Tag: DOG

  • آپ کے پیروں کی ناگوار بو اس معصوم کتے کو بے ہوش کرسکتی ہے

    آپ کے پیروں کی ناگوار بو اس معصوم کتے کو بے ہوش کرسکتی ہے

    پیروں سے بدبو آنا ایک ایسا عمل ہے جس کا احساس بعض اوقات اس شخص کو نہیں ہوتا جس کے پیروں سے بو آرہی ہوتی ہے، تاہم اس شخص کے آس پاس موجود افراد سخت الجھن اور اذیت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    لیکن بے فکر ہیں، آپ کے پاؤں بدبو دار ہیں یا نہیں، یہ بات آپ کو یہ معصوم سا کتا بآسانی بتا سکتا ہے، لیکن خیال رہے کہ اگر آپ کے پاؤں سے ناگوار بو آرہی ہوگی تو یہ کتا بے ہوش بھی ہوسکتا ہے۔

    یہ کتا دراصل روبوٹک کتا ہے جو جاپان میں بنایا گیا ہے۔ نہایت معصوم دکھنے والے اس ننھے منے روبوٹک کتے کو ہنا شن کا نام دیا گیا ہے۔ ہنا شن جاپانی زبان میں ناک کو کہا جاتا ہے۔

    دو سالوں کی محنت سے بنائے جانے والے اس روبوٹک کتے کی ناک میں سونگھنے والے سینسرز نصب کیے گئے ہیں۔

    کسی کے پاؤں سونگھنے کے بعد بو نہ آنے پر یہ خوشی سے دم ہلاتا ہے، ہلکی بو آنے پر بھونکتا ہے اور اگر بو بہت شدید اور ناگوار ہو تو بے ہوش ہو کر گر جاتا ہے۔

    کیا آپ اپنے پاؤں اس کتے کو سونگھوانا چاہیں گے؟

    مزید پڑھیں: پاؤں کو تکلیف میں مبتلا کرنے والی عام مشکلات اور ان کا حل


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مالک کی بے وفائی سے غمزدہ کتا جان کی بازی ہار گیا

    مالک کی بے وفائی سے غمزدہ کتا جان کی بازی ہار گیا

    انسانوں کی بے وفائی صرف دوسرے انسانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ جانوروں کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے جس کا حالیہ ثبوت یہ کتا ہے جسے اس کا مالک ایئرپورٹ پر چھوڑ کر چلا گیا۔

    کولمبیا کے شہر بکارامنگا کے ائیرپورٹ پر اس کتے کو کئی روز سے دیکھا جارہا تھا جو آنے جانے والوں کو سونگھتا پھر رہا تھا۔ اس کے بعد وہ ایک کونے میں جا کر خاموشی سے بیٹھ جاتا۔

    کتا جب یہاں آیا تو وہ خاصا صحت مند تھا۔ وہاں آںے والے مسافر اور ایئرپورٹ کا عملہ اس کے لیے کھانے کی چیزیں چھوڑ جاتا لیکن وہ انہیں نہیں کھا رہا تھا اور دن بدن لاغر ہوتا جارہا تھا۔

    مزید پڑھیں: کتے کی زندگی کا مقصد اپنے مالک کو خوش کرنا

    بعد ازاں اسے جانوروں کا خیال رکھنے والی ایک تنظیم کے حوالے کیا گیا جنہوں نے کتے کا بغور جائزہ لے کر بتایا کہ کتے کا مالک اسے یہاں چھوڑ گیا ہے اور کتا اس کی تلاش میں لوگوں کو سونگھتا پھر رہا ہے۔

    ادارے نے کتے کو اپنی تحویل میں لے کر اس کے علاج اور غذا پر توجہ دینی شروع کی تاہم کتے کی حالت میں کوئی بہتری نہ آئی اور ایک وقت ایسا آیا کہ اسے چلنے پھرنے اور کھڑے ہونے میں بھی مشکل پیش آنے لگی۔

    بالآخر کئی دن تک جان کنی کے عالم میں رہنے کے بعد کتا زندگی کی بازی ہار گیا۔ گو کہ ادارے کے طبی عملے نے اسے زندگی کی طرف واپس لوٹانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں تاہم ان کی کوششیں رائیگاں چلی گئیں۔

    جانوروں کے ڈاکٹر کے مطابق مرنے سے قبل کتا ڈپریشن اور شدید اداسی کا شکار تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کتے کے کان میں ٹرمپ سے مشابہہ زخم

