Tag: Dodi Khan

  • دودی خان نے راکھی ساونت کو ہیرے کی انگوٹھی پہنا دی

    دودی خان نے راکھی ساونت کو ہیرے کی انگوٹھی پہنا دی

    بھارتی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کو پاکستانی اداکار دودی خان نے ہیرے کی انگوٹھی پہنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

    راکھی ساونت بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسر ہیں، راکھی اس وقت اپنی غیرمعمولی بولڈ شخصیت کی وجہ سے بھی بہت مشہور ہیں۔

    حال ہی میں انہوں نے پاکستان کی بہو بننے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا جس کے بعد پاکستانی اداکار دودی خان نے ایک ویڈیو میں اداکارہ کو پرپوز کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zoom TV (@zoomtv)

     ویڈیو میں دودی راکھی ساونت کا ہاتھ تھامنے کی پیشکش کرتے دکھے جس پر راکھی بھی بھارت سے جواب دیتی رہیں تاہم دودی خان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہوا جس کے بعد انہوں نے راکھی سے شادی نہ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ میں راکھی کی شادی اپنے کسی دوست سے کروادونگا، وہ بہو تو پاکستان کی ہی بنے گی۔

    اب راکھی اور دودی خان بالآخر دبئی میں ملاقات کرچکے ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں، ویڈیوز میں راکھی نے دودی پر شکایات کی برسات کردی اور کہا کہ تم نے تو مجھ سے وعدہ کر کے بیچ راستے میں چھوڑ دیا، یوٹرن لے لیا جس پر دودی خان بھی مختلف جواز پیش کیے۔

    اسی ملاقات کی ایک اور وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دودی خان کو اپنی بھارتی دوست راکھی ساونت کو ڈائمند رنگ پہناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں راکھی نے کہا کہ یہ اصلی انگوٹھی ہے کہ نقلی؟ جس پر دودی خان نے کہا کہ یہ اصلی انگوٹھی ہے، ایک دوست کی جانب سے ایک دوست کے لیے ہے یہ انگوٹھی۔

  • راکھی ساونت کی پاکستانی اداکار دودی خان سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    راکھی ساونت کی پاکستانی اداکار دودی خان سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کی پاکستانی اداکار دودی خان سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    راکھی ساونت ایک بھارتی ٹیلی ویژن ریئلٹی شو کی اسٹار ہیں جو آج کل خبروں میں ہیں کیونکہ انہوں نے پاکستانی اداکار دودی خان سے شادی کرنے کا ارادہ کیا تھا، تاہم دودی خان اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zoom TV (@zoomtv)

    اب دونوں کو پاک بھارت ٹاکرے کے دوران دبئی میں ایک ساتھ میچ دیکھتے ہوئے دیکھا گیا، سوشل میڈیا پ وائرل ہونے والی ویڈیو میں راکھی کہتی ہیں کہ آج میں کہاں ہوں، پاکستان سے کون آیا ہے، اس کے ساتھ ہی ویڈیو میں دودی خان کی انٹری ہوتی ہے جو کہتے ہیں کہ ہم یہاں پاک انڈیا کا میچ دیکھ رہے ہیں اور بھارت کو جتوا رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ راکھی ساونت نے انستاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مبارک ہو، انڈیا جیت گیا، دودی خان میرے ساتھ بھارت کی جیت کے ساتھ ہے۔

    راکھی نے کہا کہ دودی کی شکل اتر گئی، وہ رو رہا ہے، کوہلی جم کر دھویا آپ کی ٹیم کو، اس پر دودی خان نے جواب میں راکھی سے کہا ، جب کوئی اچھا کھیلتا ہے تو اس کی تعریف کرنی چاہئے، یہی اسپورٹس مین شپ ہے۔

  • دودی خان کا شادی سے انکار پر راکھی ساونت کا ردعمل

    دودی خان کا شادی سے انکار پر راکھی ساونت کا ردعمل

    پاکستانی اداکار دودی خان کا شادی سے انکار کرنے پر بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کا ردعمل آگیا ہے۔

    راکھی ساونت ایک بالی ووڈ اسٹار ہیں، وہ حال ہی میں میڈیا کی شہ سرخیوں پر  ہیں کیونکہ انہیں پاکستانی اداکار دودی خان نے شادی کی پیشکش اور اگلے دن ہی انکار کردیا تھا۔

    تاہم اب اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اس تمام تر صورتحال پر بات کرتے ہوئے دودی خان کی انکار کی وجہ بھارتی میڈیا اور بھارت کے لوگوں کو قرار دیا ہے۔

