Tag: documentary film

  • سنسنی خیز اور حقائق پر مبنی دستاویزی فلم ’معرکہ حق‘ جاری

    سنسنی خیز اور حقائق پر مبنی دستاویزی فلم ’معرکہ حق‘ جاری

    معرکہ حق سے متعلق سنسنی خیز اور حقائق پر مبنی دستاویزی فلم جاری کردی گئی، 27 منٹ 51 سیکنڈ پر مشتمل جامع اور معلوماتی دستاویزی فلم ہے۔

     دستاویزی فلم مستند حقائق پر مبنی ہے یہ فلم نہ صرف ہندوستان کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کرتی ہے بلکہ پاکستان کی جرات مندانہ عسکری کارروائی معرکہ حق کی جھلک بھی پیش کرتی ہے ایک ایسا تاریخی لمحہ جس نے جنوبی ایشیا کے جیو اسٹریٹیجک توازن کو یکسر تبدیل کر دیا۔

    یہ فلم ناقابلِ تردید شواہد کے ذریعے ثابت کرتی ہے کہ پہلگام کا واقعہ بھارتی بیانیے کی بنیاد پر سچائی کی کسوٹی پر پورا نہیں اترتا۔ اس کے برعکس، پاکستان نے نہ صرف اپنے خلاف گھڑے گئے جعلی دہشت گرد کیمپوں کی حقیقت دنیا پر آشکار کی بلکہ خود بھارتی عوام نے بھی مودی سرکار کے جھوٹ کو بے نقاب کیا

    دستاویزی فلم میں 10 مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کے تحت پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیا گیا فیصلہ کن عسکری جواب بھی پیش کیا گیا ہے، ایک ایسا جواب جس نے بھارتی جارحانہ عزائم اور جنگی جنون کو واضح پیغام دیا۔

    ڈاکومینٹری میں سیاسی اور عسکری قیادت کی بر وقت فیصلہ سازی کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، دستاویزی فلم میں پاکستانی عوام کی افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور حمایت اور بہادری کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

  • شرمین عبید چنائے کی فلم ’’سانگ آف لاہور‘‘ کی نیویارک میں نمائش

    شرمین عبید چنائے کی فلم ’’سانگ آف لاہور‘‘ کی نیویارک میں نمائش

    اکیڈمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی آنے والی فلم ’’سانگ آف لاہور‘‘ کی نیویارک میں نمائش کی گئی۔

    فلم کی اسکریننگ کی تقریب کراس بائی اسٹریٹ ہوٹل میں کی گئی اوراس موقع پرہالی وڈ کی ناموراداکارہ میرل اسٹریپ بھی موجود تھیں جنہوں نے تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔

    اس موقع پر ایک پریس ریلیز بھی جاری کی گئی جس کے مطابق شرمین عبید چنائے کی یہ ڈاکیومنٹری فلم لاہور کی موسیقار کمیونٹی سے متعلق ہے جو کہ 1970 کی دہائی میں اپنے فن اور موسیقی کے سبب دنیا بھرمیں مشہور تھی۔

    عزت مجید نے 2004 میں سچل اسٹوڈیو قائم کیا اور کئی نامی گرامی موسیقاروں کو ان کے انسٹرومنٹ اٹھانے پر راضی کیا۔ اس اسٹوڈٰیو کی جانب سے ریلیز کردہ میوزک البم سانگ آف لاہورنے اسے دنیا بھر میں شہرت دی اور لاہور کے موسیقاروں کو ایک بار پھر دنیا بھر کے موسیقاروں کی توجہ کا مرکز بنادیا تھا۔

    پریس ریلیز کے مطابق شرمین عبید چنائے دنیا کے دس ممالک میں 12 سے زائد ایوارڈ وننگ فلمیں بناچکی ہیں جن میں saving face, Transgenders: Pakistan’s open secret اور Pakistan’s Taliban Generation شامل ہیں۔

    شرمین عبید چنائے واحد پاکستانی ہیں جو کہ اکیڈمی ایوارڈ اورایمی ایوارڈ جیت چکی ہیں۔

    شرمین عبید نے اپنی فلم سے متعلق چند ٹویٹس بھی کئے ہیں.