    کتے کے کان میں ٹرمپ سے مشابہہ زخم

    برطانیہ میں ایک کتے کے کان کے اندر تکلیف دہ زخم پیدا ہوگیا جو حیرت انگیز طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہہ ہے۔

    برطانیہ کے ایک چھوٹے سے قصبے جیرو میں 25 سالہ جیڈ روبنسن نامی شخص کا کہنا ہے کہ اس کے کتے کے کان اندر ایک سوزش زدہ زخم ہے جو امریکی صدر ٹرمپ کی صورت سے مشابہہ ہے۔

    اس کا کہنا ہے کہ اس کے کتا بہت شرارتی ہے اور نئی نئی خوشبوئیں سونگھنے کا شوقین ہے لہٰذا وہ ہر وقت زمین پر مختلف خوشبوئیں سونگھتا رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے کانوں کے اندر بے تحاشہ دھول مٹی جمع ہوگئی۔

    یہ دھول مٹی بالآخر ایک تکلیف دہ زخم کی صورت اختیار کر گئی اور اب اسے آپریٹ کیا جانا ضروری ہے۔

    رابنسن کا کہنا ہے کہ کتے کے علاج کے لیے اس کے پاس رقم نہیں لہٰذا وہ اس کے لیے چندہ جمع کر رہا ہے تاکہ کتے کو ڈاکٹر کے پاس لے جاسکے اور اس کے مرض کی درست تشخیص کر کے اس کا علاج کیا جاسکے۔

    مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا 700 سال قدیم مجسمہ

    رابنسن کے مطابق اس سے قبل جب انہوں نے اپنے ایک دوست کو کتے کا یہ زخم دکھایا تو اس نے نشاندہی کی یہ زخم حیرت انگیز طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی صورت سے مشابہہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میکسیکو کے ہولناک زلزلے میں لوگوں کی جانیں بچانے والا بہادر کتا

    میکسیکو کے ہولناک زلزلے میں لوگوں کی جانیں بچانے والا بہادر کتا

    شمالی امریکی ملک میکسیکو میں جہاں ایک طرف تو ہولناک زلزلے نے بے تحاشہ تباہی مچائی وہیں ریسکیو ٹیموں میں شامل ایک کتا بھی بے شمار لوگوں کی جانیں بچا کر ہیرو کی حیثیت اختیار کرگیا۔

    نیوی کی ریسکیو ٹیم میں شامل تربیت یافتہ 7 سالہ کتا فریڈا نہایت اہم حیثیت اختیار کرچکا ہے کیونکہ میکسیکو کے زلزلے کے دوران اس نے ملبے تلے دبے 12 افراد کی سونگھ کر نشاندہی کی جو بعد ازاں زندہ نکلے۔

    فریڈا اس سے پہلے ایکواڈور،جنوبی میکسیکو اور گوئٹے مالا میں بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ امدادی کارروائیاں انجام دے چکا ہے اور اس دوران وہ 40 سے زائد لاشوں کی نشاندہی کر چکا ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق مختلف ریسکیو ٹیموں کے ساتھ اور کتے بھی موجود ہیں جو ان کے ساتھ امدادی کاموں میں ان کا ہاتھ بٹاتے ہیں تاہم فریڈا ان سب میں باصلاحیت اور ذہین کتا ہے۔

    یاد رہے کہ 2 ہفتے قبل میکسیکو میں 7.1 شدت کے زلزلے نے 250 افراد کی جانیں نگل لی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فٹبال کے شوقین کتے نے میچ میں خلل ڈال دیا

    فٹبال کے شوقین کتے نے میچ میں خلل ڈال دیا

    جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہونے والا ایک فٹ بال میچ اس وقت تعطل کا شکار ہوگیا جب ایک کتا جوش کے مارے میدان میں نکل آیا اور فٹ بال سے کھیلنے لگا۔

    ٹی وائے سی اسپورٹس کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے پہلے ہاف کے دوران اچانک ایک کتا شائقین کے درمیان سے اچھل کر میدان میں بھاگ آیا۔

    یہ کتا شاید فٹ بال سے کھیلنے کا شوقین تھا لہٰذا فٹ با ل کا پرجوش میچ دیکھتے ہوئے وہ خود پر قابو نہ رکھ سکا اور میدان میں آ کر نہایت پرجوش انداز میں فٹ بال سے کھیلنے لگا۔

