اُن کے سینے میں انفکیشن اور بخار کی شکایت ہے۔

    لیلا وتی اسپتال کے نائب صدر اور ترجمان ڈاکٹر اجے کمار کا کہنا ہے کہ ’دلیپ کمار کی طبیعت کے حوالے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ اب پہلے سے بہتر ہیں  مگر انہیں ابھی نگہداشت کے لیے اسپتال میں رکھا جائے گا‘۔

    مزید پڑھیں: دلیپ کمار کی طبیعت سنبھل گئی، ڈاکٹر کی تصدیق

    یوسف خان کے ترجمان اور قریبی رشتے دار فیصل فاروق نے سوشل میڈیا پر دلیپ کمار کی ہی آئی ڈی سے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ لیجنڈری اداکار کو اسپتال سے چھٹی دے کر گھر منتقل کردیا گیا، اُن کی طبیعت بہتر ہے مگر ڈاکٹرز نے انفیکشن کی وجہ سے چند روز مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی جس پر وہ عمل کریں گے۔

    انہوں نے دعاؤں میں یاد رکھنے پر تمام مداحوں، رشتے داروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    دوسری جانب دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے بھی مداحوں کا شکریہ بذریعہ ٹویٹ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ 8 اکتوبر کو لیجنڈری اداکار کے قریبی رشتے دار فیصل فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دلیپ کمار کی ہی آئی ڈی سے اُن کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی تھی۔

    یاد رہے کہ 95 سالہ اداکار کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے، انھیں ایک برس قبل  بھی طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جس کے بعد وہ روبہ صحت ہو کر گھر لوٹ آئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار اپنی موت کی جھوٹی خبروں سے پریشان

    6 دہائیوں تک بالی ووڈ فلم نگری پر راج کرنے والے دلیپ کمار نے بے شمار فلمیں کیں، “مغلِ اعظم” میں شہزادہ سلیم کا کردار ان کی زندگی کا یادگار کردار بن گیا جبکہ اُن کی آخری فلم ’’قلعہ‘‘ 1998 میں ریلیز کی گئی تھی۔

  • دلیپ کمار کی طبیعت سنبھل گئی، ڈاکٹر کی تصدیق

    دلیپ کمار کی طبیعت سنبھل گئی، ڈاکٹر کی تصدیق

    ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی طبیعت سنبھل گئی تاہم وہ اب بھی ڈاکٹر کی نگہداشت میں موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے ممتاز اداکار یوسف خان (دلیپ کمار) کو ایک روز قبل طبیعت ناساز ہونے کے بعد ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

    ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کر کے مرض کی تشخیص کے لیے کچھ ٹیسٹ کروائے جن کی رپورٹس آنے پر یہ بات سامنے آئی کہ اداکار کو نمونیا کا مرض لاحق ہوگیا جس کے باعث اُن کے سینے میں انفکیشن اور بخار کی شکایت ہے۔

    مزید پڑھیں: دلیپ کمار اپنی موت کی جھوٹی خبروں سے پریشان

    لیلا وتی اسپتال کے نائب صدر اور ترجمان ڈاکٹر اجے کمار کا کہنا ہے کہ ’دلیپ کمار کی طبیعت کے حوالے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ اب پہلے سے بہتر ہیں  مگر انہیں ابھی نگہداشت کے لیے اسپتال میں رکھا جائے گا‘۔

    قبل ازیں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور یوسف خان کی اہلیہ سائرہ بانو نے بھی بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے طبیعت پر اطمینان کا اظہا کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ایک روز قبل لیجنڈری اداکار کے قریبی رشتے دار فیصل فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دلیپ کمار کی ہی آئی ڈی سے اُن کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں‌ داخل کرا دیا گیا

    یاد رہے کہ 95 سالہ اداکار کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے، انھیں ایک برس قبل  بھی طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جس کے بعد وہ روبہ صحت ہو کر گھر لوٹ آئے تھے۔

    6 دہائیوں تک بالی ووڈ فلم نگری پر راج کرنے والے دلیپ کمار نے بے شمار فلمیں کیں، “مغلِ اعظم” میں شہزادہ سلیم کا کردار ان کی زندگی کا یادگار کردار بن گیا جبکہ اُن کی آخری فلم ’’قلعہ‘‘ 1998 میں ریلیز کی گئی تھی۔

  • دلیپ کمار کو نمونیا کی تشخیص

    دلیپ کمار کو نمونیا کی تشخیص

    ممبئی: بالی ووڈ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو نمونیا کی بیماری تشخیص ہوئی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔

    فیصل فاروقی جو اس وقت بالی ووڈ ادکار کا آفیشل ٹویٹر دیکھ رہے ہیں انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’صاحب کو ہلکا نمونیا تشخیص ہوا تاہم اُن کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور وہ گھر پر آرام کررہے ہیں‘۔

    واضح رہے کہ رواں برس اگست میں دلیپ کمار  کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں 8 روز تک داخل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کے مختلف ٹیسٹ کروائے تھے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پانی کی کمی کے باعث بالی ووڈ اداکار کو گردے کی تکلیف محسوس ہوئی تاہم انہیں کسی بھی خدشے کے پیش نظر 8 روز تک اسپتال میں داخل کیا گیا۔

