Tag: Dogs Attack

  • اسکول سے واپس آنے والی بہنوں پر آوارہ کتوں کا حملہ (ویڈیو)

    اسکول سے واپس آنے والی بہنوں پر آوارہ کتوں کا حملہ (ویڈیو)

    بھارت کے بنارس میں آوارہ کتوں نے دہشت پھیلادی، اسکول سے واپس آنے والی بہنوں پر حملہ جبکہ موٹر سائیکل پر جانے والے بچے کی ٹانگ کھینچ لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وارانسی، اترپردیش: بنارس میں بھی آوارہ کتوں کی دہشت دیکھنے میں آرہی ہے۔ وشوناتھ مندر کی راہداری سے صرف 200 میٹر کے فاصلے پر آوارہ کتوں نے دو سے تین دنوں میں کئی بار کچھ بچوں پر حملہ کیا۔

    رپورٹس کے مطابق کتوں کے حملوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ یہ واقعات مقامی ہوٹل میں نصب سی سی ٹی وی میں قید ہو گئے۔ میونسپل کارپوریشن خاموش بیٹھی ہے۔ ادھر اب تک تین بچوں کو کتوں نے کاٹ لیا ہے۔

    شری کاشی وشواناتھ کوریڈور سے تقریباً 200 میٹر کے فاصلے پر واقع حوز کٹرا کے پتھر گلی میں کتوں نے حملہ کر کے دو بچیوں بھاویہ یادو (9) اور رودرکش یادو (7) کو اسکول سے گھر واپس لوٹنے ہوئے نشانہ بنایا۔

    اس سے قبل 25 اگست کو بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب دو بچے اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہے ایک چھوٹے بچے پر کتے نے حملہ کر دیا تھا جس سے اس کی ٹانگ شدید زخمی ہوگئی تھی۔

    کتوں کے حملے میں رودراکشی زمین پر گر گئی۔ چار کتے مل کر اسے کاٹنے لگے۔ بھاگتی ہوئی لڑکی نے شور مچایا تو بہت سے لوگ گھر سے باہر نکل آئے اور کتوں کو بھگا دیا۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن اور مقامی عوامی نمائندوں کی لاپرواہی کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں۔ اطلاع دینے کے بعد بھی کو سنوائی نہیں ہورہی۔

    بھارتی سپریم کورٹ کا آوارہ کتوں کو چھوڑنے کا حکم

    میونسپل پبلک ریلیشن آفیسر کا کہنا ہے کہ متعلقہ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد ویٹرنری افسر کو اطلاع دی گئی ہے۔ اس پر جلد ہی اس علاقے کے ساتھ دیگر علاقوں میں بھی کام شروع ہونے والا ہے۔ ان وحشی کتوں کو پکڑنے کے لیے ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

  • کتوں اور سانپ کی خوفناک لڑائی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    کتوں اور سانپ کی خوفناک لڑائی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    سانپ خطرناک ترین مخلوقات میں سے ایک ہیں، اس کے باوجود ان کی منفرد اور حیرت انگیز صلاحیتیں اکثر انہیں دلکش مخلوق بنا دیتی ہیں، اگرچہ ان کا کاٹنا مہلک ہوسکتا ہے۔

    کچھ جانور سانپ سے نہیں ڈرتے لیکن آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ سانپ کو دیکھتے ہی کتے اور بلیاں اس سے دور بھاگنے لگتے ہیں کیونکہ وہ بھی سانپوں سے ڈرتے ہیں۔

    اس بارسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں کچھ کتے سانپ سے لڑگئے اور اس کو چاروں طرف سے گھیر کر بار بار حملہ کر رہے ہیں۔ کتوں کو بے خوفی سے لڑتے دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سانپوں سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    اس وائرل ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے، ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ سانپ بہت کوشش کرتا ہے پھر بھی زندہ نہیں بچ سکتا۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کتا جھاڑی میں چھپے سانپ کو دیکھتا ہے اور پھر اسے منہ میں دبا کر باہر نکال لاتا ہے اور ایک جھٹکے سے نیچے گرادیتا ہے۔

    اس دوران سانپ بھی شدید غصے کے عالم میں قریب کھڑے کتے پر حملہ کرنے ہی والا تھا کہ پیچھے سے تین کتوں نے اسے گھیر لیا لیکن سانپ پھر بھی پیچھے نہیں ہٹتا اور مسلسل کتوں کے حملوں کا سامنا کرتا ہے۔

    بس پھر کیا تھا کتے سانپ پر بھرپور حملہ کرتے ہیں، کتوں کے ساتھ ساتھ ان کے بچے بھی آس پاس ہی نظر آرہے ہیں، وہ بھی سانپ سے لڑنے کی کوشش کرتے ہیں، سانپ بھی ان پر حملہ کرتا رہتا ہے لیکن آخر کار کتے سانپ کو جان سے ہی مار ڈالتے ہیں۔

    اس ویڈیو کو اب تک 5 لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں، ویڈیو پر لوگ اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سانپ زہریلا نہیں لگتا۔ دوسرے نے تبصرہ کیا کہ اتحاد میں طاقت ہے ایک نے یہ بھی لکھا کہ شاید کسی کتے کو سانپ نے کاٹ لیا ہے، اسی لیے وہ چیخ رہا ہے۔ ویڈیو کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ کمنٹ کرکے بتائیں۔