Tag: doctorate

  • ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے پر شاہ رخ خان کا ’لنگی ڈانس‘

    ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے پر شاہ رخ خان کا ’لنگی ڈانس‘

    لندن:بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کو سکاٹ لینڈ کی ایڈنبرا یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے ۔49سالہ اداکار کو اعزازی ڈگری یونیورسٹی کی چانسلر رائل پرنسز اینے کی طرف سے پیش کی گئی۔

    اداکار نے عوام سے خطاب کرنے کے بعد یونیورسٹی کے سٹیج پر چنئی ایکسپریس کے گانے ”لنگی ڈانس“ پر رقص بھی پیش کیا۔

    رپورٹ کے مطابق کنگ خان اب تک 80سے زائد فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں، انھیں یہ اعزازی ڈگری انکی انسان دوستی اور فلاحی کامو ں کے شاندار ریکارڈ کے اعتراف میں دی گئی ہے۔

    اس سے قبل سال 2009 میں بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان کو برطانیہ کی بیڈ فورشائر یونیورسٹی نے تہذیب و ثقافت کے فروغ کے لیے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا تھا۔

  • شاہ رخ خان پھر سے’’ڈاکٹر‘‘بن گئے

    شاہ رخ خان پھر سے’’ڈاکٹر‘‘بن گئے

    لندن: ایڈن برگ یونیورسٹی نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کوڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا۔

    بالی ووڈ کے کنگ خان دنیا بھرمیں بھارتی فلم انڈسٹری کی پہچان ہیں جب کہ اس کرہ ارض میں ان کے کروڑوں مداح موجود ہیں اوراب کنگ خان نے اداکاری کے میدان کے بعد تعلیمی میدان میں بھی ساتھی اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    سپراسٹارشاہ رخ خان کو اسکاٹ لینڈ کی ایڈن برگ یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا جب کہ اس موقع پرکنگ خان نے طلبا کو لیکچربھی دیا۔

    شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے پراپنی خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔

    اس سے قبل سال 2009 میں بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان کو برطانیہ کی بیڈ فورشائر یونیورسٹی نے تہذیب و ثقافت کے فروغ کے لیے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا تھا۔

  • بیلاروس نے وزیرِاعظم نوازشریف کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے دی

    بیلاروس نے وزیرِاعظم نوازشریف کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے دی

    منسک : بیلاروس کی اسٹیٹ یونی ورسٹی نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے دی، اس موقع پروزیراعظم کاکہنا تھا کہ تعیلیم ہماری اولین ترجیح ہے ہماری حکومت نے تعلیم کے بجٹ میں دوگنا اضافہ کیاہے۔

    وزیراعظم نواز شریف ان دنوں بیلاروس کے سرکاری دورے پر ہیں، انہوں نے بیلاروس کی اسٹیٹ یونیورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دینے پر شکرگزاری کا اظہار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی تاریخ کے اہم ترین موڑ سے گزررہے ہیں، ہمیں سیکیورٹی اورڈیولپمنٹ سے متعلق مسائل درپیش ہیں جن پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تعلیم ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہماری حکومت نے تعلیم کے بجٹ کو دوگنا کیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ تعلیم کے بجٹ کو جی ڈی پی کے 4 فیصد تک لے جائیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ایشین انفرا اسٹرکچرڈیولپمنٹ بینک کا قیام اہم ہے، پاک چین اکانومک کاریڈور سے خطے کی ترجیحات بدل جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مغربی اور مشرقی ہممسایوں کو تجارتی شاہراؤں کے ذریعے ملاناچاہتے ہیں۔

    انہوں نےتقریر کا اختتام بانی پاکستان کے اس قول سے کیا کہ ’’اقوام کی فلاح و بہبود کا راز انکے دانشوروں میں پوشیدہ ہے‘‘۔