Tag: DOG

  • قید پرندہ آزاد ہوتے ہی کتے کا نوالہ بن گیا

    قید پرندہ آزاد ہوتے ہی کتے کا نوالہ بن گیا

    پرندوں کو قید کر کے رکھنا نہایت ہی ظالمانہ حرکت ہے، اور قید پرندوں کو فضا میں آزاد کر دینا ایک نہایت ہی احسن اور نیک عمل، لیکن امریکا میں ایک خاندان کو اس نیک عمل نے پچھتانے پر مجبور کردیا جب ان کے آزاد کیے ہوئے پرندے کو ان ہی کے گھر کا پالتو کتا ہڑپ کرگیا۔

    اس خاندان کے ایک رکن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس پورے واقعے کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی۔

    دراصل یہ خاندان اپنے طور پر ایک اچھا کام کرنے جا رہا تھا اور اس کے لیے وہ اپنے گھر میں قید ایک پرندے کو فضا میں آزاد کرنا چاہ رہے تھے۔

    تاہم اس وقت وہ اپنے پالتو کتے کو وہاں سے ہٹانا بھول گئے، جب انہوں نے پرندے کو آزاد کیا تو کافی عرصہ سے قید پنجرے کا عادی پرندہ اڑ نہ سکا اور لڑکھڑا کر زمین پر گر پڑا۔

    اسی وقت ان کے پالتو کتے نے جھپٹا مار کر پرندے کو منہ میں دبایا اور تیزی سے وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا۔ وہاں موجود افراد کی چیخ و پکار بھی اسے نہ روک سکی۔

    ٹوئٹر پر یہ ویڈیو پوسٹ ہونے کے بعد بہت سے لوگوں نے معصوم پرندے کے لیے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے کہا، ’کتے کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ بہت عرصے سے اس دن کا انتظار کر رہا تھا‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وفادار کتے نے جان دے کر خودکش حملہ ناکام بنا دیا

    وفادار کتے نے جان دے کر خودکش حملہ ناکام بنا دیا

    نائجیریا کے شہر میدا گری میں ایک کتے نے وفاداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ایک شادی کو خودکش دھماکے کا نشانہ بننے اور درجنوں افراد کو مرنے سے بچالیا۔

    نائجیرین حکام کے مطابق کتے نے اس وقت خود کش حملہ آور پر حملہ کردیا جب وہ اپنے آپ کو دھماکے سے اڑانے والا تھا۔ کتے نے اسے اپنے پنجوں اور دانتوں سے بری طرح زخمی کردیا۔

    dog-2

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ نو عمر حملہ آور کا تعلق ممکنہ طور پر بوکو حرام سے تھا۔

    مزید پڑھیں: کتے خواب میں اپنے مالک کو دیکھتے ہیں

    ان کے مطابق کتے کے حملے سے حملہ آور بوکھلا گیا اور وہ خود کو اس کے حملوں سے بچانے کی کوشش میں لگ گیا جس کے بعد اسے مہلت نہیں ملی کہ وہ دھماکہ خیز مواد کو اڑاتا۔

    واقعے میں کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچا تاہم اس ہاتھا پائی کے دوران ہونے والے دھماکے میں کتا مارا گیا۔

    مزید پڑھیں: کتے کی زندگی کا مقصد اپنے مالک کو خوش کرنا

    تقریب کے میزبان بوبا احمد کا کہنا ہے کہ ان کے مہمان کتے کے بہت شکر گزار ہیں جس نے اپنی جان دے کر ان سب کی جان بچا لی۔ ان کا کہنا تھا کہ کتا شادی میں آئے ہوئے ایک مہمان کا تھا۔

    dog-3

    یاد رہے کہ جس روز یہ واقعہ پیش آیا اسی روز مذکورہ مقام سے تھوڑے ہی فاصلے پر 3 خود کش بمباروں نے مختلف مقامات پر خود کو دھماکے سے اڑایا۔

    چوتھا خودکش حملہ آور ممکنہ طور پر اس شادی کو نشانہ بنانے آیا تاہم کتے کی بہادری سے افسوسناک سانحہ رونما ہونے سے بچ گیا۔

  • عمران خان کےپالتوکتےشیروکی کہانی،سعدرفیق کی زبانی

    عمران خان کےپالتوکتےشیروکی کہانی،سعدرفیق کی زبانی

    کراچی:کتوں پرفلمیں تو بن ہی رہی ہیں لیکن اب کُتوں کا ذکرپارلیمنٹ کےایوانوں میں بھی سُنائی دینےلگاہے،پارلیمنٹ ہاوًس میں خواجہ سعد رفیق آج مخالفت میں اتنا بڑھے کہ کپتان کےکتے پربرس پڑے۔

    کہتے ہیں محبت اورجنگ میں سب کچھ جائزہوتا ہےاورجب بات آجائےسیاسی حریف کی تو کیا انسان اورکیا کتے سب ہی کے سب ہی آجاتے ہیں لپیٹ میں،مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیربرائے ریلوےآج پارلمنٹ میں عمران خان سےسخت خفا نظرآئےاورایسے برسے کہ عمران خان کے پالتواورچہیتے کتے شیروکے بھی لتے لے ڈالے،سعدرفیق شروع ہوئے ایسے کہ شیروپرپُوری داستان سُنا کرہی دم لیا۔

    Imran-Khan-PTi-dogs

    سعد رفیق کی شیرو سے متعلق ایک ایک بات کی تفصیل سُن کریوں لگا جیسےسعد رفیق صاحب شیروپرکافی تحقیق کرتے رہے ہیں،یعنی سیاست کی تاریخ میں اب کتےشیروکا بھی اضافہ ہوگیا ہے،تو جناب شیروہوگیا ہٹ اوراب یہ کہا جاسکتا ہےکہ کُتے بھی سیاسی ہوتے ہیں۔