Tag: doctors dismissed

  • زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کرنے سے انکار پر دو سرکاری ڈاکٹر برطرف

    زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کرنے سے انکار پر دو سرکاری ڈاکٹر برطرف

    بھارت کے شہر دہلی میں ایک زخمی شخص کو اسپتال میں داخل نہ کرنے پر چار ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی، دو اسپتالوں سے وابستہ ان چار میں سے دو ڈاکٹروں کو برطرف جبکہ دو کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دہلی محکمہ صحت نے جی ٹی بی سے ایک ڈاکٹر اور ایل این جے پی کے ایک ڈاکٹر کو برخاست کرنے اور دونوں اسپتالوں سے ایک ایک ڈاکٹر کو معطل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اس تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ جس کے بعد فائل ایل جی کو بھیج دی گئی۔

    مذکورہ ڈاکٹروں نے زخمی حالت میں پولیس کی جانب سے لائے گئے ایک شخص کو داخل کرنے اور علاج کرنے سے صاف منع کردیا تھا جس کے باعث مذکورہ زخمی شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

    دہلی حکومت کے محکمہ صحت نے جی ٹی بی سے ایک ڈاکٹر اور ایل این جے پی کے ایک ڈاکٹر کو برخاست کرنے اور دونوں اسپتالوں سے ایک ایک ڈاکٹر کو معطل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ سی ایم اروند کیجریوال نے اس تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

    یہ فائل اب ایل جی کے پاس روانہ کردی گئی ہے، وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ دہلی حکومت اپنے شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس قسم کی غفلت ہر گز برداشت نہیں ہوگی۔

    سعودی عرب: گاڑی میں سوئی فرانسیسی سیاح خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟

    واضح رہے کہ ایک شخص نے چلتی پولیس وین سے چھلانگ لگا دی تھی۔ جس کے بعد اس شخص کو شدید چوٹیں آئیں۔ پولیس شدید زخمی شخص کو جگ جیون پرکاش (جے پی سی) اسپتال لے کر روانہ ہوئی تاکہ اسے طبی امداد فراہم ہوسکے۔ مگر ڈاکٹرز نے علاج کرنے سے صاف انکار کردیا۔