Tag: doctor killed

  • بلدیہ ٹاؤن قائم خانی کالونی میں فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق

    بلدیہ ٹاؤن قائم خانی کالونی میں فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں قائم خانی کالونی میں فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے قائم خانی کالونی میں ایک ڈاکٹر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، پولیس نے گولی مارنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم چوہدری اسلم ریٹائرڈ پولیس افسر ہے، ملزم نے ڈاکٹر ماجد کو رشتے کے تنازع پر قتل کیا، ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ڈاکٹر ماجد ملزم کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

  • کراچی:  کھارادر میں ڈاکٹر کو گھر سے بلا کرقتل کر دیا گیا

    کراچی: کھارادر میں ڈاکٹر کو گھر سے بلا کرقتل کر دیا گیا

    کراچی : کھارادر میں ڈاکٹر کو گھر سے بلا کر قتل کر دیا گیا، ڈاکٹر ذوالفقار کو نجی اسپتال منتقل کیا تھا، جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور مسیحا دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گیا، کھارادر کھڈا مارکیٹ میں مسلح ملزمان نے ڈاکٹر کو گھر سے بلا کر سر پر گولیاں مار دیں۔

    پولیس کے مطابق بغدادی تھانے کی حدود میں کھڈا مارکیٹ کھارادر کے رہائشی ڈاکٹر ذوالفقار کو 2نامعلوم ملزمان نے گھر سے باہر بلا کر نشانہ بنایا اور سر پر گولی مار کر فرار ہوگئے۔

    اہلخانہ نے زخمی ڈاکٹر کو فوری طبی امداد کے لیے پرسول اسپتال لیکر پہنچے تاہم سہولیات کی عدم دستیابی پر زخمی ڈاکٹر کو نجی اسپتال منتقل کرنا پڑا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار دم توڑ گئے۔


    مزید پڑھیں : کراچی میں بھتہ خور اور ٹارگٹ کلر پھر سرگرم ہوگئے، ڈاکٹر قتل


    پولیس کے مطابق  واقعہ دہشتگردی کی بناپرپیش آیایاذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، شواہد اکھٹے کرکے مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کردی ہے، ملزمان اب تک گرفتار نہیں ہو سکے، ڈاکٹر ذوالفقار کا کھارادر کھڈا مارکیٹ میں رہائش کے قریب ہی پرائیویٹ کلینک بھی ہے۔

  • کراچی فائرنگ، ڈاکٹر جاں بحق، پولیس اہلکارسمیت 3 افرادزخمی

    کراچی فائرنگ، ڈاکٹر جاں بحق، پولیس اہلکارسمیت 3 افرادزخمی

    کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ہومیو پیتھک ڈاکٹر جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

    ایس ایس پی سینٹرل چوہدری کے اسد کے مطابق ناظم آباد عباسی اسپتال کے قریب نامعلوم موٹر سوار نے کلینک میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈاکٹرانور علی عابدی جاں بحق ہوگئے۔

    جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں۔

    واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلووں سے واقعے کی تحقیقات جاری ہے، شواہد اکھٹے کئے ہیں اور عینی شاہدین سے بیانات لیے گئے ہیں لاش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ہے۔

    دوسری جانب کلفٹن انڈر بائی پاس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے کلفٹن تھانے کا حوالدار اعجاز حسین زخمی ہوا جبکہ رنچھوڑ لائن اور شارع فیصل کے علاقوں میں بھی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