    پڑھیں: دلیپ کمار اپنی موت کی جھوٹی خبروں سے پریشان

    دلیپ کمار کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے سائرہ بانو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اللہ کے فضل و کرم سے دلیپ صاحب کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے اس لیے انہیں گھر منتقل کیا گیا تاہم وہ اب بھی دو ڈاکٹرز کی نگہداشت میں ہیں‘۔

    یاد رہے کہ دلیپ کمار نے کئی بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم اُن کی کامیاب فلموں میں مغلِ اعظم، شکتی، رام اور شیام وغیرہ شامل ہیں، لیجنڈری اداکار کی آخری فلم قلع 1998 میں ریلیز ہوئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • دلیپ کمار کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    دلیپ کمار کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار دلیپ کمار اپنے گھر میں موجود تھے کہ انہیں گردے میں شدید تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ڈاکٹر نے اسپتال پہنچتے ہی لیجنڈری اداکار کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا اور اُن کے متعدد ٹیسٹ کروائے، ابتدائی رپورٹ آنے کے بعد ڈاکٹرز نے ڈاکٹرز کی ٹیم نے بتایا کہ ’’جسم میں پانی کی کمی کیوجہ سے دلیپ کمار کو گردے میں تکلیف محسوس ہوئی‘‘۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی مرض کی تشخیص کی جائے گی۔

    پڑھیں: دلیپ کمار اپنی موت کی جھوٹی خبروں سے پریشان

    دلیپ کمار اس وقت اسپتال میں داخل ہیں تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اُن کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے مگر انہیں ابھی ایک دو روز اسپتال میں ہی داخل رکھا جائے گا۔

    یاد رہے دلیپ کمار کی طبیعت گزشتہ برس سے اچانک خراب ہونا شروع ہوئی جس کے باعث اُن کی صحت تیزی سے متاثر ہوئی۔

  • یوسف خان (دلیپ کمار) 94 برس کے ہوگئے

    یوسف خان (دلیپ کمار) 94 برس کے ہوگئے

    ممبئی: پاکستان کے علاقے پشاور میں پیدا ہونے والے بھارتی لیجنڈ دلیپ کمار آج 94 برس کے ہوگئے ، وہ 11 دسمبر 1922 کو پشاور کے علاقے قصہ خوانی میں پیدا ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق 6 دہائیوں سے زائد پر محیط ہندی سینما کی تاریخ کا سب سے بڑا ستارہ اورٹریجڈی کنگ دلیپ کمارآج 94 برس کے ہوگئے۔ یوسف خان عرف دلیپ کمار پشاور کے علاقے قصہ خوانی میں 11 دسمبر 1922 کو پیدا ہوئے۔

    آپ کے والد لالہ غلام سرور پھلوں کی تجارت سے وابستہ تھےوہ 1935 میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ  ہندوستان کے شہر ممبئی منتقل ہوئے اور وہاں سے اپنا کاروبار جاری رکھا۔

    ممبئی منتقلی کے بعد 1943 میں دلیپ کمار کی ملاقات بمبئی ٹاکیز کے مالکان سے ہوئی جنہوں نے انہیں اپنی فلم میں مرکزی کردار کی پیش کش کی، دلیپ کمار کی منظوری کے بعد فلم ’’جواربھاٹا‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کیا گیا۔

    یوسف خان کی پہلی فلم 1943 میں ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے دلیپ کمار کا کردار ادا کیا ‘ عوامی مقبولیت کے بعد آپ کا اصل نام کہیں کھو گیا تاہم فلمی نام دلیپ کمار کے نام سے انڈسٹری میں پہچان ملی۔


    پڑھیں: ’’ ممبئی: لیجنڈ اداکار دلیپ کمار خراب صحت کے باعث اسپتال منتقل ‘‘


    سن 1949 میں راج کپوراورنرگس کے ساتھ پیارکی تکون پر مشتمل کلاسک فلم انداز نے دلیپ کمار کو سپراسٹار بنا دیا جب کہ یکے بعد دیگرے آنے والی فلموں نے انہیں بے مثال کامیابی دی۔ دلیپ کمار کی مشہور فلموں میں کرانتی ،کرما،سنگ دل، امر، اڑن کھٹولہ، آن، انداز، نیا دور، مدھومتی، یہودی، کوہ نور، آزاد، گنگا جمنا اور رام اور شیام سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں تاہم 1960 میں تاریخی فلم “مغلِ اعظم” میں شہزادہ سلیم کا کرداران کی زندگی کایادگارکرداربن گیا۔

    عوامی مقبولیت اور  اپنی اداکاری کی صلاحیتیں منوانے والے یوسف خان کو بہترین اداکاری پر کئی ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ آپ کو فلمی انڈسٹری میں سب سے زیادہ ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جس کی بنیاد پر آپ کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    دلیپ کمارکی فنی خدمات کے اعتراف میں بھارتی حکومت کی جانب سے انہیں پدما بھوشن اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈزبھی عطا کیے گیے تاہم آج کل شہنشاہ جذبات شدید علیل اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    دوسری جانب دلیپ کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سالگرہ کی مبارک باد اور دعائیں دینے پر اپنے مداحواں کا شکریہ ادا کیا ہے۔