Tag: do more demand

  • پاکستان کو دہشت گرد گروپوں کیخلاف اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، امریکی محکمہ خارجہ

    پاکستان کو دہشت گرد گروپوں کیخلاف اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدرنوئرٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گرد گروپوں کیخلاف کچھ مثبت اقدامات کئے ہیں تاہم اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈومورکا مطالبہ کردیا، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدرنوئرٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان کو دہشت گرد گروپوں کیخلاف مزید موثر کارروائی کرنا چاہئے۔

    ہیدرنوئرٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گرد گروپوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنا ہوگا، پاکستان نے دہشت گرد گروپوں کیخلاف کچھ مثبت اقدامات کئے ہیں تاہم اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورامریکی نائب صدر مائیک پینس کی ملاقات میں دہشت گردگروپوں کے خلاف کارروائی پربات ہوئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں نائب امریکی صدر مائیک پینس نے تمام دہشت گردگروپوں کیخلاف اقدامات کرنے پرزور دیا۔

    ہیدرنوئرٹ نے مزید کہا کہ افغان امن مذاکرات میں طالبان کی شرکت کے سلسلے میں پاکستان کا کردار اہم ہے،طالبان کومذاکرات کی میز پرلانے کے لئے پاکستان کومدد کرنا ہوگی۔


    ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر


    یاد رہے کہ نئے سال کے آغازپر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جنہیں ہم افغانستان میں تلاش کررہے ہیں، امداد وصول کرنے کے باوجود پاکستان نے امریکہ سے جھوٹ بولا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

    جس کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدرنورٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان جب تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا امداد کی فراہمی کا سلسلہ منجمد رہے گا۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان کی امداد فیصلہ کن اقدامات پربحال ہوسکتی ہے اور یہ تب ہوگا جب پاکستان حقانی نیٹ ورک اور افغان طالبان کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں کرے گا۔

    دوسری جانب پاکستان نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان نے افغانستان جنگ کی  بھاری قیمت ادا کی ، وزیرداخلہ احسن اقبال

    پاکستان نے افغانستان جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ، وزیرداخلہ احسن اقبال

    وزیرداخلہ احسن اقبال نے امریکا کے ڈومور کے مطالبے پر دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ملک میں شدت پسندوں کے ننانوے فیصد ٹھکانے تباہ کر دیےگئےہیں، ملک میں امن تیزی سے بحال ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغان جنگ کی بھاری قیمت ادا کی، افغان جنگ کے بعد پاکستان میں دہشتگردی اور اسمگلنگ کی لہر آئی ، اسامہ بن لادن کو ہم سے ہمارے اتحادیوں نے متعارف کرایا تھا، افغان جنگ کے بعدنائن الیون واقعے سے بھی پاکستان کو نقصان پہنچا۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ آج کا پاکستان دوہزار کے پاکستان سے پر امن ا ور بہتر ہے، ملک میں شدت پسندوں کے ننانوےفیصد ٹھکانے تباہ کر دیےگئےہیں ملک میں امن تیزی سے بحال ہو رہا ہے

    احسن اقبال نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کا مسئلہ بے روزگاری کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے، عالمی فریم ورک کےتحت انسانی سمگلنگ منشیات،جرائم کی روک تھام پرکام کیا جارہا ہے، انسانی اسمگلنگ کا تنازعات میں گھرےخطوں سے بڑا تعلق ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ افغان جنگ کی وجہ سےہمیں متعددمسائل کاسامنا کرناپڑا، پاکستان 30لاکھ سےزائدافغان مہاجرین کی دیکھ بھال کررہاہے، ملک کی شرح نمو بڑھ رہی ہے بجلی بحران پرکافی حدتک قابو پالیا گیا ہے۔

    وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ہم نے سویت یونین کےخلاف جنگ لڑی معاشرے کوآج بھی افغان جنگ کےباعث مسائل کاسامنا ہے، کلاشنکوف کلچر اور منشیات افغان جنگ کےنتیجےمیں ہمیں ملے۔


    مزید پڑھیں : امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن کا پاکستان سے ڈومورکا مطالبہ


    یاد رہے کہ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، اب پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات انسداد دہشت گردی کے خلاف کارروائی سے مشروط ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