Tag: Doctors

  • ڈاکٹرز، اسپتال ملازمین کے بیرون ملک مفت سیر سپاٹے پر پابندی عائد

    ڈاکٹرز، اسپتال ملازمین کے بیرون ملک مفت سیر سپاٹے پر پابندی عائد

    اسلام آباد: وزارت قومی صحت نے ڈاکٹرز اور اسپتال ملازمین کے بیرون ملک مفت سیر سپاٹے پر پابندی عائد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت سے ڈاکٹرز کے غیر ملکی دوروں سے متعلق ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے، وزارت صحت نے وفاقی اسپتالوں کی انتظامیہ کو ایک مراسلہ لکھ کر ڈاکٹرز کے غیر ملکی دورے مشروط کر دیے ہیں۔

    مراسلے کے مطابق ڈاکٹرز پر چھٹی کی درخواست کے ساتھ بیان حلفی دینے کی شرط بھی عائد کر دی گئی ہے، ڈاکٹرز غیر ملکی دورے سے متعلق بیان حلفی جمع کرانے کے پابند ہوں گے، وہ بیرون ملک سیمینار یا کانفرنس میں عدم شرکت کا بیان حلفی دیں گے۔

    مراسلے کے مطابق ڈاکٹر، افسران کو غیر ملکی دورے کے اسپانسرڈ نہ ہونے کی گارنٹی دینا ہوگی، ڈاکٹرز کے غیر ملکی دورے کا خرچہ کمپنی اور ڈونر برداشت نہیں کرے گا، اس حکم نامے کا اطلاق وفاقی اسپتالوں کے ڈاکٹرز، افسران، اور عملے پر ہوگا۔

  • فیفا، سیمی فائنلز دیکھنے سے دل کے دورے کا خطرہ

    فیفا، سیمی فائنلز دیکھنے سے دل کے دورے کا خطرہ

    فیفا ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا اور کروشیا کی ٹیمیں رات 12 بجے مدمقابل آئیں گی۔

    فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز میچز کے ساتھ اس سے جڑی مختلف ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور میدان میں مراکش کی جیت کے بعد جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔

    ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے شائقین فٹبال کے لیے اسکرینیں لگا کر میچز دکھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے تاکہ مداح اپنے پسندیدہ اسٹارز کو کھیلتا دیکھ سکیں یہی نہیں اتحاد ایئر ویز سمیت دیگر ایئرلائنز نے بھی مسافروں کے لیے دوران پرواز میچز دکھانے کا انتظام کیا۔

    اب سیمی فائنلز میچز کھیلے جائیں گے جس سے متعلق بھارتی ڈاکٹرز نے شائقین فٹبال کو مشورہ دے دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ کے ڈاکٹرز نے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا شائقین کو سنسنی خیز میچز دیکھنے سے گریز کرنا چاہیے۔

    سرجنز کا کہنا ہے کہ سنسنی خیز میچز براہ رست دیکھنے سے ان لوگوں کے لیے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جو اینجائنل درد، کورونری آرٹیریل ڈیزیز اور دل کی بے ترتیب دھڑکن یا ایرتھیمیا میں مبتلا ہیں۔

    ڈاکٹر کنال سرکار کا کہنا ہے کہ شائقین کو براہ راست میچز خاص طور پر پنالٹی شوٹ آؤٹ دیکھنے سے گریز کرنا چاہیے۔

    ’بی ایم برلا ہارٹ ریسرچ سینٹر‘ کی ماہر امراض قلب انجن سویتیا نے 2006 کے جرمن سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ اس دور میں دل کے دورے کافی بڑھ گئے تھے خاص طور پر تب جب جرمنی کا میچ کھیلا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ بھارتی ریاست کولکتہ  فٹبال کے مداحوں کا حب سمجھا جاتا ہے مداحوں کی جانب سے اپنی پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیم کے پوسٹرز آویزاں کیے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

  • وبائی امراض کا شکار بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے اہم فیصلہ

    وبائی امراض کا شکار بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے اہم فیصلہ

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں صحت کی خراب صورتحال کے پیش نظر ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے سیلاب زدہ اضلاع کے لیے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹرز کی بھرتی آئندہ ہفتے مکمل ہو جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 61 میڈیکل آفیسرز کی بھرتی عارضی بنیاد پر کی جا رہی ہے، 61 مرد اور خواتین میڈیکل آفیسرز 6 ماہ بلوچستان میں تعینات رہیں گے۔