    مزید پڑھیں: کتے خواب میں کیا دیکھتے ہیں؟

    اس موقع پر انتظامیہ اور سیکیورٹی کی تمام توجہ کتے کی جانب مبذول ہوگئی مگر وہ انہیں چکمہ دے کر فٹ بال کو ککس لگانے میں کامیاب رہا۔

    بعد ازاں انتظامیہ نے ایک دوسری فٹ بال کتے کو دکھا کر اس کی توجہ اس طرف مبذول کی اور اسے میدان سے باہر لے جایا گیا، جس کے بعد یہ دلچسپ نظارہ دیکھتے کھلاڑی پھر سے فٹ بال کھیلنے میں مشغول ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گھوڑے کی سواری کا شوقین کتا

    گھوڑے کی سواری کا شوقین کتا

    گھوڑے پر سواری کرنا نہایت ہی دلچسپ کھیل ہے جس کا شوق اکثر افراد کو ہوتا ہے۔ تاہم امریکی ریاست ٹیکسس میں ایک کتا گھوڑے کی سواری کا اس قدر شوقین ہے کہ اس کی مالکہ کو اس کی سواری کے لیے خصوصی انتظامات کرنے پڑے۔

    امریکی ریاست ٹیکسس میں کیتھرائین رک مین نامی ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنے کتے کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ گھوڑے پر سوار دکھائی دے رہا ہے۔

    کتے کو گرنے سے بچانے کے لیے اس کی مالکہ نے گھوڑے پر ایک خصوصی زین رکھی ہے جس کے باعث کتا باآسانی گھوڑے پر بیٹھا ہوا ہے۔

    کتا اپنی اس سواری سے نہایت لطف اندوز ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے گھوڑے کی باگیں بھی اپنے قابو میں کر رکھی ہیں تاکہ وہ اسے اپنی مرضی کے مطابق چلا سکے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کنسرٹ میں بن بلایا مہمان

    کنسرٹ میں بن بلایا مہمان

    استنبول: ترکی میں ایک آرکسٹرا کے کنسرٹ کے دوران ایک بن بلایا مہمان بھی وہاں آ پہنچا جسے دیکھ کر شائقین بے حد مسرور و محضوظ ہوئے۔

    ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ایک آؤٹ ڈور کنسرٹ میں آرکسٹرا مشہور کلاسیکی دھن پر اپنی پرفارمنس پیش کر رہا تھا کہ اچانک وہاں ایک بن بلایا مہمان آپہنچا۔

    یہ بن بلایا مہمان دراصل ایک آوارہ کتا تھا جو کسی طرح گھومتا گھامتا وہاں آنکلا۔

    اسے دیکھتے ہی شائقین کی ساری توجہ موسیقی سے ہٹ کر کتے کی جانب ہوگئی اور لوگوں نے تالیوں اور قہقہوں سے اس کا استقبال کیا۔

    تھوڑی دیر اسٹیج پر گھومنے کے بعد کتا وہیں لیٹ گیا، غالباً وہ بھی کلاسیکی موسیقی کے آرکسٹرا اسے لطف اندوز ہو رہا تھا۔

    اس کے بعد پورے کنسرٹ میں وہ وہیں بیٹھا رہا جس کی وجہ سے ایک عام سا آرکسٹرا کنسرٹ غیر معمولی حیثیت اختیار کرگیا۔

    کنسرٹ ختم ہونے کے بعد منتظمین نے سوشل میڈیا پر اسے پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’آج آرکسٹرا اور حاضرین نے ایک خاص مہمان کا استقبال کیا‘۔

    ترکی میں اس ویڈیو کو لاکھوں دفعہ دیکھا گیا اور لوگوں نے اسے خاصا پسند کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی ریاست میں انتخابات، کتا مسلسل چوتھی بار میئر منتخب

    امریکی ریاست میں انتخابات، کتا مسلسل چوتھی بار میئر منتخب

    کنٹاکی: امریکی ریاست میں مسلسل چوتھی بار ایک ہی کتے کو قصبے کا میئر منتخب کرلیا گیا۔

    امریکی ویب سائٹ کے مطابق ریاست کنٹاکی کے نواحی قصبے میں میئر کے عہدے کے لیے مختلف جانوروں کو نامزد کیا گیا، جن میں بلی، گدھا، مرغی، کتا اور کئی دوسرے جانور بطور امیدوار تھے۔

