Tag: DNA report

  • بیوی اور 5 بچوں کو قتل کرنے کا معاملہ، ڈی این اے رپورٹ میں اہم انکشاف

    بیوی اور 5 بچوں کو قتل کرنے کا معاملہ، ڈی این اے رپورٹ میں اہم انکشاف

    ٹوبہ ٹیک سنگھ میں باپ کی جانب سے چائے میں زہریلی چیز ملا کر بیوی اور 5 بچوں کو قتل کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مرنے والوں کی ڈی این اے رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، جس میں اہم انکشاف ہوا ہے۔

    ڈی این اے رپورٹ کے مطابق چائے میں فاسفین کیمیکل کااستعمال کیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم (شوہر) کو حراست میں لے لیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جب زہریلی چائے سے متاثرہ پانچ بچے جاں بحق ہوگئے تھے، بیوی نے الزام عائد کیا تھا کہ شوہر نے پر چائے میں زہر ملایا ہے۔

    دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 5 بچے تہز بہاؤ کی زد پر آ گئے

    پولیس کا کہنا تھا کہ زہریلی چائے پینے سے اموات کا مقدمہ ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ خاتون کا بیٹی کی شادی کے معاملے پر شوہر سے جھگڑا ہوا تھا۔

  • شہر قائد میں قتل ہونے والی ننھی مروہ  کے ساتھ زیادتی کی تصدیق

    شہر قائد میں قتل ہونے والی ننھی مروہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق

    کراچی : شہر قائد میں قتل ہونے والی ننھی مروہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ، ڈاکٹر ذکیہ کا کہنا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد سر پر پتھرمار کر قتل کیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں عیسی نگری میں کچرا کنڈی سے 5 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملنے کے واقعے میں ننھی مروہ کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔

    ایم ایل او ڈاکٹر ذکیہ نے میڈیکل میں بچی سے زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا بچی کو زیادتی کے بعد سرپرپتھرمار کر قتل کیاگیا تاہم بچی کے جسم پرجھلسنے کے کوئی نشان موجود نہیں۔

    دوسری جانب مروہ قتل کیس میں کراچی پولیس کی مجرمانہ غفلت کاانکشاف بھی ہوا ، فوری ریسپانس کےبجائےایف آئی آرہی دوسرے دن درج کی۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں 5 سالہ بچی قتل، پولیس نے ملزم کا ڈی این اے سیمپل لےلیا

    اے آر وائی نیوز کی ٹیم پی آئی بی تھانے پہنچی واقعے کی تفتیش سے متعلق بتانے کیلئے بھی تفتیشی افسر موجود نہیں تھا، انویسٹی گیشن انچارج کے دفتر پر بھی تالا پڑا تھا۔

    معصوم مروہ کے والد نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں بتایا کہ بیٹی کی لاش ملنے پر پولیس حرکت میں آئی جبکہ بچی کی دادی نے قاتل پکڑنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے مزید گیارہ مشتبہ افراد کا ڈی این اے ہوگا جبکہ حراست میں لئےگئےباپ بیٹےکاڈی این اےہوچکاہے۔

    واضح رہے کہ پی آئی بی کالونی کی رہائشی 5 سالہ بچی دو روز قبل گھر سے بسکٹ لینے نکلی تھی، مروہ اغوا کرلیا گیا تھا جس کی لاش دو روز بعد کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی، بچی کی ہلاکت پر سوشل میڈیا پر ’جسٹس فار مروہ‘ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

  • قتل ہونے والی ننھی حوض نور کے ساتھ  زیادتی کی تصدیق

    قتل ہونے والی ننھی حوض نور کے ساتھ زیادتی کی تصدیق

    پشاور:نوشہرہ میں قتل کی گئی بچی حوض نور کی ڈی این اے رپورٹ میں زیادتی کی کوشش کی تصدیق ہوگئی ، ایک ماہ پہلے 8سال کی حوض نور کو نوشہرہ میں قتل کیاگیاتھا۔

    تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں قتل کی گئی بچی حوض نور کی ڈی این اے رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں بچی سےزیادتی کی کوشش کی تصدیق ہوئی ہے، ایک ماہ پہلے8سال کی حوض نورکونوشہرہ میں قتل کیاگیاتھا جبکہ 2 گرفتار ملزمان جرم کا اعتراف کرچکے ہیں۔

    یاد رہے گزشتہ دنوں کاکاصاحب نوشہرہ میں حوض نور کو جنسی درندے نے زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا، پولیس نے ابدارسمیت دو ملزموں کوعدالت میں پیش کرکے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ، حوض کےچچا نےبتایا تھا مرکزی ملزم ابدار ان کے ساتھ مل کربچی کوتلاش کرتا رہا ۔

    نوشہرہ میں بچی سےمبینہ زیادتی اورقتل کیس میں نوشہرہ انوسٹی گیشن پولیس نے ڈی این اے سمپل لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بلڈ ٹسٹ، ڈی این اے سیمپل اور بچی کے کپڑے پشاور لیب سے لاہور منتقل کر دیئے تھے۔