    علاوہ ازیں 25 مرد اور 36 خواتین کنٹریکٹ ڈاکٹرز بھرتی کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم اوز بلوچستان کے سیلاب زدہ اضلاع میں رواں ہفتے جوائننگ دیں گے، بلوچستان حکومت کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو گریڈ 17 کی مراعات دے گی۔

    ڈاکٹرز صحبت پور، سبی، نصیر آباد، جھل مگسی، کچھی اور جعفر آباد کے فلڈ کیمپس میں تعینات ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی تعیناتی صوبے میں صحت کی خراب صورتحال کے پیش نظر کی جارہی ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے۔

  • بھارت: مریض کے گردے میں ڈیڑھ سو پتھریاں

    بھارت: مریض کے گردے میں ڈیڑھ سو پتھریاں

    بھارت میں ایک 50 سالہ شخص کے گردے سے ڈیڑھ سو سے زائد پتھریاں نکال لی گئیں، ڈاکٹرز کے مطابق یہ پتھریاں 2 سال سے مریض کے گردے میں جمع تھیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست حیدر آباد میں 50 سالہ شخص پیٹ میں شدید درد کی شکایت لے کر اسپتال پہنچا، ڈاکٹرز نے اس کے تمام ضروری ٹیسٹ کیے تو پتہ چلا کہ اس کے گردے میں کئی پتھریاں موجود ہیں۔

    تاہم ڈاکٹرز نے جب انہیں نکالا تو ان کی تعداد 156 تھی، ڈاکٹرز نے پتھریاں نکالنے کے لیے لیپرو اسکوپی اور اینڈو اسکوپی دونوں کا استعمال کیا۔

    مذکورہ مریض ایک مقامی اسکول میں استاد ہیں جنہیں اچانک پیٹ میں شدید درد اٹھا جس کے بعد ان کے گردے میں پتھریوں کا انکشاف ہوا۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ پتھریاں ممکنہ طور پر گزشتہ 2 سال سے بن رہی تھیں لیکن مریض میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی، تاہم پیٹ میں اچانک شدید درد کی وجہ سے انہوں نے تمام ضروری ٹیسٹ کروائے جس کے بعد ان پتھریوں کا انکشاف ہوا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق مریض کے جسم میں کٹ لگانے کے بجائے کی ہول اوپننگ کے ذریعے تمام پتھریاں باہر نکال لی گئیں۔ مریض رو بصحت ہے اور جلد اپنی معمول کی زندگی کی طرف لوٹ جائے گا۔

  • حکومت کا وفاقی سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں  کیلئے بڑا اعلان

    حکومت کا وفاقی سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں کیلئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : حکومت نے وفاقی سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز کے نان پریکٹسنگ الاؤنس میں اضافے کا اعلان کردیا ، پمز، پولی کلینک،نرم اور فیڈرل جنرل اسپتال کے ڈاکٹروں کے الاؤنسزمیں اضافہ ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری اسپتالوں کےڈاکٹرزکیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، حکومت نے وفاقی سرکاری اسپتالوں کےڈاکٹرز کے نان پریکٹسنگ الاؤنس میں اضافے کا اعلان کردیا جبکہ ڈاکٹروں کو اسپیشل ہیلتھ کیئرالاؤنس بھی ملے گا۔

    وزیراعظم کی منظوری سے وزارت خزانہ نے باضابطہ سرکلر جاری کر دیا ہے، پمز،پولی کلینک،نرم،فیڈرل جنرل اسپتال کےڈاکٹرزکےالاؤنسزمیں اضافہ ہو گا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کو 2018 کی بنیادی تنخواہ کے برابر الاؤنس دیے جائیں گے۔

    وزیراعظم نےگزشتہ برس ڈاکٹرز کے الاؤنسز میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

    یاد رہے مئی میں حکومت نے جانب سے کورونا مریضوں کےعلاج کرنیوالے ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے اسپیشل الاؤنس دینے کا اعلان کیا تھا ، مراسلے میں کہا گیا تھا کہ کورونامریضوں کا براہ راست علاج کرنیوالے کیلئے ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کا فیصلہ کیا ہے، یکم اپریل سے کام کرنیوالے ہیلتھ پروفیشنل کواسپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔

    بعد ازاں ملک بھر کے فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کے لیے جامع سپورٹ پیکج کا اعلان کیا گیا تھا ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا تھا کہ 7 مختلف ایریاز میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز مستفید ہوسکیں گے جبکہ ٹیکس چھوٹ اور 3 سے 10ملین تک شہدا پیکج مالی پیکج میں شامل ہوگا۔