    انتخابات کے روز عوام کی بڑی تعداد نے برینھ پالٹرو نامی کتے کو سب سے زیادہ ووٹ کاسٹ کیے جس کے بعد اُسے مسلسل چوتھی بار قصبے کا میئر منتخب کردیا گیا۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انتخابات میں جانوروں کو نامزد کرنے کا مقصد رضاکارانہ سرگرمیوں کے لیے فنڈز جمع کرنا ہے، انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے والے شرکاء نے حق رائے دہی استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ خطیر رقم بھی عطیہ کی۔

    کتے کی مالکن نے جیت کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ لوگوں نے میرے پالٹرو پر بھروسہ کیا اور اُس نے مسلسل چوتھی بار کامیابی حاصل کی‘‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چین میں صرف ایک کتا پالنے کی پالیسی متعارف

    چین میں صرف ایک کتا پالنے کی پالیسی متعارف

    بیجنگ: چین میں ایک بچہ پالیسی کے بعد ون ڈوگ پالیسی بھی متعارف کروا دی گئی ہے جس کے بعد چینی شہری صرف ایک کتا پالنے کے پابند ہوں گے۔

    چین نے سنہ 1979 میں معاشی صورتحال کو بہتر بنانے اور بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے ایک بچہ پالیسی متعارف کروائی تھی جس کے بعد ملک بھر کے جوڑے جبری اسقاط حمل پر مجبور ہوگئے تھے۔

    اس پالیسی نے معاشی طور پر تو چین کو سپر پاور بنا دیا تاہم چین کا سماجی و خاندانی نظام نہایت پیچیدگیوں کا شکار ہوگیا۔

    تاہم اب ون چائلڈ پالیسی کے بعد ون ڈوگ پالیسی کی وجہ معاشی نہیں بلکہ سماجی ہے۔

    چین کے شہر جنگ ژو میں عائد کی جانے والی اس پابندی کی وجہ شہریوں کی جانب سے کتا پالنے کے رجحان میں اضافہ ہے جو ناخوشگوار واقعات کا سبب بن رہا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق شہر میں کتوں کے کاٹنے کی شکایات میں اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث شہر میں ایک سے زائد کتا رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    پالیسی کی خلاف ورزی کی صورت پر کتے کے مالک پر 2 ہزار یو آن جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: چین کو گدھوں کی ضرورت ہے

    مذکورہ پالیسی کے مطابق 40 اقسام کے خونخوار کتوں کو بھی گھر میں رکھنے کی ممانعت ہوگی جن میں پٹ بلز، ڈوبر مین، پنسچرز، تبتی اور ماسٹف شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں صرف ایک کتا رکھنے والوں کو اس کتے کی بھی رجسٹریشن کروانی ہوگی، اور رجسٹریشن کے بغیر پایا جانے والا کتا غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیوز اسٹوڈیو میں کتے کی اچانک آمد، اینکر اچھل پڑی

    نیوز اسٹوڈیو میں کتے کی اچانک آمد، اینکر اچھل پڑی

    روس: روس کے نیوز استوڈیو میں اچانک نئے مہمان کی آمد پر نیوز اینکر خوف کے مارے اچھل پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق رشیا میں براہ راست نشریات کے دوران خاتون اینکر ایرونا لینوریٹ  خبریں پڑھنے میں مصروف تھیں اس وقت اچانک ایک کالے کتے کی  آمد ہوتی ہے۔

    خاتون اینکر نے نشریات کے دوران کتے کو دیکھ کر نشریات جاری رکھنے کا ارادہ کیا لیکن وہ اس میں ناکام رہی۔

    خاتون اینکر ایرونا نے باآواز بلند کہ ڈالا (میں نے ایک کتا دیکھا ہے ادھر)، کتا اسٹوڈیو میں کیا کررہا ہے؟

    کتے کو دیکھ کر خاتون پہلے تو خوف کے مارے اچھل جاتی ہے تاہم بعد اپنے حواس بحال کرکے اس سے بچنے کے لیے اسے پیار کرنے کی کوشش کرتی ہے تاہم اس کے یہ سارے حربے ناکام ثابت ہوتے ہیں۔

    چینل انتظامیہ کے مطابق کتے کو کسی اور شو میں لے کر آنا تھا تاہم وہ وہاں سے غائب ہوکر اچانک خاتون اینکر کی براہ راست نشریات میں نمودار ہوجاتا ہے۔

    مذکورہ ویڈیو سوشل میڈڈیا پرتیزی سے وائرل ہوئی اور اب اس ویڈیو کو 3 میلین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