Tag: documentary-evidence

  • پیٹرول بحران کی ذمہ دار آئل مارکیٹنگ کمپنی کیخلاف کارروائی کیلیے خط

    پیٹرول بحران کی ذمہ دار آئل مارکیٹنگ کمپنی کیخلاف کارروائی کیلیے خط

    کراچی : پیٹرول بحران پر کارروائی کیلئے وزارت پٹرولیم نے آئل مارکیٹنگ کمپنیز کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر ہاربر ویسٹ کو خط لکھ دیا،خط میں سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری حالیہ پیٹرول بحران پر وزارت پٹرولیم نے آئل مارکیٹنگ کمپنیز کیخلاف کارروائی کیلئے خط لکھ دیا، کمیٹی برائے فیول کرائسس نے دو نجی کمپنیوں کیخلاف کارروائی کیلئے خط لکھا۔

    اسسٹنٹ کمشنر ہاربر ویسٹ کو لکھے گئے خط میں کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے، دونوں کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا حکم فیول ہولڈنگ ثابت ہونے پر دیا گیا، دونوں نجی آئل کمپنیوں کے سی او اوز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    دونوں آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے خلاف دستاویزی ثبوت بھی فراہم کردیے گئے، کمیٹی ممبران نے کیماڑی ٹرمینل اور دفاترسے دونوں کمپنیز کاریکارڈ حاصل کیا۔

    کمیٹی نے دیگر نجی آئل کمپنیوں کے تیل ذخائر سے متعلق ڈیٹا بھی اکٹھا کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس او کے علاوہ ملک بھر میں14نجی تیل کمپنیاں کام کررہی ہیں دیگرکمپنیز کے فیول ہولڈنگ کے شواہد ملنے پر کمیٹی کارروائی کی سفارش کرے گی۔

    فیول ہولڈنگ ثابت ہونے پر آئل کمپنی کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا جاسکتا ہے، اوگرا فیول ہولڈنگ ثابت ہونے پرآئل کمپنیوں کا لائسنس منسوخ کرسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پیٹرولیم ڈویژن میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا اجلاس کے دوران وفاقی وزیر عمر ایوب نے ملک میں جاری پیٹرول بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور پٹرول بحران کے ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت کی تھی۔

    مزید برآں قوم اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت پیٹرول کے 10 دن کے ذخائر
    موجود ہیں، آئندہ دو روز میں 65 ہزار میٹرک ٹن کی شپمنٹ (ترسیل) ہو جائے گی۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جو لوگ مصنوعی قلت پیدا کر رہے ہیں پورے پاکستان ان کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں،
    وزیراعظم کا عزم ہے کہ ہم نے مافیا کو توڑنا ہے، ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ خود جا کر پیٹرول پمپوں کو چیک کریں۔

    انہوں نے کہا کہ جو لوگ مصنوعی بحران پیدا کر رہے ہیں ان کے لائسنس منسوخ کرینگے، واضح کہہ رہا ہوں کہ میں پیٹرول،ڈیزل
    اور مٹی کے تیل کا کوئی بحران ہے اور نہ ہی کوئی کمی ہے۔ جہاں بھی مافیا ہوگا ان کوپکڑیں گے، مافیازکی کمرتوڑیں گے۔

  • مراد سعید نے احسن اقبال کی اربوں کی کرپشن بے نقاب کردی

    مراد سعید نے احسن اقبال کی اربوں کی کرپشن بے نقاب کردی

    اسلام آباد: وزیرمواصلات مراد سعید نے سابق وزیرمواصلات احسن اقبال کے خلاف این ایچ اے کے منصوبہ میں70 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے دستاویزی ثبوت سامنے لے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق این ایچ اے کے منصوبہ میں غیرملکی کمپنی کی مدد سے ستر ارب روپے کی مبینہ کرپشن کی گئی ، معاہدے پر سابق وزیرمواصلات نے دستخط بھی کیے ، حالانکہ اس سے قبل وہ اس کو منظور کرنے سے انکار کرچکے تھے۔

    مراد سعید نے احسن اقبال اور مبینہ فرنٹ مین جاویدصادق سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا احسن اقبال بتائیں ملتان سکھرموٹروے کی ڈیل کرانے  والا کون تھا۔ کیاجاوید صادق غیرملکی کمپنی کاایجنٹ اور آپ کافرنٹ مین نہیں تھا؟ کیا جاوید صادق احسن اقبال کو غیرملکی کمپنی میں نہیں لے کر گئے؟

    احسن اقبال بتائیں ملتان سکھرموٹروےکی ڈیل کرانےوالاکون تھا؟

    وزیرمواصلات نے مزید کہا جس معاہدے سےانکارکیاگیا، اس پراحسن اقبال کےدستخط کیوں؟ احسن اقبال نے معاہدے پر وزیر مواصلات بن کردستخط کیوں کیے؟ 259 ارب کا پی سی ون 300 ارب میں کیسے بدلاگیا؟ اور پی سی ون کی منظوری میں کابینہ اورلاڈیپارٹمنٹ کو کیوں لا علم رکھاگیا؟

    مرادسعید نے یہ بھی کہا کہ سابقہ حکومت کہتی ہے کہ یہ منصوبہ سی پیک کے لئے شروع کیا جانا تھا، جب ڈیل کی گئی اس وقت سی پیک منصوبہ شروع ہی نہیں ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں :ملتان سکھر موٹروے میں ن لیگ کے بڑے گھپلوں کےثبوت موجود ہیں، مرادسعید

     وزیرمواصلات مرادسعید نے میڈیا بریفنگ میں ملتان سکھرموٹروے منصوبے میں ن لیگ کی کرپش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف،احسن اقبال،جاویدصادق نےکمپنی سےمعاہدہ کیا، ن لیگ نے بڑے منصوبےکمیشن کےحصول کیلئےشروع کئے اور حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سےمنصوبےکی لاگت بڑھی۔

    مراد سعید  نے کہا تھا کہ  ن لیگ حکومت نے ملتان سکھر موٹروے میں قومی خزانے کو کم از کم ساٹھ سے ستر ارب روپے کا نقصان پہنچایا، بڑے گھپلے کے ثبوت موجود ہیں، گھپلے کے مرکزی کردار احسن اقبال اور جاوید صادق ہیں، ن لیگ نے جاوید صادق کو فرنٹ مین کی حیثیت سے رکھا، پاکستان کے پیسے کو بے دردی سے  لوٹاگیا، نیب کے پاس جانے والے مقدمات کی تفصیلات جانناچاہتے ہیں۔