  • محرم الحرام ، پنجاب کے سرکاری اسپتالوں  میں الرٹ جاری، عملے کی چھٹیاں منسوخ

    محرم الحرام ، پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں الرٹ جاری، عملے کی چھٹیاں منسوخ

    لاہور : محکمہ صحت نے محرم کے پیش نظر پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کو الرٹ کردیا ہےاور کہا 9اور 10 محرم کوشعبہ ایمرجنسی میں اضافی عملہ ڈیوٹی پرمامور ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق محرم کے پیش نظر محکمہ صحت نے پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کوالرٹ کردیا گیا ، پیرامیڈیکل اسٹاف، ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی۔

    ٹیچنگ اسپتالوں کی انتظامیہ کوضروری اقدامات مکمل رکھنے اور جان بچانےوالی دواؤں سمیت آپریشن تھیٹرزکوفعال رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

    اسپتالوں کی شعبہ ایمرجنسی کے ملازمین کو10ویں محرم تک الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے 9اور 10 محرم کوشعبہ ایمرجنسی میں اضافی عملہ ڈیوٹی پرمامورہونا چاہیے۔

    یاد رہے پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ہے تاہم خواتین، مریض، صحافی اور 50سال سے اوپر کے لوگ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

  • پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں سے 48 ڈاکٹرز مستعفی

    پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں سے 48 ڈاکٹرز مستعفی

    لاہور: پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں سے 48 ڈاکٹرز نے استعفیٰ دے دیا، مستعفی ہونے ڈاکٹرز میں میو اسپتال کے 14 اور جناح اسپتال کے 7 ڈاکٹرز شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچنگ اسپتالوں سے 48 ڈاکٹرز نے استعفیٰ دے دیا، ہیلتھ کیئر میڈیکل ایجوکیشن نے ڈاکٹرز کے مستعفی ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

    میو اسپتال کے 14، جناح اسپتال کے 7، چلڈرن اسپتال لاہور کے 6 اور ڈی جی خان اسپتال کے 4 ڈاکٹرز نے استعفیٰ دیا۔

    ان کے علاوہ لاہور جنرل اسپتال کے 3، الائیڈ اسپتال فیصل آباد، سول اسپتال بہاولپور، یکی گیٹ اسپتال، سروسز اسپتال اور لیڈی ایچی سن کے 2، 2 ڈاکٹرز مستعفی ہوئے۔

    کوٹ خواجہ سعید، شاہدرہ ٹیچنگ، گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال اور میاں منشی اسپتال کے 1، 1 ڈاکٹر نے استعفیٰ دیا۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ملک بھر کے ڈاکٹرز حفاظتی سامان اور سہولیات مہیا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈاکٹرز کو 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

    دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے میں کرونا وائرس کی شرح سب سے زیادہ ہے، 20 فیصد ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کرونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں طبی عملے کے 2 ہزار 940 ٹیسٹ کروائے گئے جس کے بعد طبی عملے کے 562 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

  • 6 ہزار سعودی ڈاکٹر مختلف ممالک میں کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر

    6 ہزار سعودی ڈاکٹر مختلف ممالک میں کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر

    ریاض: کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے جہاں دنیا بھر میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جارہے ہیں وہیں 6 ہزار سعودی ڈاکٹر بھی مختلف ممالک میں اس لڑائی میں شریک ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق ہیلتھ اسپیشلائزیشن کی سعودی کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ایمن عبدہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے 6 ہزار سے زائد ڈاکٹرز 30 ممالک میں کرونا وائرس کی وبا کے دوران صحت خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

    ڈاکٹر ایمن عبدہ کا کہنا ہے کہ سعودی ڈاکٹر جرمنی، فرانس، امریکہ اور جنوبی کوریا جیسے ملکوں میں کرونا وائرس سے متاثرین کے علاج معالجے میں حصہ لے رہے ہیں۔

    ان کے مطابق سعودی ڈاکٹر مختلف ممالک میں ریسرچ کے لیے گئے ہوئے تھے، ان دنوں بحران کے باوجود سعودی ڈاکٹروں نے انہی ممالک میں قیام کو ترجیح دی۔

