Tag: doctor’s ‘negligence’

  • ڈاکٹروں نے ہم نام خواتین کے غلط آپریشن کر دیے، گھٹنے کی بجائے پتے کا آپریشن

    ڈاکٹروں نے ہم نام خواتین کے غلط آپریشن کر دیے، گھٹنے کی بجائے پتے کا آپریشن

    فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹروں نے ہم نام خواتین کے غلط آپریشن کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں دو خواتین کے ایک جیسے نام ہونے پر غلط آپریشن کر دیے گئے۔

    فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں نے زیر علاج مقامی خاتون مریضہ پروین کوثر کا گھٹنے کی بجائے پتے کا جب کہ چک 58 کی رہائشی کوثر پروین کے پتے کی بجائے گھٹنے کا آپریشن کر دیا۔

    پتے کے غلط آپریشن کے باعث مریضہ پروین کوثر کی حالت تشویش ناک ہو گئی ہے، متاثرہ خواتین مریضوں کے اہل خانہ نے غفلت برتنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس سے رابطہ کر لیا ہے۔

  • نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت نے خاتون کی جان لے لی

    نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت نے خاتون کی جان لے لی

    سرگودھا : نجی اسپتال میں ڈاکٹرکی مبینہ غفلت نے خاتون کی جان لے لی، منور بی بی بی کو پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع سرگودھا میں اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال میں ڈاکٹرکی مبینہ غفلت نے خاتون جاں بحق ہوگئی، منڈی بہاو الدین کی منور بی بی بی کو پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا۔

    لواحقین نے بتایا کہ منور بی بی کے پیٹ میں درد تھا لیکن ڈاکٹر نے فوری طور پر گردے کا آپریشن تجویز کیا۔

    لواحقین نے الزام عائد کیا کہ پینتالیس ہزار روپے فیس کے باوجود آپریشن کے بعد خاتون تڑپنے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے چل بسی ، خاتون کی حالت غیر ہونے پر ڈاکٹر اسپتال سے فرار ہو گیا۔

    پولیس نے لواحقین کی درخواست پر لاش قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں سکھر کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت نے خاتون جان کی بازی ہار گئی تھی، ورثاء کا اسپتال میں ہنگامہ، توڑ پھوڑ، ڈاکٹر اسپتال سے غائب، ورثاء کا اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