    راکھی ساونت نے کہا کہ دودی خان ایک عظیم انسان اور بہت اچھے اداکار ہیں، وہ ڈیڑھ سال سے میرے دوست تھے، انہوں نے مجھے پسند کرتے ہوئے پرپوز کیا لیکن اب وہ بھارتی میڈیا کے دباؤ کی وجہ سے شادی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    دودی خان نے راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردیا

    اداکارہ نے ہوسٹ فریدون شہریار کو آن لائن انٹرویو میں کہا کہ میں ایک پاکستانی لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہوں تو اس میں بُرا ہی کیا ہے، سب لوگوں نے تنقید کی بھارتی لوگوں نے میرے خلاف فتوے جارے کیے مجھے دیش دوروہی کا لقب دیا گیا۔

    راکھی ساونت نے کہا کہ مجھے اپنے لوگوں نے غدار قرار دیا ہے اس لیے کیونکہ میں ایک پاکستانی مرد سے شادی کرنا چاہتی ہوں، یہاں لوگ پاکستان کے خلاف فلمیں بنا کر اور پاکستان کو ٹارگٹ کرکے پیسے بنا سکتے ہیں تو میں کسی پاکستانی سے شادی کیوں نہیں کرسکتی ہوں۔

    راکھی ساونت نے ثانیہ مرزا، اور سچن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کئی لوگوں نے شادی کی لیکن ٹارگٹ صرف مجھے ہی کیا جارہا ہے، دودی نے مجھے پہلے پروپوز کیا اور انہوں نے شادی سے انکار اس لیے کیا کیوں کہ وہ ڈر گئے ہیں۔

    راکھی ساونت نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان میں ہی شادی کریں گی اور ان کا ولیمہ بھارت میں ہوگا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہانیہ عامر بھی ان کی شادی میں شرکت کریں گی۔

  • دودی خان نے راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردیا

    دودی خان نے راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردیا

    پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار دودی خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ یہ کہہ رہے کہ راکھی کے ساتھ شادی نہیں کریں گے، لیکن ساتھ ہی دودی خان نے وعدہ کیا کہ راکھی پاکستان کی ہی بہو بنیں گی۔

    دودی خان نے ویڈیو میں کہا کہ کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر آپ نے میری ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں میں نے راکھی ساونت کو پرپوز کیا تھا، میں نے انہیں پرپوز کیا کیونکہ میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ راکھی ساونت سے شادی کرنے کے اعلان کے بعد مجھ پر بہت تنقید کی گئی، میں راکھی کو بہت پہلے جانتا ہوں، انہوں نے اپنی زندگی میں بڑے بُرے دن دیکھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

    دودی خان ن کہا کہ راکھی نے اپنے والدین کو کھویا، ایک مشکل رشتہ گزرا، اسلام قبول کیا، اور عمرہ کے لیے بھی گئیں اور اپنا نام فاطمہ رکھ لیا، مجھے یہ بہت پسند آیا اس لیے میں نے انہیں پرپوز کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ناظرین کو چاہیے کہ وہ راکھی کی ویڈیوز دیکھیں اور کھلے دماغ سے اس کی باتیں سنیں، مجھے امید ہے کہ لوگ ان کے سفر کو سمجھیں گے اور ان کا ساتھ دیں گے۔

    پاکستانی اداکار نے مزید کہا کہ لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ لوگوں کے لیے قابل قبول نہیں ہے کیونکہ مجھے بہت سارے پیغامات اور ویڈیوز موصول ہوئے ہیں، اور میں اسے برداشت نہیں کر سکتا۔

    ’’ تو راکھی جی، آپ میرے بہت اچھی دوست ہیں، اور ہمیشہ رہیں گی، آپ شاید میری دلہن نہ بن پائیں، لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ پاکستان کی بہو بنیں گی، آپ کی شادی اپنے کسی بھائی سے کروا دوں گا‘‘

    دوسری جانب دودی خان کے اس بیان پر مداح برہم ہوگئے، مداحوں کا کہنا ہے کہ دودی نے راکھی کے جذبات کوٹھیس پہنچانے کی ضرورت کیوں محسوس کی۔

    ایک مداح نےکہا یہ بہت افسوسناک ہے، آپ دونوں کو میڈیا کی پروا کیے بغیر شادی کرلینی چاہیے اور خوشگوار زندگی گزارنی چاہیے، کیونکہ لوگ ہمیشہ تنقید کرتے ہی رہتے ہیں۔