    ڈاکٹر عبدہ نے مزید بتایا کہ سعودی عرب چالیس برس سے زائد عرصے سے صحت کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اپنے شہریوں کو باہر بھیجتا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کرونا وائرس سے 25 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کردیا جبکہ ہلاکتیں 1 لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔

    اب تک 6 لاکھ 90 ہزار سے زائد مریض ڈاکٹروں کی جدوجہد کی بدولت صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جبکہ دیگر مریضوں کی زندگیاں بچانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

  • لاہور: غافل ڈاکٹرز نے غلط ٹانگ کا آپریشن کر دیا، مریض کے اہل خانہ کا احتجاج

    لاہور: غافل ڈاکٹرز نے غلط ٹانگ کا آپریشن کر دیا، مریض کے اہل خانہ کا احتجاج

    لاہور: نجی اسپتال میں ڈاکٹرزکی جانب سے غفلت کا ایک سنگین مظاہرہ سامنے آیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق مسیحائی کے پیشے سے وابستہ افراد کی غفلت نے مریض کی زندگی اجیرن کر دی. ڈاکٹرز نے بائیں ٹانگ کے بجائےدائیں ٹانگ کا آپریشن کر دیا.

    لاہور کے علاقے والٹن کا رہائشی محمد عارف پیر کو ٹریفک حادثے میں زخمی ہوا تھا، حادثے کے نتیجے میں محمد عارف کا بائیاں گھٹنا فریکچرہوا .

    اسے ایک نجی اسپتال لایا گیا، مگر بھاری فیس لینے والے اسپتال کے ڈاکٹرز کی جانب سے سنگین غفلت کا مظاہرہ کیا گیا.

    مزید پڑھیں: اسلام آباد، پمز اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے بچی معذور ہوگئی

    ڈاکٹرز نے بائیں ٹانگ کی بجائے دائیں ٹانگ کاآپریشن کردیا، واقعے پر اہل خانہ کی جانب سے شاید احتجاج کیا گیا.

    احتجاج کے بعد اسپتال کے ڈاکٹرز نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا اور  تب مریض کے بائیں ٹانگ کا آپریشن کیا گیا.

    خیال رہے کہ 8 جولائی 2019 کو اسلام آباد کے پمز اسپتال میں غفلت کا ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا، بازو میں فریکچر پر 6 سال کی جیا کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، مگر دوران علاج ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے بچی کا ہاتھ خراب ہوگیا۔

  • تائیوان: ڈاکٹر نے لڑکی کی آنکھ سے شہد کی زندہ مکھیاں نکال لیں

    تائیوان: ڈاکٹر نے لڑکی کی آنکھ سے شہد کی زندہ مکھیاں نکال لیں

    تائی پے: تائیوان میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا،  جس نے طبی ماہرین کو حیران کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے ایک لڑکی کی آنکھوں سے چار شہد کی مکھیاں‌ نکال لی، آپریشن کرنے والے سرجنز کا کہنا ہے کہ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔ اس خبر کو بین الاقوامی توجہ ملی، جسے انٹرنیشنل میڈیا نے بھی کور کیا.

    ایک برطانوی اخبار کے مطابق تائیوان کے جنوبی علاقے میں رہائش پذیر ہی نامی 20 سالہ لڑکی ’ہی کو ‘ آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا تھی، مگر ابتدائی معاینوں میں بیماری کی تشخیص نہ ہو سکی۔

    لڑکی کو فویان یونیورسٹی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ اس کی آنکھوں میں شہد کی مکھیاں ہیں جو آنسوؤں‌ پر گزارہ کر رہی ہیں.

    اسپتال کے سرجن ہونگ چی تنگ نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ہی کی آنکھوں سے چار چھوٹی شہد کی مکھیاں نکالیں۔

    آنکھ میں موجود مکھیاں

    لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ پہاڑی علاقے گئی تھی، جہاں جھاڑیاں اکھاڑتے ہوئے کوئی چیز اڑ کر اس کی آنکھوں میں گھس گئی۔ اس وقت مجھے لگا کہ شاید یہ گرد ہے۔

    سرجن نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ لڑکی کی آنکھ میں شہد کی چھوٹی مکھیاں تھیں، جب یہ مکھیاں حرکت کرتیں تو لڑکی کوتکلیف کا احساس ہوتا۔

    ڈاکٹر نے بتایا کہ اس قسم کا واقعہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے اس سے قبل طب کی تاریخ میں ایسا واقعہ کہیں سننے میں نہیں آیا۔