    مزید پڑھیں :زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی عوض نور کے والد کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

    بعد ازاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نوشہرہ میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی عوض نور کے گھر پہنچے اور بچی کے والد سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں والد نے مطالبہ کیا تھا کہ قاتلوں کو اس کے سامنے سزا دی جائے۔

    خیال رہے صوبے میں بچوں سے زیادتی کے واقعات روکنے کے لیے حکومت نے کے لیے کمیٹی قائم کی ہے، کمیٹی قوانین سے متعلق رپورٹ ایک ماہ کے اندر جمع کرائے گی، خصوصی کمیٹی اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے تشکیل دی گئی جس کا مقصد صوبے میں بچوں سے زیادتی کے واقعات پر قابو پانا ہے۔

  • ملا منصور کی ہلاکت کا فیصلہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد کیا جائے گا،  چوہدری نثار

    ملا منصور کی ہلاکت کا فیصلہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد کیا جائے گا، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ امریکہ نے ڈرون حملہ کرنے کے 7 گھنٹے بعد پاکستانی حکام کو آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے حالیہ ڈرون حملے کے حوالے سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ اتوار کی دوپہر 3:30 منٹ پر کیا گیا، حملے کے بعد ایف سی اور تحقیقاتی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں تباہ شدہ گاڑی سمیت 2 جلی ہوئی ناقابل شناخت نعشیں اور ایک پاسپورٹ برآمد ہوا۔

    حملے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت ہوگئی ہے، جس کی نعش اہل خانہ کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ دوسری نعش کے حوالے سے آج افغانستان سے ملا اختر منصور کے قریبی عزیز نے لاش حوالگی کے حوالے سے درخواست دی ہے، جس کو ڈی این اے کی رپورٹ آنے کے بعد حوالے کیا جائے گا۔

    افغانستان اور طالبان ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈرون حملے میں طالبان رہنماء کو ہی نشانہ بنایا گیا ہے مگر ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی شناخت کا اعلان کیا جائے گا۔

    چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ گاڑی کو پاکستان میں نشانہ بنانے کی منطق سمجھ سے بالا تر ہے، باوثوق اطلاعات کے مطابق ڈرون طیاروں نے سرحدی خلاف ورزی نہیں کی بلکہ حملہ کسی دوسرے ملک سے کیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملا اختر منصور امریکہ کے لیے خطرہ تھا تو اُسے بحرین، افغانستان یا کسی دوسرے ملک میں نشانہ کیوں نہیں بنایا گیا؟ اگر پاکستانی ایجنسیز طالبان کو سہولت فراہم کر رہی ہوتیں تو اتنا بڑا رہنماء بغیر سیکورٹی کے عام گاڑی میں پاکستان کی حدود میں داخل کیوں ہوتا، ایسے شخص کے لیے تو بہترین انتظامات کیے جاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کی وطن واپسی کے بعد نیشنل سیکورٹی کے حوالے سے مٹینگ منعقد کی جائیگی اور پاکستانی سالمیت کے لیے واضح پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

    چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سینکڑوں جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں۔

    اداروں میں کرپٹ لوگ موجود ہیں کوئٹہ میں نادرا کے کچھ اعلیٰ عہدوں پر فائز ایسے لوگ گرفتار کیے گئے ہیں جنہوں نے افغانیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کیے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈرون حملے قابل مذمت ہیں، امریکہ نے جس بنیاد پر ڈرون حملہ کیا وہ غیرقانونی ہے اور ناقابل برادشت ہے، مشکل حالات کے باجود ہم طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے جس کی امریکہ نے خود بھی تعریف کی تھی۔

    انہوں نے امریکہ کو دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں اور ہر مرتبہ پیشرفت ہونے پر ایسی خبریں سامنے لائیں گئی جن سے مذاکرات متاثر ہوئے ہیں۔

    چوہدری نثار نے دعویٰ کیا کہ محمد ولی کاشناختی کارڈ منسوخ کردیا گیاتھا لیکن نادرا کے سسٹم میں اب بھی محمد ولی کے نام کی رجسٹریشن موجود ہے۔

    اپنی پریس کانفرنس میں جس وقت چوہدری نثار علی خان دعویٰ کر رہے تھے کہ محمد ولی کاشناختی کارڈ منسوخ کردیا گیاتھا۔ اسی وقت اے آر وائی نیوز نے خبر دی کہ نادرا کے سسٹم میں اب بھی محمد ولی کے نام کی رجسٹریشن موجود ہے۔

    اے آر وائی نیوز نے سوال اٹھا دیا کہ اگر محمد ولی کا شناختی کارڈ منسوخ کر دیا گیا تھا تو اس کا ریکارڈ ناردا کے سسٹم میں کیسے موجود ہے۔

    Wali Muhammad toured the world and was targeted… by arynews